پاکستان کی عدالت عظمٰی نے دہری شہریت کے حامل رحمن ملک اور ان اراکین کو دی گئی سرکاری مراعات واپس لینے کا حکم بھی دیا ہے۔
سفارت خانے کی ترجمان رائین ہیریس نے بتایا کہ عوامی سہولت سے متعلق اُمور صرف منگل کو ہی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس استعمال کی۔
سندھ کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت عبدالرؤف صدیقی آتشزدگی کے واقعے پر جمعہ کو اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ۔
متنازع فلم کے خلاف قومی اسمبلی متفقہ طور پر منظور کی گئی مذمتی قرار داد میں کہا گیا کہ اس سے پاکستانی عوام اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
بارشوں سے جانی و مالی نقصانات میں اضافہ ہوا ہے تاہم حکام نے سیلاب کے خطرے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کا موسم ختم ہونے والا ہے۔
بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر ڈاکٹر پال بھٹی نے عدالت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہو گیا ہےکہ پاکستان میں قانون سب کے لیے برابر ہے۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاک امریکہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے امریکہ نے چالیس لاکھ ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان کیا۔
تفتیش کو منصفانہ بنانے کے لیے تحقیقاتی ٹیم میں عیسائی اور مسلمان نمائندوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حتمی رپورٹ سے عوام کو بھی با خبر رکھا جائے۔
سب سے زیادہ جانی نقصان پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہوا جہاں موسلادھار بارشوں سے ساڑھے سات سو گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے
وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کی پناہ گاہوں کے خلاف امریکہ کے ساتھ مل کر مشترکہ فوجی آپریشنز سے متعلق خبروں کی تردید کی۔
امریکی سرمایہ کاری کے بعد 2011ء میں پاکستان کی آم کی برآمدت میں 60 فیصد اضافہ ہوا اور اس پھل کی کھیپ امریکہ بھی بھیجی گئی۔
پاکستان میں آبی ذخائر میں بھی پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہے جس سے گندم کی آئندہ فصل بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
پاکستان میں اس وقت ڈیڑھ سو سے زائد تاریخی گردوارے ہیں تاہم جہاں سکھ برادری آباد ہے وہاں صرف سولہ گردوارے زیر استعمال ہیں۔
پاکستان میں کاروباری حلقوں کے خیال میں بھارتی فیصلے پر حقیقی پیش رفت کے لیے دونوں ملکوں کو ابھی بہت سے مراحل طے کرنا ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے بارے میں امریکہ، برطانیہ یا کسی بھی ملک کے پاس ٹھوس شواہد ہیں تو جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامنے آ کر انھیں حکومت پاکستان کو فراہم کرے۔
وزیر دفاع نوید قمر نے کہا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت کے بارے میں پائے جانے والے منفی تاثر کو زائل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
اس جائیداد کا مالک بن لادن کا پیغام رساں تھا جو باور کیا جاتا ہے کہ امریکی کارروائی میں بن لادن کے ساتھ مارا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف ایک دہائی سے زائد پرانے مقدمات کی بحالی کا مقصد انھیں سیاسی طور پر نشانہ بنانا ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر پال بھٹی نے کہا کہ براہ راست انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ملنے سے ملک میں آباد اقلیتوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔
مزید لوڈ کریں