مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق کو 258 ووٹ ملے جب کہ تحریک انصاف کے اُمیدوار شہریار آفریدی نے 31 اور ایم کیو ایم کے اُمیدوار اقبال قادری نے 23 ووٹ حاصل کیے۔
صدر زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انتخابات میں اُن کی جماعت کو اکثریت نہیں ملی اس لیے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا ’ہمارا حق نہیں بنے گا۔‘
ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک منتخب حکومت کی پانچ سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد انتخابات میں کامیاب ہونے والی جماعت کو اقتدار کی منتقلی ہونے جا رہی ہے۔
342 اراکین کے ایوان میں مسلم لیگ (ن) کو حکومت سازی کے لیے واضح اکثریت حاصل ہے اور اس جماعت نے اپنے سربراہ نواز شریف کو وزارت عظمٰی کے لیے نامزد بھی کر رکھا ہے۔
جلیل عباس جیلانی اور جیمز ڈوبنز نے تمام شعبوں میں پاک امریکہ قریبی تعاون جاری رکھنے کے علاوہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
عالمی ادارہ صحت نے پشاور میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیم میں شامل خواتیں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور منگل کو انسداد پولیو کی مہم عارضی طور پر معطل کر دی۔
میر ہزار خان کھوسو نے وزرات خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر 10 ارب روپے جاری کرے، تاکہ تیل سے چلنے والے بجلی گھروں کے لیے فرنس آئل خریدا جا سکے۔
قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس یکم جون کو بلانے کے لیے نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے سمری صدر آصف علی زرداری کو بجھوا دی ہے۔
ایسے میں مجھے ایک بچے کا اپنے والد سے یہ سوال بے چین کیے جا رہا ہے کہ ’’بابا بچوں کے ساتھ ایسا کیوں ہوا اور ہماری وین میں تو کہیں ایسا نہیں ہو گا۔‘‘
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں انتخابات کے بارے میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن فوجی اور سول اداروں نے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان نے صدر اوباما کے اس بیان کو خوش آئند قرار دیا ہے جس میں اُنھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ شدت پسندوں کے خلاف صرف طاقت کے استعمال سے سلامتی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔
چین کے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو معاشی و سماجی ترقی میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن بطور قریبی دوست ملک بیجنگ اسلام آباد کی ہر ممکن مدد کرے گا۔
وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ عالمی سطح پر حالات جو بھی ہوں پاکستان اور چین ہمیشہ ایک دوسرے کے بااعتماد ساتھی ثابت ہوں گے۔
عمران خان نے بغیر کسی سہارے کے تین سو میٹر تک چہل قدمی کی اور ڈاکٹروں نے ایکس رے رپوٹس کا جائزہ لینے کے بعد اُن کی صحت میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ بجلی کے موجودہ بحران پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر ساڑھے بائیس ارب روپے جاری کرے۔
ملک میں کوہ پیماؤں کی ایک نمائندہ تنظیم ’الپائن کلب آف پاکستان‘ نے ثمینہ بیگ کی کامیابی پر کہا ہے کہ اس سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
پروفیسر حسن عسکری کہتے ہیں کہ گزشتہ دور اقتدار میں مسلم لیگ (ن) کی پنجاب میں صوبائی حکومت دیگر صوبوں کی حکومت سے زیادہ فعال نظر آئی اور اس کا فائدہ بھی انتخابات میں اُسے پہنچا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 2013ء کے انتخابات میں جو کامیابی ملی اب دیگر جماعتیں بھی اُن کی اس ’’سیاسی حیثیت‘‘ کو تسلیم کرتی ہیں
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومتیں ہمیشہ اکثریت کے ساتھ بنتی ہیں لیکن ’’چلتی صرف بہتر حکمت عملی کے ساتھ ہیں۔‘‘
انتخابات میں آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کی شمولیت کے اعلانات کے بعد مسلم لیگ (ن) کو بظاہر سادہ اکثریت کے لیے درکار 137 اراکین کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔
مزید لوڈ کریں