اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے تعلیم گورڈن براؤن نے کہا کہ ملالہ کی آواز اب لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں بلند ہونے والی ایک مضبوط تحریک بن گئی ہے۔
سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ بلاشبہ بہت سے پاکستانی اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ امریکہ ان کے ملک کا دوست اور اتحادی ہے، اس لیے ان شکوک و شبہات اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے دونوں ملکوں کو ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم کے اس منصوبے کے تحت بلوچستان پولیس کو معمول کے جرائم کے علاوہ منشیات اور انسانی سمگلنگ کے مسائل سے نمٹنے کی تربیت و جدید آلات فراہم کیے جائیں گے۔
پاکستانی اور برطانوی ماہرین قانون نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ایسے موثر قوانین وضع کرنے کی ضرورت ہے جن سے بنیادی انسانی حقوق متاثر نا ہوں۔
فائر بریگیڈ کے حکام کے مطابق آگ ہفتے کی شب 12 بجے کے بعد بھڑکی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پوری عمارت کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔
ناقدین افتخار گیلانی اور اس سے قبل شیرین مزاری کی پارٹی سے علیحدگی کو تحریک انصاف کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان معظم احمد خان نے کہا کہ دونوں ہی ملک افغانستان میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہیں کیوں کہ انھیں دہشت گردی کے مشترکہ خطرات کا سامنا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکی بیان کو خوش آئندہ اور ایک ’’درست موقف‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک بھی ڈیورنڈ لائن کو بین الاقوامی سرحد تسلیم کرتے ہیں۔
پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے 16 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے ایسے وقت سنایا جب ملک میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور غیر جانبدار مبصرین حتٰی کے خود چیف الیکشن کمشنر نے اس موقع پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان میں اعداد و شمار کے مطابق ایک تہائی لڑکیوں کی شادیاں 18 سال سے کم عمر ہی میں کر دی جاتی ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کو ایک نئی طرز کی جنگ کا سامنا ہے جس سے ملک کی آزادی اور سالمیت کو خطرات درپیش ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح میں کمی اور اقتصادی ترقی میں اضافے کے لیے نوجوانوں کو فنی تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام پہلی مرتبہ بدھ کو ملک میں رائے دہندگان کا قومی دن منایا گیا جس کا مقصد انتخابی عمل کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے باعث نہ صرف غریب افراد بلکہ متوسط طبقے کے لیے بھی مناسب غذا تک رسائی مشکل ہو گئی ہے۔
افغان عہدیدار کے مطابق ان کے تجارتی ٹرکوں کو اب تک پاکستانی حکام صرف طورخم سے پشاور یا بلوچستان میں چمن تک آنے کی اجازت دیتے تھے جو معاہدے کی خلاف ورزی تھی۔
ایچ آر سی پی کی چیئرپرسن زہرہ یوسف کا کہنا ہے جو سیاستدان طالبان سے مذاکرات کے حق میں ہیں انھیں اپنے موقف پر نظر ثانی کرنی چاہیئے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین ملک میں دستیاب تو تھی لیکن مہنگی ہونے کے باعث یہ ہر آدمی کی پہنچ میں نہیں ہے۔
مقامی میڈیا میں شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق یہ افرادمحل نما گھروں میں رہتے ہیں، قیمتی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں لیکن ٹیکس ادا نہیں کرتے۔
اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ذیلی ادارے، یونیسف، نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو آئندہ چھ ماہ کے دوران صاف پانی اور حفظان صحت کی دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسے ایک کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد درکار ہے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق مقدمات میں ملزمان کو سزائیں دلوانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ عدم تحفظ کے باعث گواہوں کا سامنے آ کر شہادت دینے سے ہچکچاہٹ ہے۔
مزید لوڈ کریں