جرگے میں منظور کی گئی قرارداد میں چیف جسٹس سے مقامی قوانین کے تحت ڈرون حملوں سے متعلق حکومت پاکستان کی پالیسی کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔
1950ء میں پاکستان کی آبادی چار کروڑ تھی اور آبادی کے لحاظ سے یہ دنیا کا 13 واں بڑا ملک تھا
تحصیل باڑہ کے شورش زدہ علاقوں میں فرنٹیئر کور کا آپریشن شروع ہونے کے بعد سے مقامی آبادی کی محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
محکمہ صحت کے ملازمین کے احتجاج کے بعد پانچ سال سے کم عمر 3 لاکھ 82 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین عنصر پرویز نے بتایا کہ بھاری پانی کا اخراج حادثہ نہیں بلکہ ایک چھوٹا واقعہ تھا جس سے نا تو تابکاری پھیلی اور نا ہی مستقبل میں ایسا ہونے کا امکان ہے۔
خبیر ایجنسی میں جمعہ کو صورت حال بدستور کشیدہ رہی اور فرنٹیئر کور کے دستے علاقے میں شدت پسندوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارتے رہے۔
صورت حال سے نا صرف مسافر پریشان ہیں بلکہ وہ افراد جن کا ریلوے اسٹیشنوں سے روزگار جڑا ہوا ہے وہ بھی کسمپرسی کا شکار ہیں۔
حملے کی صورت میں پاکستان کے ردعمل پر براہ راست تبصرہ کیے بغیرجنرل کیانی نے کہا کہ اُن کا ملک ایک جوہری طاقت ہے اور کسی صورت اس کا موازنہ عراق یا افغانستان سے نہیں کیا جا سکتا۔
پچھلے چند ماہ کے دوران پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں شعیہ ہزارہ برادری پر مشتبہ سنی انتہا پسندوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے اور ان میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
تربیت کے خصوصی منصوبے کی بدولت 2013ء تک آٹھ ہزار سے زائد اضافی تربیت یافتہ افسران جوہری پروگرام کی حفاظتی ذمہ داریوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔
وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی طالبان سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے القاعدہ کی مدد سے بلاول بھٹو کو اغواء کرنے کا منصوبہ بھی تیار کر رکھا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے شہریوں اور تاجروں کے لیے ویزوں کے اجراء میں آسانی سے امن عمل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
رپورٹ میں اس امر کی نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ رہائی پانے والے بعض قیدی باہر جا کر دوبارہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے 10 نکات پر مشتمل اقدامات میں تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کو خاص طور پر آفات سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات، دریاؤں اور نہروں کے پشتوں کو مضبوط بنانے اور شہروں میں پیشگی اطلاع اور ہنگامی انتظامات کے لیے موثر نظام کا قیام شامل ہے۔
پاکستان میں اندازاً تین کروڑ افراد کسی نا کسی نوعیت کے نفسیاتی امراض میں مبتلا ہیں
اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان نے صوبہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی ہنگامی مدد کے لیے 35 کروڑ 70 لاکھ ڈالر امداد کی اپیل کی تھی۔
پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید اقدامات کے بار بار مطالبوں سے ایسے افراد کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے جنھوں نے اس لڑائی میں قربانیاں دیں ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ مستقبل میں کراچی کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت میں حکومت کی ناکامی سے ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے
افغان عہدیداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ برہان الدین ربانی کے قتل کی سازش کوئٹہ کے مضافات میں تیار کی گئی تھی اور اس کے شواہد کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیئے گئے ہیں ۔
’’اس کی تین وجوہات ہیں سیلاب، امن و امان کی خراب صورت حال اور ڈینگی وائرس۔ ‘‘
مزید لوڈ کریں