حکومت جب اپنی ذمہ داری انجام نہیں دے گی تو اُسے ہٹانے کے لیے جو بھی جمہوری طریقے ہیں وہ دستیاب ہیں۔
وزیرِ اعظم کی قائم کردہ کمیٹی میں خزانہ، امور خارجہ اور داخلہ کے وفاقی سیکریٹریوں کے علاوہ دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے اداروں کے سربراہان شامل ہیں۔
جیو پولیٹیکل انٹیلی جینس پلیٹ فارم 'اسٹارٹ فار' نے تنازع کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ یا پاک بھارت باہمی تنازع قرار دینے کے برعکس عالمی امن اور سلامتی کا مسئلہ گردانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم پنجاب میں شدت پسندی کے رجحانات میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم نے خیبر پختونخوا کے درجنوں بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے کیسز سامنے آنے پر ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔
وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے ڈیجیٹل میڈیا نے کہا ہے کہ پی ٹی اے نے ٹوئٹر کو سرکاری سطح پر شکایت دائر کرتے ہوئے اکاؤنٹس معطل کرنے کی وضاحت مانگی ہے۔
حکومت نے اگرچہ اپنی ایک سالہ کارگردگی کی رپورٹ جاری کی ہے۔ تاہم، بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے کہ پی ٹی آئی نے اس عرصے میں قانون سازی پر کوئی توجہ نہیں دی۔
او آئی سی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ کشمیر کی حالیہ صورت حال پر تشویش ہے۔ تنازع کے حل کے لیے مذاکراتی عمل کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔
پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی کے بعد حکومت کی جانب سے متبادل کے طور پر شہریوں کو کپڑے اور پیپر میشی (paper mache) بیگز استعمال کرنے کا کہا گیا ہے اور اس سلسلے میں آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔
معاشی تجزیہ کار ڈاکٹر عابد قیوم کے بقول پاکستان کے اقدام کا مقصد بھارت کو نقصان پہنچانا ہے اور تجارت کی معطلی سے بھارت کی تجارت مہنگی ہوگی۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے اقدامات کا ردعمل بھارت کے اندر دہشت گردی کی صورت میں ہوگا۔ جس کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جائے گا۔ کنٹرول لائن پر نئی صورت حال جنم لے گی جو جوہری جنگ کی طرف جا سکتی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کی تبدیلی کے حوالے سے بھارتی اقدام قبول نہیں ہے اور یہ کہ کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے بھارت کا یک طرفہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے۔
شہباز شریف نے سینیٹر رانا مقبول کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تحقیقات کے ذریعے پارٹی کے ان سینیٹرز کے نام سامنے لائے گی جنہوں نے خفیہ رائے دہی میں جماعت کے فیصلے کے خلاف ووٹ دیا۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے مطابق گزشتہ سال انتخابات میں بھی سینیٹ انتخاب کی طرح ہی حکومت سلیکٹ ہوئی تھی۔ ایک بار پھر دھاندلی شدہ انتخابات کی تاریخ دہرائی گئی ہے۔
موجودہ چیئرمین صادق سنجرانی کو پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے 2018 میں مشترکہ طور پر چیئرمین سینیٹ منتخب کروایا تھا۔ تاہم، اب پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر انہیں ہٹانے کے لیے سرگرم ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، ملک میں نشے کے عادی افراد میں ایڈز پھیلنے کی شرح 21 فیصد، ہم جنس پرست مردوں میں یہ شرح 3.7 فیصد، خواجہ سراؤں میں یہ شرح 5.5 فیصد، جبکہ جسم فروشی میں مبتلا افراد میں یہ شرح 3.8 فیصد ہے۔
صحافیوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا بیان زمینی حقائق کے برخلاف ہے کیونکہ ملک میں ذرائع ابلاغ کو تاریخ کی بدترین قدغنوں اور غیر اعلانیہ سینسر شپ کا سامنا ہے۔
اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کی ضمانت آئین پاکستان میں دی گئی ہے۔
غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے قبائلی اضلاع کے انتخابات سے متعلق ابتدائی مشاہداتی رپورٹ جاری کی ہے۔
مزید لوڈ کریں