پاکستان میں مزدوروں کی نمائندہ تنظیمیں طویل عرصے سے محنت کشوں کا معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ کرتی آئی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا کہ واضح فیصلہ کیا گیا ہے کہ ’’سپریم کورٹ کا حکم مانو، وزارت عظمیٰ چھوڑو، ورنہ احتجاجی تحریک کا سامنا کرو‘‘۔
جسٹس ناصرالملک نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ’’وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی دانستہ طور پر عدالتی حکم کا تمسخر اُڑانے کے مرتکب پائے گئے ہیں۔‘‘
حکومتِ پاکستان افغان پناہ گزینوں کو مناسب روز گار کی فراہمی کے سلسلے میں کی جانے واکی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گی۔
ایئرلائنز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے شیڈول میں مناسب رد و بدل کر لیں تاکہ مسافروں کو اس عمل کے دوران کوئی دقت پیش نہ آئے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ ندیم یوسفزئی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ مسافر طیارے کی تحقیقات مکمل ہونے میں ’تین ماہ سے ایک سال کا عرصہ‘‘ لگ سکتا ہے۔
جس وقت یہ حادثہ پیش آیا راولپنڈی اور اسلام آباد میں طوفانی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل رہی تھیں۔
فرار ہونے والوں میں ایسے قیدی بھی شامل ہیں جو ماضی میں دہشت گرد حملوں میں ملوث رہے ہیں۔
اگر یہ کہنا شروع کر دیا جائے کہ عدالتوں کے فیصلوں کے نفاذ کرانے میں ججوں کا کوئی ذاتی مفاد ہے تو اس سے پاکستان کے سارے آئین کا ڈھانچہ متاثر ہو گا۔
خواتین اراکین پارلیمان کو نو گھنٹے تک کابل میں پاکستانی سفارت خانے میں رکنا پڑا۔
ان مسائل سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں رائج قوانین کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔
توانائی کا بحران اقتصادی ترقی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ ہے اور یو ایس ایڈ اس شعبے میں بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر معاونت کر رہا ہے۔
رقم کا بڑا حصہ یعنی 84 کروڑ ڈالر تربیلہ ڈیم کے توسیعی منصوبے پر خرچ کیے جائیں گے.
مباحثے کا بنیادی مقصد تیزاب سے حملوں کے ہولناک اثرات کے بارے میں پاکستانی نوجوانوں میں آگاہی بڑھانا تھا۔
وکلاء کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقامی خواتین کو عدالت میں پیش ہو کر اپنی گواہی قلمبند کرانے میں حوصلہ افزائی کرے گا.
نواز شریف نے کہا کہ امریکہ سے تعلقات کی نئی شرائط کی منظوری سے حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کا ہر صورت احترام کیا جائے گا۔
وزیر اعظم گیلانی نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ بھارتی رہنماء سے صدر مملکت کے مذاکرات کے بارے میں پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
گلگت اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تمام موبائل فون کمپنیوں کا مواصلاتی نظام بھی بدستور منجمد ہے جب کہ کرفیو کی پابندیاں بعض علاقوں میں غذائی اشیاء کی قلت کا سبب بھی بن رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کا کہنا ہے کہ 20 جنوری سے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد نے نقل مکانی کی جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔
اقتصادی ترقی سے متعلق دو روز تک جاری رہنے والے باؤ فورم میں رواں سال عالمی ترقی میں ایشیا کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔
مزید لوڈ کریں