ترمیمی مسودے کے مطابق سی پیک اتھارٹی کو انتظامی اور مالی خود مختاری کے علاوہ کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا بھی اختیار ہو گا۔
ایران نے بھارت کی جانب سے تاخیر کا عذر پیش کرتے ہوئے اسے چاہ بہار ریلوے منصوبے سے الگ کر دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ایران نے 400 ارب ڈالرز کے 25 سالہ معاشی منصوبے پر دستخط کر کے اپنا وزن چین کے پلڑے میں ڈال دیا ہے۔
اپنے بیان میں چوہدری شجاعت نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ گروپ کے چیف ایڈیٹر میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری، چینل 24 کی بندش اور دیگر اخبارات کے مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کریں۔
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پائلٹس کے مشکوک لائسنسوں سے متعلق اپنے بیان کے غیر ذمہ دارانہ یا قبل از وقت ہونے کے تاثر کو رد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کا تحفظ عزیز ہے۔ کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات اور پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات پر دیکھیے غلام سرور خان کا انٹرویو۔
غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پائلٹوں کے جعلی لائسنسوں کے حوالے سے بیان پر بعض حلقوں کی جانب سے بلا جواز تنقید کی جا رہی ہے۔ طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ ملک اور اداروں کے بہترین مفاد میں ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ حملے کا منصوبہ بھارت میں بنا۔ حملہ آور لوگوں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے۔ جیسے ممبئی میں بڑی دہشت گردی ہوئی تھی۔
حزب اختلاف نے بجٹ پر 21 ترامیم پیش کیں جنہیں ووٹنگ کے ذریعے مسترد کیا گیا۔ بجٹ منظوری کے دوران ایک موقع پر جب اسپیکر نے حزب اختلاف کے کہنے پر ووٹنگ کرائی تو حکومتی نشستوں پر 160 جب کہ حزب اختلاف کی نشستوں پر 119 ارکان موجود تھے۔
جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ امریکہ نے ایبٹ آباد میں اُسامہ بن لادن کو مار دیا، شہید کر دیا جس کے بعد پوری دنیا نے ہم پر الزام تراشیاں شروع کر دیں۔
سابق صدر آصف زرداری ایسے وقت میں سیاسی منظر نامے میں متحرک ہوئے ہیں جب حال ہی میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے حکمراں اتحاد سے الگ ہو گئی ہے اور حکومتی رہنماؤں کے مابین اختلافات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
بھارتی ہائی کمشن نے تصدیق کی ہے کہ ان کے دو سفارتی اہل کار سلوا دیس پال اور دوامو براہموس پیر کی صبح بھارت پہنچ گئے۔
ریاض پیرزادہ کہتے ہیں کہ بہاولپور کے لوگوں کے ساتھ فوج کی جانب سے ویسا ہی سلوک کیا جا رہا ہے، جیسا امریکہ میں ریڈ انڈینز کے ساتھ روا رکھا گیا اور انہیں ان کے علاقوں سے ہی محروم کیا جا رہا ہے۔
امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے 2011 میں اس وقت کے وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے نشہ آور مشروب پلانے کے بعد ان سے جنسی زیادتی کی تھی، جس کی رحمن ملک نے تردید کی ہے۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے منصوبے سست روی کا شکار ہیں
سلامتی کونسل کے ارکان کی کل تعداد 15 ارکان ہے۔ جن میں امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس مستقل رکن ہیں جب کہ 10 غیر مستقل کا ہر دو سال بعد انتخاب کیا جاتا ہے۔
اختر مینگل نے حکومتی اتحاد سے نکلنے کا اعلان ایسے موقع پر کیا ہے جب تحریک انصاف کی حکومت کو ایوان سے بجٹ منظور کرانے کا چیلنج درپیش ہے۔
پیر کو آن لائن کلاسز کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں طلبا کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ اسلام آباد میں اعلی تعلیم کے نگران ادارے ایچ ای سی کے ہیڈ آفس کے سامنے مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات نے احتجاجی کیمپ لگایا۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں طلبہ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر کے باہر آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاج کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ بہت سے طالب علم انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاسز نہیں لے سکتے۔ لہٰذا یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔ طلبہ کے مزید کیا مطالبات ہیں؟ جانیے اس رپورٹ میں
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل یا بجلی کے کھمبے کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔
سینیٹ کے انتخابات آئندہ سال مارچ میں ہونے جارہے ہیں جس میں ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیاں اور قومی اسمبلی کے اراکین رائے شماری میں حصہ لیں گی۔
نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سیکیورٹی بورڈ کے مطابق ویڈیو کانفرنسنگ ایپلی کیشنز کی بہت سی کمزوریاں سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے ان ایپس کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مزید لوڈ کریں