رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

09:07 6.6.2022

امریکہ کے بعد برطانیہ کا بھی یوکرین کو دفاع کے لیے جدید سسٹم دینے کا اعلان

روس کے میزائل حملے کے بعد کیف کی عمارت سے دھواں نکل رہا ہے، فوٹو: رائٹرز
روس کے میزائل حملے کے بعد کیف کی عمارت سے دھواں نکل رہا ہے، فوٹو: رائٹرز

برطانیہ نے پیر کو کہا کہ وہ امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے روسی حملے سے دوچار ملک یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم بھیجے گا۔

خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس نے رپورٹ کیا ہےکہ برطانیہ کا یہ فیصلہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی طرف سے کیف کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف انتباہات کی نفی کرتا ہے۔

خبر کے مطابق، یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا کہ لندن نے واشنگٹن کے ساتھ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم، جسے ایم ایل آر ایس کے نام سے جانا جاتا ہے، کے تحفے پر قریبی تعاون کیا ہے، تاکہ یوکرین کو روسی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع میں مدد مل سکے۔

22:49 6.6.2022

سیوویوروڈونیسک میں یو کرین اور روسی فوجوں کے درمیان گلیوں میں لڑائی

لوہانسک کے علاقے سیوویوروڈونیسک میں تباہ شدہ عمارت۔ فائل فوٹو
لوہانسک کے علاقے سیوویوروڈونیسک میں تباہ شدہ عمارت۔ فائل فوٹو

پیر کے روز سیوویوروڈونیسک میں یو کرین اور روسی فوجوں کے درمیان گلیوں میں لڑائی ہو رہی ہے۔ یو کرین کے اس صنعتی شہر کا ایک نصف یوکرین اور دوسرا نصف حصہ روسی فوجوں کے قبضے میں ہے۔

عددی لحاظ سے روسی فوجوں کو سبقت حاصل ہے لیکن یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ کیف کی فورسز کے پاس اب بھی کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا موقع ہے۔

اس سے پہلے لوہانسک کے گورنر سرہائی ہائیدائی نے کہا تھا کہ یو کرینی فورسز کے پاؤں اکھڑ رہے ہیں۔

صدر زیلنسکی نے پیر کے روز کہا کہ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے انہیں نئے، بہتر دفاعی امدادی پیکیج کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے اور یہ کہ انہوں نے یو کرینی بندرگاہوں کے ذریعےاناج کی برآمد میں رکاوٹیں دور کرنے کے طریقوں پر بھی بات کی ہے تاکہ خوراک کے بحران سے بچا جا سکے۔

روسی صدر پو ٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغرب نے یو کرین کو دور تک مار کرنے والے راکٹ فراہم کیے تو روس ان اہداف کو بھی نشانہ بنائے گا جن پر اس نے اب تک حملہ نہیں کیا۔

03:11 7.6.2022

روس کے یو کرین سے اناج چرانے کی خبروں میں صداقت ہے' اینٹنی بلنکن'

روسی حملے کے بعد یوکرین میں گندم کی پیداوار غیر یقینی۔ فائل فوٹو
روسی حملے کے بعد یوکرین میں گندم کی پیداوار غیر یقینی۔ فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے پیر کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ روس نے دوبارہ فروخت کے لیے اناج چوری کر لیا ہے اور یو کرین کو مکئی برآمد کر نے سے روک رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ میں، یو کرین پر حملے کے بعد پیدا ہونے والے خوراک کے تحفظ کے مسئلے پر ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر بلنکن نے کہا،" اس بارے میں مصدقہ اطلاعات ہیں کہ روس یو کرین سے اناج چوری کر رہا ہے تاکہ اپنے منافع پر فروخت کر سکے۔"

اخبار نیویارک ٹائمز نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ روسی کنٹرول والی بندرگاہوں سے متعدد مال بردار جہاز روانہ ہوئے ہیں جن پر امریکی عہدیداروں کے مطابق " چوری شدہ اناج " لدہ ہے۔

اخبار کے مطابق امریکہ نے 14 ایسے افریقی ممالک کو خبردار کر دیا ہے جو اناج کی درآمد پر انحصار کرتے ہیں اور اس کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔

07:53 7.6.2022

روس ماسکو میں مقیم امریکی نامہ نگاروں کوڈرانے کی کوشش کر رہا ہے، امریکہ

فائل فوٹو: امریکی محکمہ خارجہ کی عمارت
فائل فوٹو: امریکی محکمہ خارجہ کی عمارت

امریکہ نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ماسکو میں مقیم امریکی نامہ نگاروں کو "ڈرانے" کی کوشش کر رہا ہے۔.

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے رپورٹ کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ نے ماسکو میں کام کرنے والے امریکی نامہ نگاروں کو طلب کیا تھا اور امریکی پابندیوں کی وجہ سے جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

واشنگٹن میں دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نامہ نگاروں کو بتایا، "روسی وزارت خارجہ نے آپ کے ساتھیوں کو ان کے بقول اس لیے طلب کیا ہے کہ 'انہیں میڈیا کے شعبے میں ان کی حکومت کی مخالفانہ لائن کے نتائج کی وضاحت کریں'۔

ترجمان نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ کریملن میڈیا کی آزادی، معلومات تک رسائی اور سچائی پر مکمل حملے میں مصروف ہے۔

انہوں نے اسے آزاد صحافیوں کو دھمکانے کی واضح کوشش قرار دیا۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے مئی کے آخر میں دھمکی دی تھی کہ اگر یوٹیوب نے محکمہ کی ہفتہ وار بریفنگ کو بلاک کرنا جاری رکھا تو ماسکو مغربی میڈیا کو ویاں سے نکال دیے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG