پاکستان کے الیکشن کمیشن کے سیکرٹری نے کہا کہ کراچی میں ووٹوں کی تصدیق کا عمل یکم جنوری سے شروع ہو گا
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے افغان انٹیلی جنس سربراہ پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی میں پاکستانی سرزمین کے استعمال کے صدر کرزئی کے الزام کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی کی بجائے ٹھوس شواہد فراہم کیے جائیں۔
پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ اعتماد سازی اور ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان اس طرح کے وفود کے تبادلے انتہائی اہم ثابت ہوتے ہیں۔
پیرس میں ملالہ کانفرنس سے خطاب میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستانی طالبہ پر حملہ ان قوتوں نے کیا جو ملک کو تاریکی کی جانب دھکیلنا چاہتی ہیں۔
پاکستان اپنے لوگوں کی جان و مال اور آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔
ڈیوڈ پیئرس نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکہ اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطحی دو طرفہ رابطوں سے دونوں ممالک کے اہم مفادات کو درپیش مسائل کے حل پر حقیقی معنوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی ایک جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مقیم لگ بھگ 82 فیصد افغان مہاجرین اپنے ملک واپس جانے پر رضا مند نہیں ہیں
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق قانون کی پاسداری کے حوالے سے 97 ملکوں میں سے پاکستان ساتواں انتہائی بدعنوان ملک ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم کی سربراہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعے سے ملک میں فلاحی کاموں میں مصروف غیر ملکی امدادی کارکن مزید عدم تحفظ کا شکار ہوں گے اور خدشہ ہے کہ وہ جاری امدادی منصوبوں پر کام روک دیں۔
پاکستان میں اردو زبان میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کے استعمال سے تخلیق کیے جانے والے متحرک کارٹونوں پر مبنی یہ اولین سیریز ہے۔
امریکی سفارت خانے کی ترجمان نے بتایا کہ مذاکرات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور بات چیت کا مقصد دفاع کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
برفانی تودہ گرنے کے بعد اس میں دب جانے والے تین فوجیوں کی تلاش کے لیے جب آٹھ اہلکاروں سمیت اٹھارہ افراد موقع پر پہنچے تو اس دوران اچانک ایک اور تودہ آ گرا جس سے تلاش کے کام میں مصروف یہ تمام افراد بھی دب گئے۔
امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری ان علاقوں میں تعینات ہے جب کہ سانگھڑ میں مسلم لیگ فنکشنل کی ریلی پر فائرنگ سے درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔
دفاعی تجزیہ کار اور سابق وفاقی وزیر داخلہ معین الدین حیدر کے مطابق دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اتھارٹی کی بہت عرصے سے ضرورت تھی اور وفاقی کابینہ کی طرف سے بل کی منظوری ایک مثبت پیش رفت ہے۔
امریکی سفیر اولسن نے کہا کہ امریکہ پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جس کا مقصد خوشحال زندگی گزارنے میں عوام کی معاونت ہے۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اس شعبے کے لیے مختص بجٹ میں اضافے کے علاوہ محققین، ماہرین تعلیم اور نجی شعبے کے مابین تعاون کو فروغ دینا حکومت کی نئی پالیسی کا بنیادی جز ہے۔
اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل پولیس بن امین نے بتایا ہے کہ ان کے خیال میں بھارتی ہائی کمیشن کی حفاظت میں اضافے کی ضرورت نہیں ہے۔
پاکستان میں بڑی سیاسی جماعتیں قیام امن کے لیے کراچی میں بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے پر تو آمادہ ہیں لیکن اس کے طریقہ کار کے بارے ان کے مابین واضح اختلاف پایا جاتا ہے۔
سابق فوجی محمد حسین کو فوج کی ایک عدالت نے 2009ء میں موت کی سزا سنائی تھی جس پر جمعرات کو میانوالی جیل میں عمل درآمد کیا گیا۔
ملالہ پر حملے میں زخمی ہونے والی کائنات اور شازیہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے میں موت کو انتہائی قریب سے دیکھنے کے باوجود ان کا علم حاصل کرنے کا جذبہ متاثر نہیں ہوا ہے
مزید لوڈ کریں