جمعیت علماء اسلام کی آزادی مارچ کے لیے باضابطہ درخواست
سی پیک کے منصوبوں کے نگران اور عملدرآمد ادارے کے طور پر اس اتھارٹی کا قیام ایکٹ آف پارلیمنٹ کی بجائے صدارتی حکم نامے کے ذریعے عمل میں لایا گیا ہے۔
انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں قانون سازی منتخب ایوان کا حق ہے۔
وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ دنیا کو یہ تاثر دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ پاکستان نے غیر قانونی رقوم کی ترسیل اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے ایک سال میں کافی پیش رفت کی ہے۔
کابینہ سے منظور ہونے والی پالیسی کے تحت اِی۔پیمنٹ انفرا اسٹرکچر متعارف کرایا جائے گا، جبکہ ادائیگیوں کے لیے بین الاقوامی گیٹ وے بھی قائم ہوگا۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق، سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ایم ایل ون منصوبے کے مالیاتی امور اور دستیاب وسائل کا حتمی جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان کے ایک انگریزی روزنامے دی نیشن نے کارٹون عمران خان کے جنرل اسمبلی سے خطاب سے قبل ایک کارٹون شائع کیا تھا۔ جس میں ٹرمپ اور مودی ایک بگھی میں سوار ہیں جب کہ گھوڑے کی جگہ عمران خان کو جتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
وزیر اعظم کے طیارے میں فنی خرابی کے باعث پرواز ٹورنٹو سے جے ایف کینیڈی ہوائی اڈے پر واپس اتری تھی۔ انھوں نے نیویارک میں مزید ایک رات قیام کیا۔
پاکستان کے پاس 19 ستمبر تک یہ مہلت تھی کہ وہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی صورتِ حال سے متعلق ڈرافٹ قرارداد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں جمع کروا سکتا تھا۔
آئی ایم ایف کے مشن نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ وفد نے کچھ شعبہ جات میں پیش رفت تسلیم کی ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے فیصلہ کن اقدامات اور اصلاحی ایجنڈے کے نفاذ پر زور بھی دیا ہے۔
گرفتار رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے پر حزبِ اختلاف کی جماعتوں کا یہ مطالبہ سامنے آیا ہے۔
عالمی تنظیم رپورٹ کی روشنی میں اکتوبر میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرے گی۔
سیّد عبداللہ گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر کے حالات غیر معمولی ہیں جو روایتی مدد اور حمایت کا تقاضا نہیں کرتے، لہٰذا پاکستان کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
چینی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تنازعے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں تیزی سے کمی اور توانائی کی قیمتوں میں میں اضافے نے صارفین کی قوت خرید کو متاثر کیا ہے۔
بھارت کے صدر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے آئس لینڈ جانا چاہتے تھے۔ نئی دہلی نے پاکستان سے اجازت طلب کی تھی جسے اسلام آباد نے مسترد کر دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ساتھ ہی، ’’آئندہ ہفتے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب اور عرب امارات کشمیر کے بارے پاکستان کے موقف کی حمایت کریں گے۔‘‘
پاکستان اور ایران کے سرکاری حکام کے درمیان ترمیم شدہ معاہدے پر دستخط آئندہ ہفتے ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ہوں گے۔
امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ تنازع کشمیر کے تناظر میں پاکستان طالبان پر زور دے سکتا ہے کہ وہ مذاکراتی عمل کو طول دیں۔
مزید لوڈ کریں