فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں پیر کو کور کمانڈروں کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں تمام ممکنہ خطرات اور اس سے نمٹنے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔
ہلاک ہونے والے افراد میں پشاور میں افغانستان کے قونصل خانے کے دو اہلکار بھی شامل ہیں، جن میں سے افغانستان کی اعلٰی امن کونسل کے رکن قاضی امین وقاد کا بیٹا تھا۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سلامتی کے خدشات کے باوجود سیاسی جماعتیں خاص طور پر بلوچ قوم پرست جماعتوں کی طرف سے انتخابات میں شرکت ایک خوش آئند اور مثبت پیش رفت ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ سربجیت سنگھ کے جو رشتے دار لاہور میں آنا چاہتے ہیں اُنھیں ویزا کی سہولت فراہم کی جائے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق سربجیت سنگھ کو لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں جمعہ کی شام ایک قیدی نے زخمی کیا جس کے بعد اُنھیں علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پاکستانی حکام کا موقف ہے کہ سوات اور قبائلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں نے سرحد پار اپنی پناہ گاہیں قائم کر رکھی ہیں جہاں سے وہ حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کے بقول علما سمجھتے ہیں کہ ملک کے موجودہ نظام میں بہتری کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹ کا حق استعمال کریں۔
ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ سلامتی کے خدشات کے پیش نظر ’ایف آئی اے‘ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی سابق صدر سے ’سب جیل‘ ہی میں تفتیش کرے گی۔
یورپی یونین مبصر مشن کے سربراہ مائیکل گاہلر نے اپنے ایک تازہ بیان میں اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ حکومت تشدد کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔
اجلاس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل کیانی اور سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور افغان صدر کرزئی اپنے وفود کے ساتھ شریک ہورہے ہیں
پاکستان اور امریکہ کے عہدیداروں نے افغان قیادت میں مصالحتی عمل کو فروغ دینے کے علاوہ خطے کے محفوظ، مستحکم اور خوشحال مستقبل میں دونوں ملکوں کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی۔
انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے ججوں کی نظربندی سے متعلق مقدمے میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کا چار مئی تک جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے اُنھیں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
عدالت نے انھیں دو روز میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ حکم اعلٰی عدلیہ کے ججوں کو نظر بند رکھنے سے متعلق مقدمے میں پرویز مشرف کی عبوری ضمانت کی منسوخی کے بعد دیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے قوم کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کو معمول پر لانے کے لیے موثر اور حقیقی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
حکام کے مطابق پاکستان میں زیادہ تر ہلاکتیں بلوچستان کے دور افتادہ علاقے ماشکیل میں ہوئیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو توقع ہے کہ دہشت گردی کے اس وحشیانہ واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
صدر زرداری کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب ملک میں سلامتی کے خدشات کے باعث بعض سیاسی جماعتوں کو اپنی انتخابی مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
نگراں وزیراعظم میر ہزار کھوسو نے چیف الیکشن کمشنر کراچی کے دفتر سے لیپ ٹاپ کمپیوٹر گم ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف آئی اے‘ کو حکم دیا کہ وہ 23 اپریل کو آئندہ پیشی پر پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کرے۔
مزید لوڈ کریں