اسد حسن دو دہائیوں سے ریڈیو براڈ کاسٹنگ اور صحافتی شعبے سے منسلک ہیں۔ وہ وی او اے اردو کے لئے واشنگٹن ڈی سی میں ڈیجیٹل کانٹینٹ ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے نزدیک صدر اشرف غنی کے پاس اہم موقع ہے کہ وہ صدر بائیڈن کو اگر انخلا کے عمل کو سست کرنے پر قائل نہیں کر سکتے تو افغانستان کے لیے امریکہ کی جاری حمایت اور فضائی مدد کی یقین دہانی حاصل کر سکیں۔ کچھ تجزیہ کاروں کے نزدیک کچھ نیا سامنے آنے کے امکانات نہیں ہیں۔
سپریم کمانڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایران کے فوجی اور جوہری معاملات پر حتمی اختیار حاصل ہے اور صدر کا دفتر معیشت جیسے اندرونی معاملات پر کنٹرول رکھتا ہے اور دنیا کے سامنے ایران کا چہرہ ہوتا ہے۔
واشنگٹن میں سیاسی، صحافتی اور آزادی تقریر کے حلقے بدھ کے روز کی جائزہ بورڈ کی رولنگ پر ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بورڈ میں شامل ڈنمارک کی سابق وزیراعظم سمیت کئی ارکان اپنے فیصلے کا دفاع کر رہے ہیں۔
ماہرین غور کر رہے ہیں کہ امریکہ کو فوجی انخلا کے بعد افغانستان کے امن عمل اور سیاسی استحکام میں کتنی دلچپسی رہ جائے گی؟ امریکہ اور نیٹو افواج کے جانے کے بعد پیدا ہونے والے خلا کو کون پر کرے گا؟ پاکستان اور خطےکے ممالک کا کردار کیا ہوگا؟کیا پاکستان ماضی کی طرح کسی ایک افغان دھڑے کی حمایت کرے گا؟
تجزیہ کاروں کے مطابق، جوہری عدم پھیلاؤ، چین کی نامناسب تجارتی پریکٹس کو روکنا اور روس اگر جارحیت دکھائے تو امریکہ اس کا مقابلہ کرے گا۔۔ یہ امریکی خارجہ پالیسی کے تین بنیادی ستون ہیں اور صدر بائیڈن نے ان تینوں ستونوں کا دفاع کیا ہے۔
طالبان کو استنبول مذاکرات میں شرکت پر آمادہ کرنے کے لئے پاکستان پر کتنا دباؤ ہے؟ اگر امریکہ معاملات طے کئے بغیر افغانستان سے نکلا تو روس اور چین کا کیا کردار ہوگا؟ جنرل امجد شعیب، عارف انصار اور بلقیس احمدی کے تجزیے پر مبنی رپورٹ
چھ میں سے پانچ سوئنگ اسٹیٹس میں صدر ٹرمپ کو سینئر ووٹرز کی حمایت میں برتری حاصل ہے جب کہ بعض ریاستوں میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن ٹرمپ سے آگے ہیں۔
احمد نورانی کا دعوی ہے کہ باجوہ خاندان کی جائیداد سے متعلق ان کے پاس موجود دستاویزات درست ہیں۔ ان کے بقول ان کے پاس مزید معلومات تھیں مگر انہوں نے وہی معلومات شائع کیں جن کی وہ تصدیق کر پائے ہیں۔
دنیا بھر میں پھیلی مہلک وبا سے وہ لوگ بھی محفوظ نہیں جن کا کام اس وبا سے نمٹنا ہے۔ سیاسی قائدین ہوں یا طبی عملہ، متعدد اس کرونا وبا کی لپیٹ میں ہیں۔ سخت جان کھلاڑی بھی محفوظ نہیں رہے۔
سوشل میڈیا پر ایرانی قائد کے بیانات کی مذمت۔ تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا پر مشکل وقت قوموں کو قریب لانے کا موقع فراہم کرتا ہے، اس موقع کو الزامات کی نذر نہیں ہونے دینا چاہیے۔
زبیر خان 9 دن سے گھر میں الگ تھلک تھے۔ تیز بخار ہونے پر اسپتال میں داخل کرلیا گیا. گھر والوں کو بھی 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رہنے کا پابند کیا گیا ہے
کوئی لیموں پانی تجویز کر رہا ہے تو کوئی کینوں، کسی کے خیال میں گرم پانی میں شہد تیر بہ ہدف ہے تو کوئی ادرک، لہسن، ہلدی اور دارچینی میں شفا بتا رہا ہے۔ مگر، ڈاکٹر کہتے ہیں وٹامن سی مدافعتی نظام کے لیے اچھا ہے۔ لیکن، بیماری ہو جائے تو یہ سب کچھ ادویات کا متبادل نہیں ہو سکتا
وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق باقی دنیا کی طرح پاکستان کی لیبارٹریز اور پاکستان کے طبی محققین بھی کرونا وائرس کی ادویات یا ویکسین کی تیاری پر تحقیق کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کے زیر انتظام مربوط کوششیں جاری ہیں
امریکہ میں متعدی امراض پر سند سمجھے جانے والے، متعدد صدور کی انتظامیہ کو خدمات فراہم کرنے والے پورے ملک میں عارضی شٹ ڈاون کو بعید از امکان نہیں سمجھتے۔ ڈاکٹر فاوچی ایچ آئی وی ایڈز، ای بولا، ایس اے آر ایس، ایم ای آر ایس اور انتھریکس پر کام کر چکے ہیں
لاہور قلندرز کی ٹیم نے بین ڈنک کے 12 چھکوں سے سجی 99 رنز کی اننگ کی بدولت 187 رنز کا ہدف بآسانی 2 وکٹوں پر حاصل کیا۔ ٹیم پہلی مرتبہ پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن سے اوپر اٹھنے میں کامیاب۔
ماہرین کے مطابق پاکستان نے مذاکرات کے ان ادوار میں بہترین سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ اب اسلام آباد کو امید ہے کہ اس کی کوششوں کو سراہا جائے گا، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں امریکہ تعاون کرے گا اور بھارت کے ساتھ کشمیر کے مسئلے پر سہولت کار کا کردار ادا کرے گا
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے دوران قیام دہلی میں ہونے والے ہنگاموں میں ہونے والی ہلاکتوں پر بظاہر سفارتی آداب اور ملکی مفادات کے پیش نظر آواز نہیں اٹھائی۔
لاہور قلندر کی ٹیم پچھلے چاروں سیزنز میں سپر اسٹارز کے ساتھ بھی ہر بار پوائنٹس ٹیبل پر آ کر ہار رہی ہے۔ اس بار بھی شکست مورال ڈاون کر رہی ہے۔ جیت کے قریب پہنچ کر ہارنے والے قلندرز نے کیا ہار کو عادت بنا لیا ہے؟میچ ونرز بھی میچ نہیں جتوا پا رہے۔ کیوں؟
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے عالمی درجہ بندی میں پہلی نمبر کی ٹیم انگلینڈ کو شکست دے دی جب کہ بھارت نے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کو ہرا دیا۔ پاکستان ویمن ٹیم اپنا پہلا میچ 26 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی
مزید لوڈ کریں