ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایک ایڈیشنل سیکرٹری کی قیادت میں پاکستانی وفد ماسکو کانفرنس میں شرکت کرے گا
پاکستانی حکومت نےرواں سال فروری میں انسدادِ دہشت گردی کے قانون میں ایک ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے ان شدت پسندوں تنطیموں پر پابندی عائد کردی تھی جن پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل تعزیرات عائد کر چکی ہے
رواں سال اگست میں پاکستان کا وزیرِ اعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان کا سعودی عرب کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔
ترجمان کے بقول، "جب معاملات ٹھیک ہوجائیں، اس کے بعد (فورسز واپس) جائیں۔ جب پچھلی دفعہ سوویت یونین کی فورسز کا انخلا ہوا تھا تو اس کے بعد ایک افراتفری کی صورتِ حال پیدا ہو گئی تھی۔"
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی مدد کرنے کی حمایت کرتا ہے لیکن اس مدد کا اثر ان کے بقول چین اور پاکستان کے درمیان جاری باہمی تعاون پر نہیں پڑنا چاہیے۔
آئی ایم ایف کی سربراہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ممکنہ اقتصادی پیکج پر بات چیت کے لیے آئندہ چند ہفتوں کے دوران آئی ایم ایف کا ایک وفد اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔
تحریکِ لبیک نے سپریم کورٹ اور حکومت کو متنبہ کیا تھا کہ اگر توہینِ مذہب کے مقدمے میں قید آسیہ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی گئی تو ایسا کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
اُنھوں نے یہ بات سفیر خلیل زاد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ افغانستان میں مفاہمت کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے کا یہ دورہ افغانستان میں امن و مصالحت اور افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے
حزبِ اختلاف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے انتخابات سے پہلے بارہا یہ کہا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو کسی صورت آئی ایم ایف سے رجوع نہیں کریں گے۔
'ایکشن ایڈ' کے پاکستان میں سربراہ عبدالخالق نے کہا ہے کہ جن بین الاقوامی امدادی تنظیموں کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں زیادہ تر انسانی بہبود اور انسانی حقوق کے لیے کام کر رہی ہیں
قبل ازیں، پاکستان متعدد بار بھارتی یاتریوں کو گورو دوارہ دربار صاحب تک رسائی کے لئے کرتار پور سرحد کھولنے پر رضامندی کا اظہار کر چکا ہے
ذرائع کے مطابق، پاکستانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں، سعودی وفد تونائی، معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق تبادلہٴ خیال کرے گا جس کے بعد پاکستان اور سعودی حکام مفاہمت کی یاددشتوں پر بھی دستخط کریں گے
مجوزہ ترامیم فارن ایکسچینج ایکٹ 1947ء، کسٹم ایکٹ 1969ء اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء میں کی گئی ہیں۔
تاہم ساتھ ہی شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ شکیل آفریدی کے مستقبل کا فیصلہ سیاست نہیں بلکہ عدالت کرے گی۔
بشیر مسیح نے اپنی رپورٹ میں 12 ملزمان کو نامزد کیا ہے جن میں سے چھ نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتار کروا لی ہے، جبکہ باقی چھ افراد ابھی تک مفرور ہیں۔
پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت سے متعلق ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، جنوبی ایشیا کے دو بڑوں ملکوں کی باہمی کشیدگی کی وجہ سے ناصرف دونوں ملکوں کی باہمی تجارت پر منفی اثر پڑ رہا ہے بلکہ خطے کی تجارت بھی اس وجہ سے متاثر ہو رہی ہے
بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے بعد پاکستان میں جوہری عدم پھیلاؤ کے لیے انتہائی سخت قوانین اور ضابطے نافذ کئے جا چکے ہیں اور پاکستان حکام کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ’’جوہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے جامع اور فول پروف سکیورٹی نظام وضع کیا جا چکا ہے‘‘۔
مزید لوڈ کریں