او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے ملکوں کے وفود پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق کانفرنس کا مقصد طویل لڑائی کے بعد عدم استحکام کے شکار ملک میں ابھرتے ہوئے انسانی المیہ کو روکنے کے اسباب پیدا کرنا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے افغانستان کی صورتِ حال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 اگست کے بعد دو لاکھ 90 ہزار افغان شہری پاکستان میں آ چکے ہیں۔
مبصرین کے خیال میں قانون سازی اور اس کے نتیجے میں آئی ایم ایف سے ملنے والے قرضے میں تاخیر سے پاکستان کے اقتصادی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا۔
سروے میں 51.9 فیصد عوام کے مطابق ملک میں بدعنوانی کی اہم ترین وجوہات کمزور احتساب، 29.3 فیصد کے مطابق طاقت ور لوگوں کا لالچ اور 18.8 فیصد کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ کم تنخواہیں ہیں-
پاکستان کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ پیغمبرِ اسلام کے نام پر ظلم کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ سانحہ سیالکوٹ سے پوری دنیا میں پاکستان کا غلط تاثر گیا۔
پیر کو اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں منعقدہ پارلیمانی کمیٹی کے بند کمرہ اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے قومی سلامتی پالیسی کی تشکیل سے متعلق بریفنگ دی۔
’نیشنل انڈونمنٹ فار ڈیموکریسی‘ کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک جعلی خط شئیر کیا جا رہا ہے، جو کہا جا رہا ہے کہ این ای ڈی کے وائس پریذیڈنٹ اور امریکہ کے سفارت خانہ کی طرف سے تحریر کیا گیا ہے۔ یہ مکمل طور پر غلط معلومات ہیں اس میں غلط لوگو، جعلی دستخط اور تحریری کی غلطیاں موجود ہیں۔
مبصرین کے مطابق کانفرنس میں شرکت سے اسلام آباد کی چین سے دوریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ جب کہ عدم شرکت امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے اہم موقع کو گنوا دے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ویانا کنونشن کے آرٹیکل 41 کے تحت دفتر خارجہ غیرملکی فنڈنگ کا معاملہ اٹھائے گا۔
حکومتِ پاکستان نے حال ہی میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا قانون منظور کیا ہے۔ لیکن چیئرمین نادرا طارق ملک کہتے ہیں اوورسیز ووٹنگ کے لیے نادرا کو سسٹم تیار کرنے کا موقع ملا تو سیاسی جماعتوں کا اتفاق ضروری ہے۔ مزید تفصیل طارق ملک کے علی فرقان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں۔
چیئرمین طارق ملک نے کہا کہ اس سسٹم کی تیاری کے لیے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن باقاعدہ طور پر نادرا کو یہ ذمہ داری سونپے اور سیاسی جماعتوں کا اس نظام پر اتفاقِ رائے ہو۔
حکومت کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قانون سازی پر مبصرین کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے لیے بہتر ہوتا ہے کہ کچھ نہ کچھ اتفاق رائے ہو۔ خاص طور پر انتخابات کے حوالے سے قانون سازی کثرت رائے کے بجائے متفقہ ہونی چاہیے جو کہ ماضی کی روایت بھی ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت حکومت کو دو قوانین کی پارلیمنٹ سے منظوری میں شکست دی ہے۔
پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے متحدہ اپوزیشن نے یہ دعویٰ کر رکھا تھا کہ وہ حکومت کو یہ قانون سازی نہیں کرنے دے گی اور اس حوالے سے اس کے پاس پارلیمان میں عددی تعداد پوری ہے۔
یومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن حنا جیلانی کے مطابق لاپتہ افراد کا مسئلہ صرف قانون سازی سے نہیں بلکہ خفیہ اداروں کو جواب دہ بنانے سے حل ہو گا۔
نیب کا دعویٰ ہے کہ ادارے کے قیام سے اب تک اس نے بدعنوان عناصر سے مجموعی طور پر 821 ارب روپے وصول کیے ہیں۔ تاہم وزارتِ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق نیب نے محض چھ ارب 21 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے ہیں۔
حکومت توانائی کے نئے بحران سے نمٹنے کی کوششوں کے طور پر لوڈ مینجمنٹ پلان لے کر آ رہی ہے۔ اس پلان کے مطابق موسم سرما میں گیس صارفین کو 24 گھنٹے کے دوران صرف 9 گھنٹے گیس دستیاب ہو گی۔
بعض تجزیہ کار تحریک لبیک کے احتجاج کے بعد حکومت کے ساتھ معاہدے کو ریاست کی کمزوری سمجھتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس سے دیگر مذہبی گروہوں کو بھی اپنے مطالبات منوانے کے لیے شہ ملے گی۔
مذہبی قائدین کے ساتھ حکومت کی بات چیت کے نتیجے میں ٹی ایل پی نے اپنے مارچ کو روک دیا ہے جو کہ جمعہ کی رات کو وزیر آباد پہنچا تھا۔
کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے وفاقی حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک بار پھر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا شروع کر دیا ہے۔
مزید لوڈ کریں