پولیس کے علاوہ پاک بحریہ اور فضائیہ کے کمانڈوز پر مشتمل 30 ٹیموں کو اسلام آباد کے اطراف میں واقع مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین محمد سعید علیم نے بتایا کہ ملک بھر میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 66 ہزار سے زائد ہے۔
وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی چوری اور مالیاتی بدعنوانی پر قابو پا کر لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ کئی اختلافی اُمور جن میں ڈرون حملوں کا معاملہ بھی شامل ہے، اُن کے بارے میں بھی امریکی وزیر خارجہ کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ توانائی، تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں بھی پاک امریکہ شراکت داری جاری رہے گی۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے بتایا کہ جان کیری کی جمعرات کو پاکستانی حکام سے ملاقاتیں طے ہیں، تاہم اُنھوں نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ممنون حسین کو 432 جب کہ وجیہہ الدین احمد کو 77 ووٹ ملے۔
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھے والے مارٹن اور ڈینالی شمڈ کا K-2 ’’بیس کیمپ‘‘ گروپ لیڈر سے 26 جولائی کی سہ پہر کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
صدارتی انتخاب کے لیے تیس جولائی کو قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں قانون ساز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ صوبے کے ایسے دور دراز اضلاع جہاں سے سائلین عدالتوں تک نہیں پہنچ سکتے، اس موبائل عدالت کے ذریعے اُن تک پہنچا جائے گا۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے تاہم کسی حتمی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا یہ موقف رہا ہے اور افغانستان کے تمام فریقوں کی شمولیت ہی سے وہاں امن کا قیام ممکن ہے۔
پیپلز پارٹی کے صدارتی اُمید وار رضا ربانی نے عدالتی فیصلے کو یک طرفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے بعد اُنھیں اپنی مہم چلانے کے لیے وقت نہیں ملے گا۔
وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ ملک میں 45 فیصد بجلی ’فرنس آئل‘ سے پیدا کی جا رہی ہے، جو انتہائی مہنگی ہے جب کہ ہر سال لگ بھگ 140 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے۔
پاکستان کے موجودہ صدر آصف علی زرداری کی پانچ سالہ مدت صدارت نو ستمبر کو مکمل ہو رہی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی اہمیت اور عالمی برادری کے ساتھ اقتصادی سفارت کاری کے فروغ پر زور دیا۔
ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم نے اس کام کے لیے ایک تجربہ کار سفارت کار شہریار احمد خان کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کر کے اُنھیں نواز شریف کا ایک خط بھی پہنچایا۔
پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ اُن کی حکومت نے پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں غیر رسمی سفارتکاری بھی شامل ہے۔
پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز سے ولیم ہیگ کی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قریبی تعاون بڑھانے اور پاکستان کو درپیش اقتصادی مشکلات سے متعلق اُمور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
پاکستانی وزیر خزانہ نے بتایا کہ اوپک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کی کوششوں میں شامل رہا ہے اور حالیہ مذاکرات سے دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت آئے گی۔
مزید لوڈ کریں