وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف ہر گز استعمال نہیں ہونے دے گا اور نا ہی ملکی حدود میں شدت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہ بنانے کی اجازت دی جائے گی۔
امیدواروں کی انتخابی مہم پر نظر رکھنے کے علاوہ الیکشن کمیشن اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار رائے دہندگان کو ان کے گھروں سے پولنگ اسٹیشنس تک نا لے کر جائیں۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ بھارتی پھلوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کی وجہ سے یہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں اور صرف مالی طور پر خوشحال طبقہ ہی ان سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیڑ مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل کے فیصلے کا اختیار محض چند افراد کو نہیں دیا جا سکتا۔
یہ مرکز اراکین پارلیمان کو معلومات کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہو گا اور عالمی امور سے آگاہی بہتر فیصلے کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
پاکستان میں 570 سے زائد فیکٹریاں کام کر رہی ہیں اور ان کے بقول اس صنعت سے بلواسطہ اور بلاواسطہ لگ بھگ چالیس لاکھ افراد وابستہ ہیں۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس میں سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ بلوچستان کے مسائل کے دپرپا حل کے لیے وہ بھرپور کردار ادا کریں
پاکستان میں ہر روز تقریباً 90 ہزار ٹن استعمال شدہ ٹھوس اشیاء کچرے کی نذر ہوتی ہیں اور بلدیاتی ادارے اس کا صرف 56 فیصد حصہ اکٹھا کرکے مخصوص مقامات پر منتقل کرتے ہیں۔
ضلعی سطح پر عدالتوں میں ججوں کی تعداد بڑھانے سے زیرالتواء مقدمات کو جلد نمٹانے میں بھی مدد ملے گی۔
شہناز وزیر علی نے کہا کہ سلامتی کی خراب صورت حال اور سماجی عوامل کے باعث وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں اب بھی 35 فیصد سے زائد بچوں تک پولیو ٹیمیں نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔
این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے بتایا کہ سیلاب سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر ہنگامی اور امدادی کارروائیوں کی ضرورت ہو سکتی ہے.
ملک میں خواتین کے لیے مخصوص تھانوں کی تعداد محض 18 ہے اور ان میں سے بھی بیشتر شہری علاقوں میں ہی قائم ہیں۔
حزب مخالف کی مسلم لیگ ن کی احتجاجی تحریک کے جواب میں پیپلز پارٹی نے وزیراعظم گیلانی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سندھ میں ایک جلسہ عام منعقد کیا۔
خیبرایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے لیے دستیاب مالی وسائل اس ماہ ختم ہو جائیں گے جس سے عالمی تنظیم کی امدادی سرگرمیاں معطل ہو سکتی ہیں۔
تیل کی قیمتوں میں اضافے، سلامتی سے متعلق خدشات اور ملک میں آنے والے سیلابوں کے باعث 2011ء پاکستانی معیشت کے لیے ایک مشکل سال ثابت ہوا۔
پاکستان اور بھارت کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کے ملک میں آنے جانے سے غلط فہمیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔
الیکشن کمیشن غلط اثاثے ظاہر کرنے والے منتخب نمائندوں کے خلاف کارروائی کا اختیار رکھتا ہے لیکن ایسا نہیں کیا جاتا
نواز شریف نے پہلے جلسے کے لیے راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا کو منتخب کیا گیا۔ یہ علاقہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کا حلقہ انتخاب بھی ہے۔
بحرین اور شام نے ’’ذرائع ابلاغ پر سخت کریک ڈاؤن‘‘ کے ذریعے حکومتی دباؤ برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا۔
القاعدہ کی حامی پاکستانی شدت پسند تنظیموں سے نمٹنا ملک کے لیے بدستور ایک خطرہ ہے۔
مزید لوڈ کریں