وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ خوشگوار تعلقات قائم کرنے کی باہمی خواہش اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں پر بھی ڈرون حملوں سے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
سلامتی کے خدشات کے پیش نظر اسلام آباد میں پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کو سب جیل قرار دے کر اُنھیں وہیں رکھا گیا ہے۔
الزبتھ لٹل فیلڈ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے تعاون سے پاکستان میں شروع کیے گئے منصوبوں کو مزید آگے بڑھانے اور خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کرنے کے لیے پیش رفت کا جائزہ لینا ان کے دورے کا مقاصد میں شامل ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ تمام صوبوں سے مشاورت کا عمل جلد از جلد مکمل کر کے انسداد دہشت گردی کی پالیسی کو حتمی شکل دے۔
ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ افغانستان میں مصالحتی عمل کی راہ میں کئی چینلج حائل ہیں اور یہ عمل آسان نہیں ہو گا
یورپی یونین مبصر مشن نے اپنی حتمی رپورٹ میں پچاس سفارشات بھی پیش کی ہیں جو اُن کے بقول پاکستانی شہریوں کو بطور اُمیدوار اور ووٹر اُن کے حقوق کی فراہمی میں مدد گار ثابت ہوں گی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے حج نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مقدمے کے مرکزی ملزم پرویز مشرف کو آئندہ پیشی پر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
دونوں ملکوں کے درمیان آٹھ معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے جن میں کاشغر سے گوادر کی تجارتی راہ داری کا مجوزہ منصوبہ قابل ذکر ہے۔
وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ اُن کی جماعت نے اقتدار میں آنے کے بعد گزشتہ چار ہفتوں میں قومی سلامتی کے اداروں سے دہشت گردی کے مسئلے سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی اور اب اس عمل میں دیگر جماعتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے آٹھ منصوبوں پر دستخط ہوئے ہیں۔
12 جولائی کو طلب کیے جانے والے اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی کی روک تھام اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں قومی حکمت عملی مرتب کرنے پر غور کیا جائے گا۔
بغیر پائلٹ کے مبینہ امریکی جاسوس طیارے یعنی ڈورن سے شمالی وزیرستان کے انتظامی مرکزی میران شاہ کے مضافات میں ایک مکان اور گاڑی پر چار میزائل داغے گئے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور، سرتاج عزیز نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کے اسٹریٹیجک مذاکرات کے آئندہ دور کی ضرورت پر زور دیا ہے
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شعیہ اکثریت والے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی نمازہ جنازہ پیر کو سخت سکیورٹی میں ادا کی گئی جب کہ شہر میں فضا سوگوار رہی۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اُن کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام کو قریب لایا جائے تاکہ وہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں۔
حکومت پاکستان نے یہ یقین دہانی کرائی ہے رضاکارانہ واپسی کے لیے مقررہ 30 جون کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغان پناہ گزینوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
وزیراعظم کے اس دورے کا محور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینا ہو گا۔
وزیراعظم نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ اس بارے میں تحقیقات کے لیے وہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف آئی اے‘ کے غیر جانبدارانہ افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دیں۔
گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مقامی امن جرگے کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے۔
جمیز ڈوبنز کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں دوحا میں امریکہ اور طالبان کے درمیان متوقع براہ راست مذاکرات اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے ممکنہ دورہ پاکستان سے متعلق اُمور پر بھی بات چیت کی گئی۔
مزید لوڈ کریں