مبصرین کے مطابق حاصل بزنجو نے سخت حالات کے باوجود قوم پرست سیاست کرتے ہوئے وفاق سے رشتہ جوڑے رکھا اور اپنے سیاسی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئندہ تین ماہ کے دوران لگ بھگ 15 لاکھ اور چھ ماہ میں 22 لاکھ سے زائد افراد کی نوکریاں ختم ہو سکتی ہیں۔
ایف اے ٹی ایف اکتوبر میں ہونے والے اپنے اجلاس میں تجویز کردہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا اس میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ انہیں اور ان کی بیٹی کو اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ تحریک انصاف کا میڈیا سیل خواتین صحافیوں پر آن لائن حملوں میں ملوث نہیں ہے۔
انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق کیا جاوید اقبال بطور چیئرمین نیب سیاست دانوں کے خلاف ماورائے قانون کارروائیاں کر رہے ہیں؟ خطرہ تو سیاست دانوں کو ان سے ہونا چاہیے اور وہ پارلیمنٹ آنے کو سیکیورٹی خطرہ قرار دے رہے ہیں۔
بعض خواتین صحافیوں نے چند روز قبل ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پر تنقید کی بنیاد پر ان پر سوشل میڈیا پر حملے کیے جاتے ہیں اور ٹرولنگ کے باعث ان کے لیے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینا ناقابل یقین حد تک مشکل ہو گیا ہے۔
تھینک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے مناسب وقت کا انتظار اور حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں۔ وزرا کے مبہم بیانات اور مذہبی رہنماؤں کے حقائق کے برخلاف پیغامات نے عام آدمی کو عالمی وبا سے بچاؤ کی مکمل حفاظتی تدابیر اپنانے سے دور رکھا۔
جمعے کو جاری کیے گئے ایک بیان میں ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ان پانچ بڑے صارف ممالک میں شامل ہے جہاں ٹرمز آف سروس یا کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کے باعث ٹک ٹاک پر موجود ویڈیوز کو بڑی تعداد میں ہٹایا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ اگر او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس نہیں بلاسکتی تو وہ مجبوراً وزیرِ اعظم سے کہیں گے کہ وہ مسلم ممالک جو کشمیر کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہیں اُُن کا اجلاس بلا لیں۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم ہونے کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان نے 'یوم استحصالِ کشمیر' سرکاری سطح پر منایا۔ ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں جب کہ صبح 10 بجے ٹریفک روک کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کے مابین فوجی تصادم کا راستہ روکنے کے لیے کوشش کی اور محاذ آرائی میں کمی لانے میں کامیاب بھی رہا۔
ترمیمی بل کے مطابق جس شخص پر سیکیورٹی کونسل پابندیاں عائد کرے گی اور وہ اس پر عمل نہیں کرتا تو سزا کے علاوہ جرمانے کی شرح ایک کروڑ سے بڑھا کر پانچ کروڑ کر دی گئی ہے۔
حزب اختلاف نے حکومت کے ساتھ اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث قانون سازی کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو جواز بنا کر آرڈیننس کا اجرا قومی سلامتی کا معاملہ ہے جسے عوام اور پارلیمنٹ سے خفیہ رکھا گیا۔
پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت نے بدھ کو مذہبی انتہا پسندی کے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران یوٹیوب پر پابندی کا عندیہ دیا تھا
اسلام آباد میں قائم ایک تھنک ٹینک نے پیٹرول کے حالیہ بحران کا ذمہ دار حکومت کی ترسیل میں بدانتظامی اور آئل پرائسنگ کے طریقہ کار کو قرار دیا ہے۔
پاکستان میں ڈیجیٹل رائٹس کی تنظیموں نے پی ٹی اے کی جانب سے ان پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایچ آر سی پی کے سروے کے مطابق صرف 25 فیصد عوام نے کرونا کے خلاف وفاقی حکومت کے اقدامات کو مؤثر کہا ،جب کہ 94 فیصد کے خیال میں مزور وبا سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
فخر امام کا کہنا تھا کہ فصلوں کی انشورنس پالیسی کو آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ عام کسان بھی اس سے مستفید ہو سکے۔
ٹڈی دَل سے نمٹنے اور زراعت کے شعبے میں بہتری کے لیے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے؟ جانتے ہیں فخر امام کی زبانی
مزید لوڈ کریں