سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے اس بیان سے قبل پاکستان کے لیے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے منگل کو میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔
اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اپنی جماعت کے دیگر اقتصادی ماہرین کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ بجٹ سفارشات پر کام شروع کر دیں۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کو صوبہ خیبر پختونخواہ کی بیشتر نشستوں پر برتری حاصل ہے جب کہ پیپلز پارٹی کو اپنے مضبوط سیاسی گڑھ سندھ میں سبقت حاصل ہے۔
سلامتی کے خدشات کے باوجود ملک میں پانچ سال بعد ہونے والے ان انتخابات میں بڑی تعداد میں ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
الیکشن کمیشن کےمطابق 69 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن کے لیے 17 کروڑ نوے لاکھ بیلٹ پیپر کی ترسیل فوج کی نگرانی میں مکمل کر لی گئی ہے۔
علی حیدر گیلانی ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کے بعد واپس جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے اُن پر فائرنگ کر دی جس سے اُن کے دو محافظ ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے
گزشتہ ہفتے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے کوٹ بھلول جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے ثنا اللہ پر ایک ساتھی قیدی نے حملہ کیا تھا جس سے اُن کے سر پر شدید زخم آئے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ تمام ادارے رابطوں کو مربوط بنا کر پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔
شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم ’’اُن کی صحت یابی کے عمل‘‘ سے مطمئن ہے۔
حریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ڈاکٹر اُن کا تفصیلی طبی معائنہ کر رہے ہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان میں بھارت کی حکومت سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی شہریوں کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ’ڈیورنڈ لائن‘ کے مسئلے پر بحث پاکستان اور افغانستان کو درپیش اُن اہم اور ضروری مسائل سے توجہ ہٹانا ہے جو زیادہ توجہ کے متقاضی ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ سفیر جیمز ڈوبنز ایک منجھے ہوئے اور تجربہ کار سفارتکار ہیں اور پاکستان پر امید ہے کہ اس تعیناتی سے علاقے میں امن و سلامتی اور خوشحالی لانے کی مشترکہ کوششوں کو تقویت ملے گی۔
قوم سے اپنے پہلے نشریاتی خطاب میں نگراں وزیرِ اعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا کہ ان کی حکومت بلا تاخیر اقتدار منتخب ہونے والی نئی قیادت کو سپرد کر دے گی۔
پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ثناء اللہ پر حملے کے واقعے کی مفصل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو قرار واقع سزا دی جائے۔
سربجیت سنگھ کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کر دی گئی، جسے بعد میں خصوصی ہوائی جہاز کے ذریعے بھارت روانہ کر دیا گیا۔
تجزیہ کار حسن عسکری نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں جنرل کیانی کے بیان سے غیر یقینی کی صورت حال کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
قومی اسمبلی کے چار حلقوں قصور، کراچی، اسلام آباد اور چترال سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جا چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں منعقدہ اس پہلے ادبی میلے میں اردو، انگریزی، پشتو اور پنجابی زبان میں لکھی گئی کتابوں کے منصفین شریک ہیں۔
جسمانی ریمانڈ کے خاتمے پر پرویز مشرف کو منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا لیکن ایف آئی اے کے وکیل کے بقول سلامتی کے خدشات کے باعث اُنھیں عدالت نہیں لایا گیا۔
مزید لوڈ کریں