وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ایسے حالات موجود ہیں جن میں فوجی عدالتوں کی مدت میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔ لیکن اس کا فیصلہ حزب اختلاف کی مشاورت اور انہیں اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا۔
افغان صدر اشرف غنی کے خصوصی ایلچی عمرداؤد زئی نے وائس آف امریکہ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان سے ہماری بنیادی توقعات یہ ہیں کہ وہ افغانوں کے درمیان بات چیت میں معاونت کرے تاکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست بات چیت کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔
عمران خان نے ترک سرمایہ کاروں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ماضی کی پالیسیوں کو تبدیل کر رہی ہے تاکہ ملک میں ملک میں غربت کا خاتمہ اور روزگار میں اضافہ ہو۔
پاکستان اور بھارت نے منگل کو نئے سال کے آغاز پر اپنی اپنی جوہری تنصیبات اور اپنے ہاں قید ایک دوسرے کے شہریوں کی کی فہرستوں کا تبادلہ بھی کیا ہے۔
وی او اے سے گفتگو میں ترجمان دفترِ خارجہ نے پاک امریکہ تعلقات کے بارے میں کہا کہ باہمی تعلقات اب مثبت راہ پر گامزن ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں اور افغان امن و مصالحت کے عمل کو آگے بڑھانے اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی مثبت کوششوں کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں مدد ملی ہے
عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کو دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور کئی دہائیوں پر محیط تعلقات کا عکاس قرار دیا ہے۔
افغان قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب نے کہا ہے کہ افغانستان کے مستقبل کے بارے میں فیصلے کرنے کا اختیار افغان عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے اور منتحب حکومت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔
امریکہ نے افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کی حالیہ کوششوں کو سراہا ہے، جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ امن مذاکرات کے لیے اپنی بھرپور کوشیش جاری رکھے گا
ڈیوڈ ملپاس نے یہ واضح بھی کیا کہ امریکہ کے لیے یہ بات اہم ہے کہ پاکستان اپنی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے دور رس اصلاحات کرے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے بھارت تعاون کرے تاکہ اس سے پورے خطے کو فائدہ ہو۔
عمران خان نے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے ایسے تعلقات چاہتے ہیں جیسا کہ چین کے ساتھ ہیں۔ ان کے بقول، "سپر پاور سے تعلقات کون نہیں رکھنا چاہتا؟"
عمران خان نے کابینہ کو بتایا کہ امریکہ نے افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کیا ہے اور طالبان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا کہا ہے۔
ملاقات کے موقعے پر خلیل زاد نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ امریکی قیادت افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی متمنی ہے
عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اتوار کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 87 ہزار خواتین قتل ہوتی ہیں اور ان میں سے لگ بھگ 50 ہزار خواتین اپنے خاندان کے افراد یا اپنے قریبی ساتھی کے ہاتھوں اپنی جان سے ہاتھ گنوا دیتی ہیں
محمد فیصل نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی چینلز کے ذریعے خلیل زاد کے دورۂ اسلام آباد کی تاریخ طے کی جا رہی ہے۔
مزید لوڈ کریں