صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ اپنے قومی مفاد میں کیا ہے کہ اور وہ اس پر قائم رہے گا۔
عباس ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے اور پیر کو شہر میں فضا سوگوار اور معمولات زندگی معطل رہے۔
سی پی جے ایشیا کے لیے پروگرام کو آرڈینیٹر باب ڈیٹز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کے خلاف تشدد کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے جس کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
اسمبلی کی تحلیل کے تین دن کے اندر قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کو نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق کرنا ہو گا بصورت دیگر یہ معاملہ ایک پارلیمانی کمیٹی کو سونپ دیا جائے گا۔
صدر زرداری اور ان کے ایرانی ہم منصب کے درمیان ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سمیت ان منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا جن سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کے مطابق گوادر بندرگاہ کا انتظام چین کو دینے سے بلوچستان میں ترقی کا حصول ممکن ہو سکے گا اور علاقے میں چین کے تعاون سے اہم شاہرایں اور بنیادی ڈھانچے کو وسعت دی جائے گی۔
صدارتی ترجمان نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن دو طرفہ تعلقات میں یہ اہم کڑی ہے اور اس سلسلے میں بیرونی مداخلت کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔
حبکو پاور پلانٹ میں فنی خرابی پیدا ہوئی اور 1200 میگاواٹ کے اس پیدواری یونٹ میں خرابی کے بعد اضافی بوجھ کے بعد بعض دیگر پلانٹ بھی ٹرپ کر گئے۔
رابرٹ میننڈیز نے کہا کہ رواں سال کے آخر میں امریکی اعانت سے پاکستان کے قومی گرڈ میں 900 میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہو گا جو ملک بھر میں 20 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کو بجلی مہیا کرنے کے لیے کافی ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اس لیے وہ بھارتی عوام کے درد اور تکلیف کو سمجھ سکتا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں وہ تمام افراد جو پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، حکومت کو توقع ہے کہ انھیں گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت ناصرف پاکستان بلکہ خطے میں امن کی خواہاں ہے اور اس کا حصول مشترکہ کوششوں ہی سے ممکن ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ گوادر ممکنہ طور پر خطے میں تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ وسط ایشیائی ممالک کو قریب لانے کی کنجی ثابت ہو سکتا ہے
وزرائے داخلہ نے دونوں ملکوں کی سرحد پر غیر قانونی اسلحے، غیر قانونی طور پر رقوم کی ترسیل یا منی لانڈرنگ، جعلی سفری دستاویزات اور دھماکا خیز مواد کی آمد و رفت روکنے سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔
پاکستان میں ہزارہ برادری پر کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 80 سے زائد ہلاکتوں کی نہ صرف اندرون ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی مذمت کی جارہی ہے۔
پیر کی صبح خاصہ دار فورس کی وردریوں میں ملبوس حملہ آوروں نے پولیٹکل ایجنٹ کے دفتر میں داخل ہو کر حفاظت پر معمور تین سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چار اور ہر صوبے میں ہائی کورٹ کا ایک ایک جج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہے
پاکستانی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کا ایک فوجی غیر ارادی طور پر کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول ’ایل او سی‘ پار کر کے بھارتی کشمیر میں داخل ہو گیا تھا۔
رکن قومی اسمبلی پلوشہ خان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ ایسا ممکن نہیں ہے کہ افغانستان سے انخلاء کے عمل میں پاکستان کو شامل کیے بغیر وہاں دیرپا امن کا تصور کیا جائے۔
پاکستانی فوج کی طرف سے دیسی ساختہ بموں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تین خصوصی یونٹس پر مشتمل ایک نئی فورس تشکیل دی جا رہی ہے۔
مزید لوڈ کریں