لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اُنہیں اس پر کوئی شک نہیں کہ شہباز شریف کو کسی قسم کے احتساب یا الزام پر گرفتار نہیں کیا گیا۔ کیوں کہ ان پر ریفرنس چل رہا تھا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی بنیادی حق ہے جس کی خلاف ورزی آئین کے خلاف ہے۔ میڈیا کی آزادی روکنے والا عوام اور آئین کا دشمن ہو گا جس کا احتساب ضروری ہے۔
پاکستان کی ہندو برادری نے یہ احتجاج ایک ایسے وقت میں کیا ہے، جب بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اقوامِ متحدہ کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرنے والے ہیں۔
ندیم بابر نے یہ گفتگو اسلام آباد میں وائس آف امریکہ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کی۔ معاونِ خصوصی نے بتایا کہ پاکستان میں مقامی گیس کی پیداوار میں سالانہ سات سے نو فی صد تک کمی آ رہی ہے۔
وزیرِ اعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے گیس کے متوقع بحران پر وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قلت کی وجہ سے موسمِ سرما میں لوڈ شیڈنگ کرنا ہوگی۔ اس ممکنہ بحران سے نمٹنے اور تیل و گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کے لیے پاکستان کیا کر رہا ہے؟ جانیے ندیم بابر کی زبانی
امریکی انٹرنیٹ میڈیا کمپنی بزفیڈ اور تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم (آئی سی آئی جے) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 170 ملکوں کے مختلف بینکوں کے ذریعے دو کھرب ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی گئی ہے۔
حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں اور وفاقی وزرا نے گزشتہ ہفتے عسکری قیادت سے ایک ملاقات کی تھی۔ ملاقات کو ایسے وقت پر ظاہر کیا گیا ہے جب اتوار کو اپوزیشن نے فوج کے سیاست میں کردار پر اعلانیہ تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
اپوزیشن رہنما کہتے ہیں کہ اُن کی تحریک صرف حکومت کے خاتمے کی نہیں بلکہ فوج کی سیاست میں مداخلت ختم کرنے کے لیے ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حزبِ اختلاف اتنی منظم نہیں کہ طاقت ور اسٹیبلشمنٹ کے ملکی معاملات میں کردار کو محدود کر سکے۔
کانفرنس کے ابتدا میں سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے واجب الادا ٹیکس جمع کرانے کا یہ نوٹس سرینا عیسیٰ کے ٹیکس ادائیگی سے متعلق جمع کرائے گئے جواب پر اعتراض عائد کرتے ہوئے ارسال کیا ہے۔
سرمایہ کاری کے تنازعات کے حل کے لیے قائم بین الاقوامی عدالت ریکوڈک معاملے کے حتمی فیصلے کے لیے پاکستان کی اپیل پر آئندہ برس مئی سے سماعت کرے گی۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سینیٹ اور قومی اسمبلی اراکین پر مشتمل ہوتا ہے اور حکومت کو اختیار حاصل ہے کہ کسی ایک ایوان سے مسترد ہونے کی صورت میں مشترکہ ایوان سے قانون سازی کرائی جا سکتی ہے۔
افغانستان مفاہمت کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات کی جس میں بین الافغان مذاکرات سمیت علاقائی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس پروگرام کے تحت بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بینک کی شاخ یا سفارت خانے جائے بغیر اپنا بینک اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے اور آن لائن رقوم کی ترسیل بھی کر سکیں گے۔
اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ دھمکیوں اور تشدد کا سامنا کرنے والوں کے تحفظ کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔
پاکستان کے مختلف صحافتی اداروں میں کام کرنے والی 150 سے زائد خواتین صحافیوں کی جانب سے 'ڈیجیٹل بدزبانی کے خلاف اتحاد' کے عنوان سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے فیصلے کے مطابق 15 ستمبر سے ملک بھر کی جامعات، کالجز اور نویں و دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے ہائی اسکولز کھولے جائیں گے۔
فیس بک کے مطابق داخلی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ بعض نیٹ ورکس خطے میں مشتبہ مربوط سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ جس کے پیش نظر پاکستان سے چلائے جانے والے 453 فیس بک اکاؤنٹس، 103 پیجز اور 78 گروپس کو بند، جب کہ 107 انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔
ایک ماہ کے عرصے میں موبائل براڈ بینڈ یعنی تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد میں 16 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی رسائی ابھی دور دراز علاقوں میں محدود ہے جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
اقتصادی امور کے ماہر ڈاکٹر شکیل رامے کا کہنا ہے کہ معیشت سے متعلق حکومت کے بیانات اور دعوے غیر حقیقت پسندانہ ہیں جس کی وجہ سے وہ غیر ضروری تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔
مزید لوڈ کریں