وزیراعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ہدایت دی کہ غیر ملکی سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
اسحق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں پوری قوم یکجا ہے اور اس کی حفاظت پر اسٹریٹیجک کمانڈ فورس معمور ہے۔
فوج کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ وادی تیراہ میں عسکریت پسندوں کے ایک مضبوط گڑھ باغ میدان سے بھی جنگجوؤں کا صفایا کر کے پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین ’یو این ایچ سی آر‘ کے مطابق کسی بھی دوسرے ملک میں پناہ حاصل کرنے والے ہر چوتھا شخص افغانستان کا شہری ہے
ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے مقصد کے لیے اس اہم سنگ میل کے حصول میں پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ ڈرون حملے بند کرانے کے لیے حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ خودکش دھماکا منگل کو شیر گڑھ نامی علاقے میں ایک پٹرول پمپ کے مالک حاجی عبداللہ کی نماز جنازہ کے دوران ہوا۔
وزیراعظم نواز شریف نے جان کیری کو بتایا کہ پاکستان کی حکومت باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر امریکہ سے اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں اعلی تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے نتائج پوری قوم کے لیے ’’بھرپور نفع‘‘ کی صورت میں نکل رہے ہیں۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ رواں ماہ کے اواخرا تک تمام فریقوں سے مشاورت کے بعد مختصر، درمیانے اور طویل المدت اقدامات پر مشتمل جامع ’توانائی پالیسی‘ تیار کر لی جائے گی۔
پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کی تعداد دو گنا ہو گئی ہے۔ تاہم انھوں نے ایسے افراد کی مجموعی تعداد نہیں بتائی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں ایسے فیصلے کرنے ہوں گے جن سے پاکستان اپنے وسائل پر بھروسہ کرتے ہوئے، قرضہ جات کو کم کر سکے اور قومی معاشی ترجحیات پر توجہ دے سکے۔
پاکستان فضائیہ کے اس بیان پر بھارت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جس میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کے اس دعوے کی تصدیق یا تردید کی گئی ہو۔
صدر آصف علی زرداری ملک کی تاریخ کے پہلے سربراہ مملکت ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے مسلسل چھ بار خطاب کیا ہے۔
بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر رچڑ ہوگلینڈ کو طلب کیا گیا جن سے نو منتخب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اُمور خارجہ طارق فاطمی نے شدید احتجاج کیا۔
وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ ملک میں بجلی کی کھپت اور پیداوار میں بڑھتے ہوئے فرق کو کم کرنے کے لیے مختصر، درمیانے اور طویل دورانیے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
وفاقی وزراء میں نواز شریف کے قریبی ساتھی اسحاق ڈار، چوہدری نثار، خواجہ آصف، سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی، لفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ شامل ہیں۔
خارجہ پالیسی سے متعلق اپنی اولین پالیسی ’گائیڈ لائنن‘ میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ایسے اُمور جن پر اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان ہم آہنگی نہیں ہے اُن پر اتفاق رائے قائم کیا جائے۔
تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد نواز شریف نے ایوان سے اپنے افتتاحی خطاب میں ملک کے قبائلی علاقوں میں ہونے والے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
نواز شریف کی جماعت کی قومی اسمبلی میں عددی برتری کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے۔
مزید لوڈ کریں