حکومت کے ناقدین اور حامی اس بات پر متفق دکھائی دیتے ہیں کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ایک بڑا مجمع اسلام آباد لے آئے ہیں، جو کہ منظم بھی ہے اور تاحال پرجوش بھی۔
حکومتی وفد کے سربراہ اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کچھ معاملات پر اتفاق ہوا ہے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اس صورتحال سے عوام کو بھی مشکلات کا سامنا ہے اور معاشی اور اقتصادی مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کہتے ہیں کہ وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ یہ غیر جمہوری اور غیر آئینی مطالبہ ہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ فوج کے ترجمان کو میرے بیان پر ردعمل دینے کی کیوں ضرورت پیش آئی؟ یہ بیان تو کسی سیاست دان کو دینا چاہیے تھا۔
پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ 2014 کے دھرنے اور 'آزادی مارچ' میں طبقاتی فرق ہے۔ ماضی کے دھرنے میں پرفیوم کی خوشبو آتی تھی اور موجودہ مارچ میں عطر کی خوشبو آ رہی ہے۔ حامد میر نے وائس آف امریکہ کے نمائندے علی فرقان سے مزید کیا بات کی؟ اس ویڈیو میں دیکھیں۔
ماضی میں مہم جوئی کے بجائے افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے والے مولانا فضل الرحمٰن کے انداز کو اس بار مبصرین جارحانہ قرار دے رہے ہیں اور وہ بار بار یہ کہہ چکے ہیں کہ وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں جاری 'آزادی مارچ' جمعرات کو اسلام آباد پہنچے گا جہاں جلسے کے لیے پنڈال تیار کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد سے وائس آف امریکہ کے نمائندے علی فرقان تفصیلات بتا رہے ہیں۔
شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے ادارے 'نادرا' کی جانب سے غیر ملکی قرار دیے جانے پر جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کہتے ہیں کہ کچھ اداروں کو ان کا بولنا پسند نہیں ہے اور اسی بنیاد پر ان کی شہریت منسوخ کی گئی۔
ملک میں جاری شٹر ڈاؤن ہڑتال کے بعد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تاجروں کو مذاکرات کے لیے وزارتِ خزانہ بلوا لیا ہے، جہاں ان کی تاجروں سے ملاقات جاری ہے۔
حزب اختلاف کی جماعتیں صدارتی حکم ناموں کے ذریعے حکومتی امور چلانے کو منتخب ایوان کی توہین قرار دے رہی ہے۔ قانونی ماہرین اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے بھی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے بعد پاکستان بھارت کے صدر اور وزیر اعظم کو گزشتہ ماہ بھی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت سے انکار کرچکا ہے۔
وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے بقول پاکستان میں اب چار موسم نہیں رہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملکی زراعت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے غذائی قلت کا خطرہ ہے۔
جمعرات کو عالمی بینک کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کاروباری ماحول میں آسانیاں اور اصلاحات لانے والے دنیا کے دس بہترین ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔
پمز اسپتال انتظامیہ کی جانب سے اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کے نام ایک مراسلہ بھی لکھا گیا ہے جس میں ہسپتال کے کارڈیک سنٹر کے پرائیویٹ وارڈ کو سب جیل قرار دینے کا کہا گیا ہے جہاں پر آصف زرداری کو زیر علاج رکھا گیا ہے۔
آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچ جانے کے بعد کی حکمت عملی پر ابہام کے بارے میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ وہ دانستہ طور پر یہ بات مبہم رکھنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے چند روز قبل واضح کیا تھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے لہٰذا کسی کو بھی یہاں جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کا تنازع ایک پیچیدہ اور مشکل معاملہ ہے لیکن چاہتے ہیں کہ دو برادر ممالک میں بات چیت کے ذریعے تنازعے کا حل تلاش کیا جائے۔
مزید لوڈ کریں