تجزیہ کار کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو صوبے کا درج ملنے سے اس کا پاکستان کی سیاست سے گہرا تعلق پیدا ہو جائے گا اور اسی وجہ سے حالیہ انتخابات میں سیاسی گہما گہمی زیادہ ہے۔
حکومتی وزرا کی جانب سے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعووں کے باوجود تحریک انصاف کے دو سال سے زائد عرصے میں عوام کے لیے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سینیٹ و قومی اسمبلی کے پارلیمانی سربراہان کا خصوصی اجلاس طلب کیا تھا۔ حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے عدم شرکت کے اعلان کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
اقتصادی ماہرین کہتے ہیں کہ سعودی عرب سے حاصل قرض کی ادائیگی کا متبادل تلاش نہ کر پانے کی صورت میں پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام کو جاری نہیں رکھ سکے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کا اعتماد کھوتی جا رہی ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی حکومت سے علیحدگی کے بعد مسلم لیگ (ق) کی ناراضگی سے حکومت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں خاصی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ کچھ ماہ سے ضروری غذائی اشیا ٹماٹر، پیاز، مرغی، انڈے، چینی اور گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
پاکستان کی سیاسی قیادت سمجھتی ہے کہ اگرچہ اس صدارتی انتخاب کے نتیجے میں امریکہ کے نئے سیاسی دور میں پاک امریکہ تعلقات میں بڑی تبدیلی تو واقع نہیں ہو گی لیکن اس کے دنیا اور بالخصوص ایشیائی خطے میں دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
پارلیمانی امور پر وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر بابر اعوان کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رحم کی اپیل دائر کرنے پر پہلے تحفظات تھے۔ لیکن اب انہوں نے اس اپیل پر دستخط کر دیے ہیں۔
وباء کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر کے تمام شاپنگ مالز، دکانوں اور مارکیٹس کو رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں اور ماسک کی پابندی پر زور دیا گیا ہے۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کہتے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک اپنی مجبوریوں اور مفاد کے تحت ایسا کر رہے ہیں تاہم پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے گا۔ منیر اکرم کی وی او اے کے علی فرقان سے گفتگو۔
منیر اکرم کے بقول پاکستان 22 کروڑ آبادی کا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، جوہری قوت و عسکری طاقت رکھتا ہے اسے دباؤ کے ذریعے بنیادی اصول تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
عالمی تنظیم اب آئندہ سال فروری میں پاکستان کی عمل درآمد رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پابندی کی فہرست سے نکالنے سے متعلق کوئی فیصلہ کرے گی۔
صحت کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ موسم کی بدلتی صورتِ حال میں اگر حفاظتی تدابیر پر موثر عمل درآمد نہیں کیا جاتا تو عالمی وبا کی دوسری لہر شہریوں کو متاثر کر سکتی ہے۔
پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے مطابق ہندو لڑکیوں کے مذہب کی تبدیلی کے زیادہ تر واقعات میں لڑکی کی آمادگی دیکھی گئی ہے۔ کمیٹی کے رکن کھل داس کے بقول جبر ہے تو کمیٹی بنی
لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ تحریری یقین دہانی کے بغیر احتجاج ختم کرنے کو تیار نہیں اور جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، وہ دھرنا جاری رکھیں گی۔
پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ سے محاذ آرائی نہیں بلکہ آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اپوزیشن حکومت مخالف احتجاجی تحریک میں کس حد تک جائے گی اور حزبِ اختلاف کی حکمتِ عملی کیا ہے؟ جانیے شاہد خاقان کی علی فرقان کے ساتھ اس گفتگو میں
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر آئین میں کچھ خرابیاں ہیں تو اسے مل کر درست کیا جا سکتا ہے لیکن یہ ممکن نہیں کہ آئین کچھ کہے اور کام کچھ اور ہو، اختیارات کسی کے پاس ہوں، لیکن کام کوئی اور کرے، اس طرح ملک نہیں چلتے۔
پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے سربراہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں 'ٹک ٹاک' انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایپ استعمال کرنے والوں کو محفوظ پلیٹ فارم مہیا کرے۔
کرونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب بیروں ممالک سے کم تعداد میں زائرین کو آنے دیا گیا، مقامی عزاداروں کی بڑی تعداد میں شرکت، نواسہ رسول کے روضے پر حاضری
پاکستان کے دفترِ خارجہ سے وابستہ 'تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز' اسلام آباد میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ آج کا افغانستان 1990 یا 2001 والا نہیں رہا بلکہ بدل چکا ہے اور نئی نسل ایک پرامن مستقبل کی خواہاں ہے۔
مزید لوڈ کریں