نگراں وزیراعظم کے نام پرغورکے لئے 8 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے مسلسل تین دن تک اجلاس ہوئے۔ اب یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں چلا گیا ہے جسے دو دن میں انھی چار نامزد اْمیدواروں میں سے کسی ایک کو نگراں وزیراعظم نامزد کرنا ہے
سابق وزیرقانون اور پارلیمانی کمیٹی کے رکن فاروق نائیک پر اُمید ہیں کہ نگراں وزیراعظم کے لیے کسی ایک نام پر اتفاق کر لیا جائے گا۔
صدر آصف علی زرداری نے ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے 11 مئی کی تاریخ مقرر کردی ہے جب کہ حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان نگران وزیراعظم کے نام پر تاحال اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر زاہد خان کا الزام ہے کہ الیکشن کیمشن اسلام آباد میں بیٹھ کر یہ ساری چیزیں سوچتا اور کرتا ہے۔
آئین کے مطابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور حزب اختلاف کے پاس متفقہ نگران وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے مہلت 19 مارچ کو رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس میں دو خود کش بمبار فائرنگ کرتے ہوئے احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے جن میں سے ایک نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اُڑا دیا اور دوسرا سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں مارا گیا
گزشتہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے میں کسی بھی مصری صدر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ تھا۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اکثریت نے حکومت کی طرف سے تجویز کیے گئے تینوں نام مسترد کر دئیے ہیں جبکہ تحریک انصاف سے اس ضمن میں رابطہ کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ وہ امریکہ کو پاکستان کا ایک دوست تصور کرتی ہیں اور واشنگٹن اسلام آباد کے مفادات سے آگاہ ہے۔
یو ایس ایڈ کے اندازے کے مطابق 2013ء میں وادی سوات میں سیاحت کی صنعت کو مزید فروغ ملے گا اور یہ منافع پچاس لاکھ ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کو پاکستانی معاشرے کے ہر طبقے اور اداروں کی مکمل اور بھرپور حمایت حاصل رہی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ دہشت گردی کے باعث غیر ملکی سرمایہ میں کمی آئی جس کی وجہ سے نا صرف قومی شرح نمو کم ہوئی بلکہ بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوا۔
امریکہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس پر پیش رفت ہوئی تو ایران پر عائد پابندیوں کا معاملہ مزید بڑھ سکتا ہے۔
پاکستانی سرزمین پر بھی لگ بھگ 800 کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائی جانی ہے جس پر ڈیڑھ ارب ڈالر خرچ آئیں گے اور ایران نے اس کام کے لیے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرضہ دینے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔
الیشکن کمیشن کے عہدیدار نے کہا کہ بلوچستان، خیبر پختون نخواہ اور قبائلی علاقوں کے علاوہ کراچی میں انتخابات کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی انتظامات کرنا ہوں گے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق خط میں وزیراعظم نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے شعیب سڈل کی سربراہی میں کمیشن قائم کریں۔
اس دورے کے دوران کسی بھارتی عہدیدار کے ساتھ ملاقات کے بارے میں سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ ’’نجی دورہ‘‘ ہے اور سر دست وہ مزید تفصیلات بتانے سے قاصر ہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک توقع کرتا ہے کہ اس کے دوست ممالک بشمول امریکہ اسلام آباد کی اقتصادی مجبوریوں کو سمجھے گا کہ آخر ایران سے گیس کی درآمد کا یہ منصوبہ پاکستان کے لیے کیوں ضروری ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی نیوز کانفرنس سے کچھ دیر قبل ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں تقریباً ایک ہی وقت میں فائرنگ اور گاڑیاں جلانے کے واقعات سے شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کے بقول کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران اگر مکمل معلومات دستیاب نہ بھی ہوئیں تو کسی بھی وقت شواہد سامنے آنے کے بعد اُمیدواروں کے خلاف کارروائی ہو سکے گی۔
مزید لوڈ کریں