پاکستان میں انتخابات کے لیے تیاریاں جاری ہیں جب کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد کی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئی ہے۔
کمیشن سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ایسی آسامیاں جن کے لیے 31 دسمبر 2012ء سے قبل اشتہارات دیئے جا چکے ہیں ان پر بھرتی ہو سکے گی۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل کیانی سے ملاقات میں امریکی کمانڈر نے نچلی سطح کے افسران کے درمیان تواتر سے رابطوں پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر کارروائیوں کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے پاکستانی سفراء سے کہا کہ وہ بیرون ملک اپنی تعیناتی کے دوران وہاں کے میڈیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کے بارے آگاہ کریں۔
پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں امن و امان کی خراب صورت حال اور حالیہ دنوں میں ہونے والی ہلاکتیں جمعہ کو پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں بھی موضوع بحث رہیں۔
پاکستان کی وفاقی کابینہ نے ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایران سے گیس کی درآمد کے ایک اہم منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی سیاسی جماعت اور اس کے حامی کسی، عمارت، جگہ یا دیوار کو اپنے پرچم، بینرز یا دیگر ایسی تشہیری سرگرمیوں کے لیے اس کے مالک کی اجازت کے بغیر استعمال نہیں کر سکتے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس مسئلے کا حل اجتماعی طور پر دانشمندی کے ساتھ ہی ممکن ہے اور پاکستان کی حکومت اور اس ملک میں بسنے والے ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کے ملک کی خواہش ہے کہ تمام اُمور بالخصوص کشمیر میں لائن آف کنڑول پر فائرنگ کے واقعات کو مذاکرات سے حل کیا جائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابات لوگوں کو یہ موقع فراہم کریں گے کہ وہ اپنی خواہش کے مطابق اپنے نمائندوں کو منتخب کر سکیں۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی مستقبل کی سول اور فوجی قیادت ملک کو درپیش خطرات سے پوری طرح آگاہ ہے۔
حالیہ صدارتی مہم میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام بجھوانے سمیت معلومات کے حصول کے ایک ’ڈیٹا بیس‘ کی تیاری بھی شامل تھی۔
سہ فریقی ورکنگ گروپ نے پاک افغان سرحد کی دونوں جانب دیسی ساخت کے بموں سے عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
سینیٹر روبینہ خالد کہتی ہیں کہ سلامتی سے متعلق امور دوطرفہ تعاون کے علاوہ امریکہ کو سماجی شعبے خاص طور پر تعلیم کے فروغ کے لیے پاکستان کی معاونت کرنی چاہیئے۔
صدر زرداری نے کہا کہ انتخابات کا التوا چاہنے والے مایوسی کا شکار ہیں اور کسی کو بھی کسی حیلے سے انتخابات کے عمل کو پٹڑی سے اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کامران فیصل کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ وہ رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے لیکن ان کے گھر والوں یا پولیس نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔
لیکن حزب مخالف کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ حکومت اور طاہر القادری کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔
طاہرالقادری کے بقول شام سے قبل ’اس معرکے کو ختم کرنا ہے‘۔ اُنھوں نے کہا تھا کہ اگر مذاکرات کے لیے حکومت کا وفد نہ آیا تو وہ ’امن کا آخری موقع‘ گنوا دیں گے
پاکستانی فوج کے ایک بیان کے مطابق فائرنگ کا یہ مبینہ واقعہ کشمیر کو تقسیم کرنے والی حد بندی لائن پر تتہ پانی کے جندروٹ سیکٹر میں پیش آیا۔
پاکستان کی سپریم کورٹ نے منگل کو 'رینٹل پاور کیس' میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام 16 نامزد ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید لوڈ کریں