حکام نے ان کے چہروں کو ڈھانپ رکھا تھا اور بظاہر خرابی صحت کے باعث انھیں چلنے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔ چیف جسٹس نے متعلقہ حکام کو ان سب کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کی۔
کیمرون منٹر نے کہا کہ تعلقات معمول پر آنے سے افغانستان میں امن و استحکام کی کوششوں کو بھی تقویت ملے گی۔
اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے کہا کہ اگر حکومت کو کوئی تحفظات ہوئے تو وہ ان کے بارے میں عدالت کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے نامکمل الیکشن کمیشن کے تحت ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے قومی اسمبلی کے نو، سینیٹ کے تین اور صوبائی اسمبلیوں کے 16 اراکین کے نوٹیفیکیشن معطل کرنے کا حکم دیا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیاسی قیادت نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم گیلانی یہ دورہ ایسے وقت کر رہے ہیں جب اس ملک میں امریکی اہلکاروں اور طالبان کے نمائندوں کی ابتدائی ملاقاتوں اور قطر میں ہی طالبان کے سیاسی دفترکھولے جانے کی بات ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں قبل از وقت عام انتخابات کی خواہشمند ہیں وہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش ہونے کے بعد اس معاملے پر حکومت سے بات کر سکتی ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم گیلانی کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے نے ملک کو اس وقت غیر معمولی صورت حال سے دوچار کر دیا ہے۔
صوبائی عہدیداروں نے بتایا کہ دشوار گزار پہاڑی علاقے میں فوری طور پر بھاری مشینری پہنچانے میں 36 گھنٹے لگے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ناقص ادویات کے استعمال سے 438 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 174 اب بھی لاہور کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
حامد علی مرزا نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک کا آزاد اور خودمختار ادارہ ہے جس کے امور میں رکاوٹ ڈالنا غیر آئینی ہوگا
امریکی شہری منصور اعجاز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ پاکستان پہنچ کر ’میمو‘ سے متعلق شواہد عدالتی کمیشن کو پیش کریں گے۔
بھارت نے یورپی یونین کے رعایتی پیکج پر اپنی مخالفت ختم کر دی ہے کیوں کہ پاکستان کے خلاف تجارتی روابط پر اس کے حالیہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے
سابق فوجی صدر کےسیاسی اور غیر سیاسی رفقا نے انھیں مشورہ دیا ہے کہ وہ ملک کے موجودہ سیاسی ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی واپسی موخر کردیں۔
اگر مناسب پالیسی اور انتظامی ڈھانچہ میسر ہو تو دو طرفہ تجارت کے سالانہ حجم کو 14 ارب ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے
اس وقت دوطرفہ تجارت کا سالانہ حجم اڑھائی ارب ڈالر ہے اور مشترکہ اقتصادی کمیشن میں اس کو 2015ء تک پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ نیا قانون سمندر پار ان پاکستانیوں میں بے چینی کا سبب بنا ہے جو قومی سیاست میں کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا کہ بھارت کو تجارت کے لیے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کی جانب پیش رفت جاری ہے۔
امریکی عہدیدار نے کہا کہ ساڑھے چھتیس ہزار ڈالر سے زائد کی رقم تنظیم کو فراہم کی گئی تھی اور اس کی بدولت اس کے جلسے جلسوں کو مقامی ذرائع ابلاغ میں بہت زیادہ اجاگر بھی کیا گیا۔
منصور اعجاز کے وکیل نے عدالتی کمیشن کو بتایا کہ ان کے موکل کو اگر ویزہ جاری کر دیا جائے تو وہ 16 جنوری کو پاکستان پہنچ جائیں گے۔
مزید لوڈ کریں