Nasir Mehmood is a broadcast TV, radio and web journalist reporting from VOA Islamabad
سماجی کارکنوں کے بقول جب صحیح تعداد معلوم نہیں ہو گی تو ایسے افراد کے لیے پالیسی سازی کا عمل بھی لا محالہ متاثر ہوگا۔
مبصرین کے خیال میں افغانستان میں امن کی کوششوں اور پاکستان کی طرف سے اس میں کردار ادا کرنے کے باوجود ایسی قوتیں موجود ہیں جو شدت پسند تنظیم داعش کو اس عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔
بندیا رانا کا استدلال ہے کہ خواجہ سرا اگر مرد اور عورتوں کی طرح کوئی آپریشن کرا کر جسم میں اپنی منشا سے طبی تبدیلیاں کراتے ہیں تو اس میں کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
شفافیت، احتساب اور قانون کی بالادستی کے لیے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم 'سینٹر فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ انیشی ایٹوو' (سی پی ڈی آئی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی اس رجحان کے خلاف ہیں اور اسے وقت اور وسائل کا ضیاع تصور کرتے ہیں۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کی ملک کی درست معاشی صورتِ حال کی "پردہ پوشی" نئی حکومت کے لیے مشکل حالات پیدا کر دے گی۔
اخباری ذرائع کے مطابق، سیکرٹری خزانہ نے نگراں وزیر اعظم کو بتایا کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف سے مدد طلب کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہوگا۔ تاہم، اس بارے میں کسی فیصلے کا نہیں بتایا گیا
ماہرینِ ماحولیات کے نزدیک موسمیاتی تبدیلی کے علاوہ بڑھتی ہوئی آبادی اور پانی کے غیر محتاط استعمال سے ملک میں پانی کی قلت کے اثرات واضح طور پر سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔
کنور دلشاد کے خیال میں سیاست دانوں نے اپنے مفادات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کاغذاتِ نامزدگی کو سہل بنایا اور احمد بلال محبوب بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے آئین میں شہریوں کے مذہبی آزادی کے حق کو یقینی بنائے جانے کے باوجود مذہبی اقلیتیں مہلک حملوں اور مبینہ امتیازی سلوک کا شکار چلی آ رہی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے متعلق فوج کی غیر جانب داری کے بارے میں تاثر انتہائی خراب ہے
بیس سال قبل 28 مئی 1998ء کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں جوہری دھماکے کر کے پاکستان دنیا کی ساتویں جوہری ریاست کے طور پر سامنے آیا تھا۔
دہشت گردی کے لیے مالی وسائل اور رقوم کی غیر قانونی منتقلی پر نظر رکھنے والی 'فنانشل ایکشن ٹاسک فورس' (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس آئندہ ماہ ہونے والا ہے جس میں پاکستان کا ان ملکوں کی فہرست میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا جو اس ضمن میں قابل ذکر اقدام نہیں کر رہے
یہ بات ایک قانون ساز کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر برائے آبی وسائل سید جاوید علی شاہ نے قومی اسمبلی میں بتائی جو کہ ملک میں آبی ذخائر کی اشد ضرورت کی طرف اشارہ کرتی ہے
فروری میں ’ایف اے ٹی ایف‘ کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو تین ماہ کا وقت دیا تھا جس کے بعد حکومت کی طرف سے بعض اقدام بشمول قانون سازی بھی دیکھنے میں آئی اور حکومتی عہدیدار اس ضمن میں خاصے پرامید دکھائی دیتے ہیں
مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے لیے ان کا ملک افغان طالبان کو سیاسی عمل میں شریک کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے اور دونوں ملکوں کو مل کر افغانستان کی موجودہ صورتحال کو تبدیل کرنا ہے
اقوام متحدہ کی تعزیراتی کمیٹی میں پاکستان نے خراسانی، عرف عبدالولی، کا نام اس فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔ لیکن، کمیٹی کے اجلاس میں اس تجویز کو منظور نہیں کیا گیا
دونوں ملک بھی اس مؤقف کو دہراتے تو ہیں کہ وہ بات چیت کے ذریعے باہمی مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، لیکن مذاکرات میں کن امور پر پہلے بات ہونی ہے اس پر بھی دونوں میں اختلاف پایا جاتا ہے
مزید لوڈ کریں