سابق فوجی صدر کو بے نظیر بھٹو اور سابق قوم پرست بلوچ رہنماء نواب اکبر بگٹی کے قتل سے متعلق مقدمات کے علاوہ اعلٰی عدلیہ کے ججوں کی نظر بندی کے بارے میں ایک مقدمے کا سامنا ہے۔
خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں جاری لڑائی میں اب تک عسکری حکام نے 24 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ حکام کے مطابق مجموعی طور پر 125 سے زائد عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔
فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے موجودہ بیلسٹک میزائل کا یہ تجربہ میزائل ٹیکنالوجی کے موجودہ معیار اور تکنیکی پہلوؤں میں بہتری کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا ہے۔
وادی تیراہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان، لشکر اسلام اور انصار اسلام کے درمیان جھڑپوں میں شدت آنے کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز نے جمعہ کو کارروائی شروع کی تھی۔
مبصر مشن کے مطابق ’’اسلام آباد میں موجود مشن کی 11 رکنی مرکزی ٹیم میں انتخابی، قانونی، سیاسی، انسانی حقوق اور میڈیا کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل ہیں۔‘‘
امریکی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں استحکام و سلامتی اور افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشنز میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان عسکری تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد نگراں وفاقی وزیراطلاعات عارف نظامی نے کہا کہ انتخابات کا پرامن انعقاد ایک بڑا چیلنج ہے اور کابینہ کے پہلے اجلاس میں اس پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر صدر زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کے لیے درست سمت کا تعین کر دیا گیا ہے۔
برٹش کونسل کی سروے رپورٹ میں یہ انتباہ بھی کیا گیا ہے کہ نوجوان جمہوری نظام حکومت پر اعتماد کھو رہے ہیں
ڈاکٹر مشتاق خان کا نام ایک روز قبل تک کابینہ میں شامل تھا لیکن منگل کو تقریب حلف برداری میں وہ شامل نہیں تھے جس کی تاحال کوئی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔
جنرل کیانی نے امریکی کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ سے کہا ہے کہ بین الاقوامی افواج افغان سر زمین سے پاکستانی حدود میں حملوں کو روکنے میں مدد کریں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ان میں سے 1992 خواتین جب کہ 1852 مرد ہیں اور ملک میں درج شدہ کل ووٹروں میں سے ایک سو سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد محض 0.005 فیصد ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان، افغانستان کے مصالحتی عمل اور امن کی کوششوں کی غیر مشروط حمایت کرتا ہے اور وہاں کسی خاص گروپ یا جماعت کا حامی نہیں ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں جمعہ کو پرویز مشرف کے پہنچنے پر وکلاء کے ایک گروپ نے شدید نعرہ بازی کی اور اس دوران ایک وکیل نے اُن کے طرف جوتا بھی پھینکا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے افغان سرحد پر گولہ باری نہیں کی گئی اور فوجی افسران کے دورے کو منسوخ کر کے افغانستان نے ضرورت سے زائد ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ فیصلہ 25 اور 26 مارچ کو پاک افغان سرحد پر پاکستانی فوج کی طرف سے مبینہ طور پر افغانسان کے سرحدی صوبہ کنڑ پر گولہ باری کے بعد کیا۔
ڈیوڈ پیئرس نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں قیام امن کے لیے معاونت اور خطے میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے مربوط کوششیں جاری رکھے گا۔
فاٹا میں حکام کے مطابق گزشتہ 10 دنوں میں وادی تیراہ کی لگ بھگ 97 فیصد آبادی اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں منتقل ہو گئی ہے۔
نگراں وزیر اعظم نے صدر زرداری سے مختصر ملاقات بھی کی جس میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس کے پہلے دور کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری اشتیاق احمد خان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے اور آئین کے وضع کردہ طریقہ کار پر عمل کیا جا رہا ہے۔
مزید لوڈ کریں