اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کی اپنے بھارتی ہم منصب سے مجوزہ ملاقات کے بارے میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تاحال اس بارے میں بھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
دورہ ترکی کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ پاکستان واپسی پر ملا برادر کی رہائی سے متعلق صلاح و مشورہ کریں گے۔
وزیر مملکت برائے پارلیمانی اُمور شیخ آفتاب احمد نے قرار داد پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ منتخب ایوان پاکستانی فوج کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔
جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ سیاسی عمل کے ذریعے امن کو موقع دینا تو سمجھ میں آتا ہے، لیکن کسی کو یہ بدگمانی نہیں ہونی چاہیئے کہ فوج دہشت گردوں کو اپنی شرائط زبردستی قبول کروانے کی اجازت دے گی۔
ناقدین کا ماننا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران بلند و بانگ دعوے کرنے والی مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آنے کے بعد وعدوں کا سلسلہ تو جاری رکھا مگر ان پر عمل درآمد سست روی کا شکار ہے
افغان اعلٰی امن کونسل کی سفارش پر اب تک پاکستان اپنے ہاں قید 33 طالبان قیدیوں کو رہا کر چکا ہے۔
ترجمان اعزاز احمد چودھری کہتے ہیں کہ طالبان سے مذاکرات سمیت افغانستان میں مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں پاکستان امریکہ اور افغان حکومت سے قریبی رابطے میں ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ملا برادر کو براہ راست افغانستان کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔
پاکستان کی قومی ائیر لائن نے کراچی اور لاہور سے بھارت کے دو شہروں ممبئی اور نئی دہلی جانے والی اپنی پروازوں کی تعداد میں بھی کمی کی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی مفاد میں لڑی جا رہی ہے اور اس کے لیے ملکی وسائل استعمال کیے جائیں اور امریکہ یا کسی دوسرے ملک سے ’’ہدایت یا رہنمائی‘‘ نہیں لی جائے گی۔
پاکستان میں زیر حراست ان طالبان کی رہائی کا اعلان حال ہی میں افغان صدر حامد کرزئی کے دورہ اسلام آباد کے بعد کیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک میں دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مربوط و متفقہ حکمتِ عملی کی تیاری کے سلسلے میں 9 ستمبر کو کل جماعتی کانفرنس منعقد کر رہی ہے۔
صدر زرداری نے یہ بیان وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے الوادعی ظہرانے سے خطاب میں دیا۔
امریکہ کے ادارے ’اوورسیز پرائیویٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن (اوپیک) کی جانب سے مقامی سفائر ونڈ پاور کمپنی کو سندھ میں جھمپیر کے علاقے میں متبادل ذرائع سے بجلی کے منصوبے کے لیے نو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔
پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر ٹی سی راگھون نے اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کے مشیر برائے اُمور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔
جولائی 2007ء میں لال مسجد میں مشتبہ شدت پسندوں کی موجودگی پر فوجی آپریشن کیا گیا تھا جس میں اعلیٰ تربیت یافتہ سکیورٹی اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
وزیرِ اعظم نواز شریف اس ضمن میں مختلف اداروں میں اہل اور قابل افراد کی جلد از جلد بھرتیوں کی ہدایت دے چکے ہیں۔
ایچ آر سی پی نے وزیراعظم نواز شریف کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ حکومت ریاستی اداروں کو حکم جاری کریں کہ وہ شہریوں کو اغوا، ان کو خفیہ جیلوں میں رکھنے یا ان کو قتل کرنے اور ان کی لاشوں کو دفن کرنے جیسے عمل سے خود کو باز رکھیں۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ توقع ہے کہ آئندہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف اور امریکہ کے صدر براک اوباما کے درمیان ملاقات ہو گی۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اعلٰی سطحی بات چیت کا یہ سلسلہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے کا سبب بنے گا۔
مزید لوڈ کریں