اسد حسن دو دہائیوں سے ریڈیو براڈ کاسٹنگ اور صحافتی شعبے سے منسلک ہیں۔ وہ وی او اے اردو کے لئے واشنگٹن ڈی سی میں ڈیجیٹل کانٹینٹ ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بندرگاہ کے علاقے سے گیس کے اخراج کی افواہوں کی تردید کی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان کے وار لارڈز بہت کمزور ہو گئے تھے جب طالبان نے انہیں شکست دی تھی۔ لیکن امریکہ اور نیٹو نے جب طالبان کو شکست دی تو ان کو بھی وار لارڈ کی ضرورت پڑی اور ان کی پوزیشن نسبتاً بہتر ہو گئی۔ وار لارڈز اب بھی ہیں لیکن ان کی پہلے جیسی حیثیت نہیں رہی۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ضروری اشیائے خورانی کی قیمتوں میں کمی وزیراعظم کے دعوے کے مطابق کر کے دکھائیں گے۔
بھارت کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکی۔ فائنل میں صرف 177 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ جلال الدین کہتے ہیں کہ اس فتح کے بنگلہ دیش کی کرکٹ پر دور رس اثرات ہوں گے۔
پاکستان کے صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کی تشخیص کے آلات حاصل کر لیے گئے ہیں، جس سے اب ملک کے اندر اس موذی مرض کی تشخیص کی جا سکے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے صاف پیغام دیا ہے کہ ڈسپلن پر کمپرومائز نہ ہو گا، وزرا گروپ بندی میں مصروف تھے، شوکت یوسفزئی، تحریک انصاف سے بہتری کی امید نہیں،سینٹر زاہد خان، پی ٹی آئی کو اندر سے خطرہ ہے، رحیم اللہ یوسفزئی،
وفاقی وزیر کے ساتھ تنازع کا شکار ہونے والے ایک اور صحافی کا کہنا تھا کہ سوال اصل میں اب یہ پیدا ہو رہا ہے کہ کیا فواد چوہدری وزیر اعظم عمران خان کے پسندیدہ ہیں اور ان کو اشارہ ہے کہ سب کو کھینچ کے رکھو؟
دانش کنیریا اور ان کے فرسٹ کزن انیل دلپت دونوں کا کیریئر شہہ سرخیوں کے ساتھ ختم ہوا۔ دانش کو انگلش کاونٹی میں سپاٹ فکسنگ پر سزا ہوئی تو انیل نے عمران خان پر الزام لگایا کہ وہ ان کے کیرئر کے خاتمے کا سبب بنے ہیں۔
اہانت مذہب کے مقدمات میں سماجی دباؤ، مذہبی گروپوں میں اشتعال اور بعض اوقات عصبیت جیسے عوامل ذیلی عدالتوں کے فیصلے پر اثرانداز ہوتے ہیں اسی لیے یہاں سزا کا تناسب زیادہ، اعلی عدالتوں میں رہائی کی شرح زیادہ ہے: ماہرین
عابد علی کی راولپنڈی ٹیسٹ میں تاریخ ساز اننگ پر سابق کھلاڑی اور کرکٹ کے پنڈت ان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف اپنے ڈیبو میں سنچری سکور کر چکے۔ یہ کارنامہ آج تک کوئی کھلاڑی انجام نہیں دے سکا۔
لندن سے جہاں نواز لیگ کے سینئر رہنما اپنی پارٹی کی قیادت کے ساتھ اہم امور پر صلاح مشورے کے لیے موجود ہیں، احسن اقبال نے وائس آف امریکہ کے ساتھ گتگو میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
تقریب کے منتظمین نے ایک متفقہ قرارداد میں مطالبہ کیا کہ سندھی زبان کو قومی زبان کا درجہ دیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ پشتو، بلوچی اور پنجابی کو بھی قومی زبانیں تسلیم کیا جائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر اب کی بار بھی قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پر بھروسا کرے گی جو فرنچائز کی قیادت کریں گے۔ محمد حسنین، آسٹریلیا کے شین واٹسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، عمر اکمل اور نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہمراہ ہوں گے۔
معروف کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کے ساتھ بحث میں سنجے منجریکر کو طرز تخاطب اور کرکٹر ہونے کے ناتے کرکٹ کو بہتر سمجھنے کے دعوے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے، بیشتر لوگ چاہتے ہیں کہ سنجے معافی مانگیں۔
عدالتیں، عدالتی اوقات کار کے بعد یا اختتام ہفتہ کیوں اور کس صورت میں لگ سکتی ہیں؟ اس کے لیے باقاعدہ کوئی ضابطہ کار ہے یا مکمل طور پر عدلیہ اور جج صاحبان کا اختیار کہ وہ جب چاہیں، جہاں چاہیں عدالت لگا سکتے ہیں؟ پاکستان، امریکہ اور برطانیہ میں مقیم ماہر قانون دانوں کی رائے
بعض تجزیہ کار بابری مسجد کے فیصلے کو بھارت کے سیکولر تشخص اور مذہبی آزادیوں کے پس منظر میں دیکھ رہے ہیں جب کہ بعض قانونی ماہرین اسے میرٹ پر مبنی فیصلہ قرار دیتے ہیں۔
خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کا کہنا ہے کہ مرد مصنفین کو ماضی کی روایات میں جکڑی عورت کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے
افغانستان میں طالبان حکومت کا خاتمہ ہوئے تقریبا دو عشرے گزر چکے۔ تجزیہ کاروں کے نزدیک اگرچہ شورش زدہ ملک میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں، طالبان کو فیصلہ کن شکست نہیں دی جا سکی ہے لیکن اس کے باوجود معاشرے میں کئی قابل ذکر مثبت تبدیلیاں آئی ہیں
ہماری توجہ انسانی حقوق کی صورت حال پر ہے۔ عالمی سطح پر کشمیر کی بات ہو تو پاکستان بھارت کے مفادات کی سیاست سے کشمیریوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ ایشیا کی ڈائریکٹر کی وائس آف امریکہ سے گفتگو
تاہم، نعیم الحق نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ’’وزیر اعظم نے اسد عمر سے کہا ہے کہ وہ کابینہ میں شامل ہوں۔ اگر اسد عمر یہ فیصلہ کرتے ہیں تو وہ کابینہ میں ہوں گے۔‘‘
مزید لوڈ کریں