ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بظاہر نشے کے لیے کھانسی کا شربت پینے والوں نے زائد مقدار میں یہ دوا استعمال جس کہ وجہ سے حالت بگڑی۔
بلاول بھٹو نے اپنے پہلے سیاسی خطاب میں کہا کہ ایک طرف ہم ہیں جو دہشت گردی کے سامنے سب سے بڑی دیوار ہیں اور دوسری طرف وہ ہیں جو دہشت گردی کا نام لینے سے بھی ڈرتے ہیں۔
وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات سے قبل عبوری حکومت کے قیام سمیت تمام معاملات پر آئین کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل بھی جاری رہے گا۔
اے این پی کے قائد نے کہا کہ پاکستان میں ڈرون حملوں کے خلاف تو مظاہرے کیے جاتے ہیں لیکن دوسرے ممالک سے پاکستان میں آ کر خودکش حملے کرنے والوں کے خلاف آواز بلند نہیں کی جاتی۔
حادثہ لوئر اورکزئی میں ڈولی کے علاقے میں پیش آیا جہاں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا اور کان کی چھت بیٹھ گئی۔
سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں پیر کو نظرثانی کی دو درخواستیں جمع کرانے کے بعد فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری کے بغیر نئی حلقہ بندیوں کا عمل آئین کے مطابق نہیں ہو گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان معظم احمد خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جان کیری ہمیشہ سے طویل المدت پاک امریکہ تعلقات کے حق میں رہے ہیں اور وہ اس خطے کے حالات سے بخوبی آگاہ ہیں۔
عسکری اُمور کے ماہر بریگیڈئر ریٹائرڈ محمود شاہ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ نیا قانون دہشت گردوں پر گرفت مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
مہنگائی، سلامتی کے خدشات اور محدود وسائل سے قطع نظر اس بستی کے مکین دمکتے چہروں سے خوشیوں کے دیپ روشن کیے ہوئے ہیں۔
عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں کہا ہے کہ اوگرا ایک آزاد ادارہ ہے اور اسے صارفین کے حقوق کا خیال بھی رکھنا چاہیے۔
پاکستان کے علما کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ ان کی تنظیم سے منسلک ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں جمعہ کے خطبات کے دوران انسداد پولیو کے رضا کاروں کی ہلاکت کے خلاف صدا بلند کی جائے گی۔
پشاور اور چارسدہ کے علاوہ بٹگرام میں انسداد پولیو ٹیم کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک خاتون اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے جب کہ پشاور میں ایک رضاکار فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا۔
امریکی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فورسز کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔
منگل کی صبح بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور لانڈھی میں ٹیموں پر فائرنگ کی گئی، سندھ کے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے ان حملوں کے بعد صوبے بھر میں انسداد پولیو کی مہم روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
دھماکا جمرود بازار کی فوجی مارکیٹ کے قریب کھڑی ایک کار میں ہوا۔ جس کے بعد قریبی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
سرکاری وکیل ذوالفقار چوہدری نے ہفتہ کو ہونے والی عدالتی کارروائی کے بعد وائس آف امریکہ کو بتایا کہ مارک سیگل کا بیان مقدمے میں نمایاں پیش رفت کا سبب بن سکتا ہے۔
پاکستان میں حکمران پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی پلوشہ بہرام کہتی ہیں کہ یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد سازی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
پاکستان میں 16 لاکھ رجسٹرڈ اور تقریباً 10 لاکھ غیر اندراج شدہ افغان پناہ گزین موجود ہیں۔
عدالت کے سامنے پیش کی گئی تفصیلات کے بعد بینچ میں شامل ججوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ الطاف حسین کا بیان بظاہر توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
پاکستانی فوج نے اپنے ایک بیان میں اس رپورٹ کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ایجنڈے کے تحت من گھڑت کہانیوں کو توڑ مروڑ کر تیار کی گئی ہے۔
مزید لوڈ کریں