وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا کہ حکومت کا اس معاملے پر مؤقف وہی ہے جو وزیرِ اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں بیان کیا ہے کہ فرانس کے سفیر کو نکالنا پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔
پیر کو قوم سے اپنے مختصر خطاب میں عمران خان نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو واپس بھیجنے اور تعلقات ختم کرنے سے پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان میں نمائندہ ٹریسا ڈبن سنچے نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث معیشت پر منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو فنڈز کی مزید فراہمی بھی کی جا سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے غیر قانونی اور نقصان دہ آن لائن مواد کو ہٹانے کے لیے پی ٹی اے کی درخواستوں پر مؤثر اور فوری طور پر کارروائی کرے۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس کے بعد پیر کو کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی پارٹی ہم پر اپنے فیصلے مسلط نہ کرے۔
صحافیوں کی تنظیم ’ایمنڈ‘ نے میڈیا ورکرز کے حقوق، ملازمت کا تحفظ یقینی بنانے اور انہیں فرنٹ لائن ورکرز کا درجہ دیتے ہوئے حکومت سے صحافیوں کو کرونا ویکسینیشن کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے افواجِ پاکستان کو بدنام کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بل منظور کرتے ہوئے ایسے/ملوث افراد کے خلاف قید اور جرمانے کی سزائیں تجویز کی ہیں۔
بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عملاً یہ اتحاد ختم ہو چکا ہے جب کہ کچھ تجزیہ کاروں کے خیال میں اگر اپوزیشن جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو اس اتحاد کو بچایا جا سکتا ہے۔
پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر پہلے سے ہی سیاسی معاملات پر اختلافات کے شکار اتحاد میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی پانچ جماعتوں مسلم لیگ (ن)، جمعیت علما اسلام (ف)، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور بی این پی (مینگل) نے اپوزیشن کے 27 سینیٹرز پر مشتمل الگ بلاک بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے حکومتی معاشی ٹیم کو درآمدات کے متبادل ذرائع استعمال کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تنازع کشمیر کے معاملے پر سعودی عرب اور بعض خلیجی ممالک کی جانب سے پاکستانی مؤقف کی کھل کر حمایت نہ کرنے پر پاکستان کے وزیرِ خارجہ نے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
حملے کے نتیجے میں مندر کے دروازوں، سیڑھیوں سمیت مختلف مقامات پر آرائش کو نقصان پہنچا۔ قبل ازیں انتظامیہ نے مندر کے اطراف میں قائم تجاوزات ختم کی تھیں۔
یوسف رضا گیلانی نے حزب اختلاف قیادت کو یقین دلایا کہ پی ڈی ایم اتحاد قائم رہے گا اور وہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے واہگہ بارڈر پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کو سیلاب کی صورتِ حال سے باقاعدگی سے آگاہ کرے گا اور دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی تکنیکی ٹیموں کو منصوبوں کا معائنہ کروانے پر اتفاق کیا ہے۔
بھارتی وزیرِ اعظم نے کستان کے ساتھ خوش گوار تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے تشدد اور دہشت گردی سے پاک ماحول بھی ضروری ہے۔ پاکستان کا یہ مؤقف ہے کہ بھارت زیرِ انتظام کشمیر میں عائد پابندیاں ختم کر کے اس کی خود مختار حیثیت بحال کرنا ہو گی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری اور مسائل کے حل کے لیے تیسرے فریق کا کردار ادا کرنا مثبت ہے۔ کیوں کہ ماضی میں دونوں ملکوں کی ایک دوسرے کے قریب آنے کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔
حزبِ اختلاف کے اتحاد کے درمیان اختلافات چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اکثریت رکھنے کے باوجود شکست کے بعد سامنے آئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے فیصلے کا انتظار ہے۔
یوسف رضا گیلانی کو جہاں سیاست کا وسیع تجربہ حاصل ہے وہیں صادق سنجرانی بھی سینیٹ کے امور پر مہارت رکھتے ہیں اور وہ بطور چیئرمین سینیٹ خدمات انجام دے چکے ہیں۔
بدھ کو الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف کی یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ انتخابات میں کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکمران جماعت کی جانب سے نااہلی کی درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
مزید لوڈ کریں