حکمران اتحاد کے اراکینِ اسمبلی کی موجودہ تعداد 180 بنتی ہے۔ حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے ارکان کی کل تعداد 160 ہے۔ اگست 2018 میں عمران خان 176 ووٹ لے کر وزیرِ اعظم منتخب ہوئے تھے۔
سینیٹ انتخابات کے نتائج آنے کے بعد حزبِ اختلاف نے وزیرِ اعظم سے مستعفی ہونے جب کہ عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔
پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی آدھی نشستوں کے انتخابات ہر تین سال کے بعد ہوتے ہیں۔ 104 رُکنی سینیٹ میں فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد اب سینیٹ کی نشستیں 100 ہو گئی ہیں۔
اسلام آباد کے ایک تھنک ٹینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اندازہ لگایا ہے کہ 2008 سے مختلف ادوار میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہونے کے باعث پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی کو 38 ارب ڈالر کا براہ راست نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اس بل کے مطابق بچوں پر ہر قسم کے جسمانی تشدد کی ممانعت ہو گی اور اس کے مرتکب افراد کو سزا دی جا سکے گی تاہم یہ قانون گھروں میں والدین پر لاگو نہیں ہو گا۔
سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق رائے میں تبدیلی کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حال ہی میں پاکستان کی فوج کے ترجمان نے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹنے اور ادارے کے سیاست سے الگ رہنے کا اعلان کیا تھا۔
عالمی تنظیم کے 22 سے 25 فروری تک جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سابق اعلیٰ سرکاری افسران کے مطابق وزیرِ اعظم کو اعلانیہ اقدامات لینے کے بجائے افسران کو طلب کر کے بات کرنی چاہیے تھی۔ شہری حقوق کی تنظیموں نے وزیرِ اعظم کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے بیوروکریسی کے احتساب کا ذریعہ قرار دیا ہے۔
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں قیام پذیر ہیں اور پاکستان کی حکومت نے انہیں وطن واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت کو خط بھی ارسال کیا ہے۔
انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری کہتی ہیں جمہوریت میں یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ لوگوں کو اٹھا کر لے جائیں اور لوگ لاپتا ہوجائیں۔ اُن کے بقول جبری گمشدگیوں سے متعلق بل جلد منظور ہو جائے گا۔
پاکستان کی وزارتِ صحت نے گزشتہ ہفتے نجی شعبے کو ویکسین کی خریداری کی اجازت دی تھی جس کے بعد یہ تاثر پیدا ہوا تھا کہ حکومت شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کے وعدے سے دست بردار ہو گئی ہے۔
سرکاری ملازمین کی یونین کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے اعلان کیا کہ گریڈ ایک سے 19 تک کے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فی صد کے عارضی اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
حزبِ اختلاف کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آرڈیننس کو حکومتی بدنیتی قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نامنظوری کی قراردادیں بھی پیش کر دی ہیں۔
حزبِ اختلاف کے شدید احتجاج اور شور شرابے کے دوران بل پر بحث کے آغاز میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں شفافیت اور ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اس لیے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا گیا اور آئینی ترمیم بھی لائی گئی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار سے الگ ہونے کا ایک باعزت موقع گنوا دیا ہے جب کہ تحریک انصاف کے وزرا اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ وہ پارلیمنٹ سے استعفوں کے اپنے فیصلے پر عمل نہیں کر سکے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں اُس وقت کا ڈیٹا شامل کیا جب اُن کی حکومت نہیں تھی۔
حکومت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب حزبِ اختلاف کی جماعتوں اور حکمران جماعت کے درمیان سیاسی کشیدگی میں شدت برقرار ہے۔
پیر کو مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے علاوہ تحریکِ عدمِ اعتماد کی تجویز کی بھی مخالفت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے فیصلے سے اُن کی پارٹی کا نقصان ہو گا۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس ایسے وقت میں بلائے گئے ہیں جب حزبِ اختلاف کی قیادت اور حکومتی رہنماؤں کے درمیان تناؤ پایا جاتا ہے۔
مزید لوڈ کریں