'کرونا بجٹ' کے حوالے سے وزیرِ اعظم کے مشیر برائے خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت اسمارٹ بجٹ تیار کر رہی ہے۔ حکومتی اخراجات اور ترقیاتی بجٹ کو بھی محدود رکھا جائے گا۔ آئندہ مالی سال بھی وائرس کے اثرات ملکی معیشت پر جاری رہیں گے۔
حزب اختلاف اور حکومتی جماعت نے پہلے سے اتفاق کیا تھا کہ اس غیر معمولی اجلاس میں نہ تو قانون سازی ہو گی، نہ سوالات پوچھے جائیں گے اور نہ ہی کوئی توجہ دلاؤ نوٹس یا تحریک التوا پیش کی جائے گی
وائس آف امریکہ کے سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ حکمران جماعت بتائے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پر ان کے اعتراضات کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ''اس آئینی ترمیم کے ذریعے آمرانہ ادوار میں مسخ کئے گئے آئین پاکستان کو اصل حالت میں بحال کیا گیا ہے''
حکومت کی خواہش تھی کہ موجودہ حالات میں قومی اسمبلی کا ورچوئل اجلاس بلایا جائے، تاہم حزب اختلاف نے یہ کہہ کر اتفاق نہیں کیا کہ قواعد میں اس کی اجازت نہیں ہے۔
حزب اختلاف اور حکومتی جماعت کے درمیان یہ طے پایا ہے کہ اس غیر معمولی اجلاس میں نہ تو قانون سازی ہو گی۔ نہ سوالات پوچھے جائیں گے اور نہ ہی کوئی توجہ دلاؤ نوٹس یا تحریک التوا پیش کی جائے گی۔
غیر مسلم و مسلم نمائندوں اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں پر مشتمل یہ قومی کمیشن پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے کام کرے گا۔ وزارت مذہبی امور نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے، چیلا رام کیولانی کا نام کمیشن کے چییرمین کے طور پر تجویز کیا ہے
ایک ٹوئیٹ کے ذریعے، اسد قیصر نے بتایا کہ انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے اور عوام سے صحت یابی کی دعا کی درخواست کی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ کرونا وائرس کے پیش نظر گھروں تک محدود رہیں اور بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنائے رکھیں۔
عالمی بینک اور آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کے منفی رہنے کے اندازے لگائے تھے تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وزارت خزانہ نے عالمی اداروں کے ان اندازوں کی تائید کی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان کے مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں عالمی لاک ڈاؤن کے باوجود پاکستان کو ٹیکسٹائل، آئی ٹی، خدمات، طبی آلات اور فارما سیوٹیکل کے شعبے میں نئے آرڈرز مل رہے ہیں۔ لہذٰا یہ ایکسپورٹرز کے لیے اچھا موقع ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں عالمی بینک کی اس رپورٹ کو ''مبالغہ آرائی پر مبنی'' قرار دیا گیا ہے؛ اور وضاحت کی گئی ہے کہ ''عالمی لاک ڈاؤن کے باوجود رواں مالی سال ترسیلات زر 20 سے 21 ارب ڈالر تک رہنے کا امکان ہے''
گرفتار شخص کا مطالبہ تھا کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔ لہذٰا پاکستان کو اپنے پاسپورٹ پر سے اسرائیل سے متعلق تحریر ختم کرنی چاہیے۔
پاکستان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ پاکستان سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے تاکہ بیماری کے بچاؤ کے ساتھ ساتھ معیشیت کے منفی اثرات سے بھی بچا جا سکے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 1994 کی پاور پالیسی کے تحت 16آئی پی پیز نے سرمایہ کاری کی مناسبت سے 18 گنا زیادہ منافع حاصل کیا۔ ان نجی بجلی گھروں نے 51 ارب کی سرمایہ کاری کی لیکن 414 ارب سے زائد کا منافع کمایا۔
ماہرین کے مطابق ملک میں غذائی قلت کا خطرہ صرف ایک صورت میں ہو سکتا ہے۔ جب عالمی وبا طوالت اختیار کر جائے اور حکومت دیہی معیشت یا زراعت کو تحفظ فراہم کرنے کے خاطر خواہ اقدامات نہ کر سکے۔
پاکستان کو مزید قرض کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے واشنگٹن ڈی سی میں اپنے اجلاس کے دوران دی۔ اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان یہ رقم کرونا وائرس سے اس کی معیشت پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کے لیے خرچ کرے گا۔
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی نے واضح کیا نمازِ جمعہ اور مساجد میں نماز کی ادائیگی کے حوالے سے حکومت کے قواعد (ایس او پی) میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ سندھ میں لاک ڈاؤن میں سختی کے دورانیے کا آغاز ہو گیا جو دوپہر تین بجے تک جاری رہے گا۔
قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب، سندھ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محدود پیمانے پر کاروباری سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں جب کہ خیبر پختونخوا حکومت اس حوالے سے بدھ کو کابینہ اجلاس میں فیصلہ کرے گی۔
اپنے پالیسی بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس بارے میں فیصلہ 18 اپریل کو علمائے کرام کے ساتھ مشاورت اور مفاہمت سے کیا جائے گ،ا اور یہ کہ انفرادی اور مقامی فیصلوں سے اجتناب کر کے اتفاق اور اتحاد کے فضا کو فروغ دیا جائے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان کی معیشت بھی شدید دباؤ کا شکار ہے جس کے باعث معاشی ماہرین ملک کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو منفی 1.3 فی صد تک کم ہوسکتی ہے۔
پاکستان کی حکومت نے کرونا وائرس کے باعث خراب معاشی صورتِ حال کے پیش نظر فنڈ ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے تحت آئی ایم ایف سے ہنگامی مالی امداد کی درخواست کی تھی۔
مزید لوڈ کریں