حزبِ اختلاف کی جماعتیں جہاں حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا آغاز کیے ہوئے ہیں وہیں وہ حکومتی اتحادیوں کو بھی مشورہ دے رہی ہیں کہ وہ تحریکِ انصاف کی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں۔
پاکستان کے اسٹیٹ بینک کے شعبہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی ڈائریکٹر جنرل لبنیٰ فاروق کہتی ہیں کہ بینک قواعد پر جو شکایات یا مشکلات آتی ہیں۔ اسٹیٹ بینک اس کا جائزہ لیتا ہے اور اس کے مطابق نظرِ ثانی بھی کی جاتی ہے۔
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شکایات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی اہم اجلاس طلب کیا ہے۔
پارلیمانی کمیٹی برائے جبری تبدیلیٴ مذہب کے چیئرمین سینیٹر لیاقت ترکئی نے یہ فیصلہ وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری اور وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے اس قانون سازی کو غیر ضروری قرار دینے کے بعد کیا۔
مبصرین کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ملک میں پہلے سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا یے۔
پاکستان کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف کہتے ہیں کہ دنیا کو افغانستان میں انسانی المیے کو جنم لینے سے روکنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس ضمن میں پاکستان اپنے کردار سے غافل نہیں رہے گا۔
پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں، وکلا کی نمائندہ تنظیم پاکستان بار کونسل اور انسانی حقوق کمیشن بھی صحافیوں کے اس احتجاج کی حمایت کر رہے ہیں۔
خدیجہ احمدی ان سیکڑوں افغان باشندوں میں سے ایک ہیں جو افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد ملک سے نکلنے میں کامیاب رہیں۔ خدیجہ نے افغانستان کے شہر مزارِ شریف سے پاکستان تک کا یہ سفر کیسے کیا اور ان پر کیا بیتی، جانیے انہی کی زبانی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیجنگ کی طالبان کے ساتھ شراکت داری چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ ساتھ اس کے عالمی اثر و رسوخ کو تقویت دے سکتی ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے شہباز شریف کی اس تجویز کو مسترد کیا ہے، تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کے نزدیک موجودہ حالات میں شہباز شریف کا یہ بیان اہمیت کا حامل ہے۔
سیاسی و عسکری رہنماؤں کا اجلاس ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغانستان کی صورتِ حال بحران کی شکل اختیار کیے ہوئے ہے اور پاکستان کی سیاسی قیادت خطے کی صورتِ حال پر متفقہ پالیسی اپنانے پر زور دے رہی ہے۔
تحریکِ انصاف کی حکومت 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہوئی تھی۔ عمران خان نے 18 اگست 2018 کو وزیرِ اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
مبصرین کہتے ہیں پے در پے حملوں سے چین کی جانب سے پاکستان میں اپنے شہریوں اور جاری راہداری منصوبوں پر تشویش بڑھ رہی ہے جس کا اب بیجنگ اعلانیہ اظہار کر رہا ہے۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق شہید بے نظیر آباد، میر پورخاص اور گلگت بلتستان کا پانی 100 فی صد غیر محفوظ ہے۔ جب کہ ملتان 94، کراچی 93، بدین 92، بہاولپور 76، سرگودھا 83، حیدرآباد 80، مظفر آباد 70 اور سکھر کا 67 فی صد پانی مضر صحت ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) حکمتِ عملی کے تحت دو رخی بیانیے اپنائے ہوئے ہے تاکہ پارٹی کے اندر موجود مفاہمت اور مزاحمت، دونوں سوچ رکھنے والے رہنماؤں کو ساتھ چلایا جاسکے۔
صوبے کے نائب گورنر، حاجی نبی براہوی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی۔ انھوں نے بتایا کہ طالبان شہر پر قابض ہو گئے ہیں، جب کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ نمروز کے ضلع دلارام کی جانب پسپائی اختیار کر لی ہے
دفاعی او سیاسی امور کے مبصرین کا کہنا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتِ حال اور چین امریکہ تعلقات میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے تناظر میں سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے مستعفی ہونے کی خبر غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔
گلگت بلتستان کی اسمبلی نے مارچ میں ایک قرار داد متفقہ طور پر منظور کی تھی جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس علاقے کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کے لیے درکار قانون سازی کرے تاکہ پارلیمنٹ اور دیگر وفاقی اداروں میں بھی اس علاقے کو نمائندگی مل سکے۔
پاکستان کے سابق سفارت کار آصف درانی کہتے ہیں کہ اگر سرحد پر لوگوں کو زیادہ عرصے تک روکا جاتا تو انسانی المیہ جنم لے سکتا تھا۔ پاکستان کے اس اقدام کو دنیا کیسے دیکھتی ہے اس سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ موجودہ وقت میں کوئی انسانی المیہ جنم نہ لے۔
اس وقت 9179 پاکستانی غیر ملکی جیلوں میں قید ہیں جن میں سے 2495 سعودی عرب اور 1600 سے زائد متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں ہیں۔
مزید لوڈ کریں