پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فائربندی کی مبینہ خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج کیا
بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد ہزارہ برادری نے تین دن سے جاری اپنا احتجاجی دھرنا ختم کر کے کوئٹہ میں علمدار روڈ پر بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کر دی ہے۔
شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھانے کے علاوہ حساس مقامات کی طرف جانے والی شاہراہوں کو کنٹرینٹرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کی طرف سے عدم شرکت کے اعلان کے باوجود منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری نے ہر صورت لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ کے اس بیان کے کچھ ہی دیر بعد پاکستانی فوج نے الزام لگایا ہے کہ لائن آف کنڑول پر جمعرات کو بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے اس کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔
لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان نے اسے غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا کہ مسلح افواج، انٹیلیجنس ایجنسیاں اور پولیس کے تمام تربیتی مراکز اپنے کورسز میں آئین اور انسانی حقوق سے متعلق معلومات بھی شامل کریں۔
امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین کارل لیون کی سربراہی میں دو رکنی وفد سے ملاقات میں وزیراعظم پرویز اشرف نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں بلوچستان میں سونے اور دیگر معدنیات کی تلاش کے اس معاہدے کو قواعد و ضوابط سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے تحت معدنیات کی تلاش کا کام غیر قانونی ہے۔
انسداد دہشت گردی کی ایک خصوصی عدالت نے اس مقدمے کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
وزیراعظم پرویز اشرف نے کہا ’’آج ملک کا میڈیا صرف جمہوریت کی بات کرتا ہے، آج عدلیہ جمہوریت کی بات کرتی ہے… جمہوریت اس ملک کا مستقبل ہے اور رہے گا، کوئی اس کو چھین نہیں سکتا۔‘‘
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ نے کہا کہ امریکہ افراد یا پارٹیوں کی نہیں بلکہ جمہوری نظام کی حمایت کرتا ہے۔
نواز شریف نے طاہر القادری کے لانگ مارچ کے اعلان پر اپنے ردعمل میں کہ وہ جو راستہ یہ تجویز کر رہے ہیں وہ انتشار کا راستہ تجویز کر رہے ہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان معظم احمد خان نے کہا کہ اس وقت وہ ملا نذیر کی ہلاکت کی تصدیق یا اس پر تبصرہ کرنے سے قاصر ہیں۔
کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے وزیراعظم کو رپورٹ کے چیدہ چیدہ نکات کے بارے میں بریفنگ دی۔ البتہ بیان میں اس رپورٹ کے مندرجات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عسکری قیادت سے لے کر سپاہی تک سب کو اس بات کا ادراک ہے کہ ملک کو حقیقی خطرہ اندرونی دہشت گردی سے ہے
ہلاک ہونے والی چھ خواتین اور ایک مرد کارکن کو بدھ کے روز سپرد خاک کر دیا گیا جب کہ تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اپنی ساتھی کارکنوں کی ہلاکت کے بعد ان کے اہلکاروں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ رہا ہونے والوں میں صوبہ ہلمند کے سابق گورنر عبدالباری، سابق وزیر انصاف نورالدین ترابی، کابل کے سابق گورنر ملا داؤد جان، سابق وزیر اللہ داد طبیب اور میر احمد گل شامل ہیں۔
جنوبی ایشیا کے صحافیوں کی ایک نمائندہ تنظیم ساؤتھ ایشیا میڈیا کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2012ء کے دوران 13 صحافی ہلاک ہوئے۔
وفاقی حکومت کی طرف سے باضابطہ طور پر تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی مشروط پیش کش پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
مزید لوڈ کریں