وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے وزیراعلٰی کی سربراہی اور مشاورت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ’ٹارگٹ‘ آپریشن ہونا چاہیئے۔
پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومت کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والی چالیس فیصد آبادی کے حالات بہتر بنانا ہے۔
افغان صدر حامن کرزئی پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے لیکن وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست پر اُنھوں نے پاکستان میں اپنا قیام مزید ایک روز کے لیے بڑھا دیا۔
افغان صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سرحد کے دونوں اطراف قیام امن کے لیے پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
بھکر میں تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ شہر میں پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
ضمنی انتخابات کی نگرانی کے لیے 500 مبصر تعینات کرنے والی مقامی غیر سرکاری تنظیم ’فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک‘ کے مطابق ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کا کردار پہلے سے زیادہ موثر نظر آیا۔
قومی اسمبلی کے 15 اور صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں میں ہونے والے ان ضمنی انتخابات کے لیے ملک بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں تین ہزار آٹھ سو سے زائد دیہات سیلاب کی زد میں آئے۔
حکام نے بتایا کہ تقریباً 20 ہزار کلو گرام بارودی مواد کسی بھی طرح کا دھماکا کرنے کے لیے بالکل تیار کر لیا گیا تھا۔
آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے ’نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی‘ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر چار لاکھ افراد متاثر بھی ہوئے ہیں۔
جسٹس تصدیق حسین جیلانی نے بطور قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے یہ ذمہ داریاں ایسے وقت سنبھالی ہیں جب آئندہ ہفتے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 42 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ اُنھیں پیش کریں۔
پاکستانی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ قانونی اور آئینی امور کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ مجوزہ قومی سلامتی پالیسی جامع ہو گی اور اس کے دو مرکزی جز ہوں گے۔ ایک جز اندرونی معاملات جب کہ دوسرا بیرونی اور اسٹریٹیجک معاملات کا احاطہ کرے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی حکومت کو بہت سے مسائل ورثے میں ملے تاہم خلوص نیت سے کی جانے والی کوششوں سے ملک کو ان بحرانوں سے نکالا جائے گا۔
سیاسی قیادت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے ہی ملک میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔
امریکی سفارت خانے کی ترجمان میگن گریگونس نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ عملے کا تحفظ محکمہ خارجہ کی اوالین ذمہ داری ہے اور دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی حفاظتی اقدامات کا مسلسل جائزہ لیا جاتا ہے۔
دفتر خارجہ میں ایک اعلٰی سطحی اجلاس سے خطاب وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صورت حال کو مزید خراب ہونے سے بچائیں اور اس میں بہتری کے لیے اقدامات کریں۔
بھارت نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی فوجیوں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانچ بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان میں کشمیر میں دونوں ملکوں کو فوجی قوائد و ضوابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے اقدامات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے جس سے ماحول کو کشیدہ کرنے والی بے بنیاد اور اشتعال انگیز خبروں سے بچا جا سکے۔
مزید لوڈ کریں