رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

02:59 27.5.2022

یو کرین کے مشرق میں روسی فورسز کا نیا حملہ

روس یوکرین جنگ فائل فوٹو
روس یوکرین جنگ فائل فوٹو

یو کرین کے شمال مشرق میں جہاں روسی فورسز کو روسی سرحد کی جانب دھکیل دیاگیا تھا، جمعرات کو بظاہر انہوں نے یوکرین کے اس علاقے میں نیا حملہ کیا ہے جبکہ مغربی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے جاری اس جنگ کے ختم ہونے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔

یو کرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں حکام نے بتایا ہے کہ روسی گولہ باری سے کم از کم 7 عام شہری ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں اور شہر کے شمال اور مشرق میں شدید لڑائی جاری ہے۔

اس ماہ کے شروع میں یو کرین کے جوابی حملے کے نتیجے میں روسی فوجیں شہر سے روسی سرحد کے قریب دھکیل دی گئی تھیں مگر عہدیداروں کے مطابق بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ روسی فورسز شہر کے شمال میں اپنی پوزیشن مضبوط بنا رہی ہیں اور جوابی حملہ کر رہی ہیں۔

اگرچہ سوشل میڈیا پر روسی ذرائع ڈونباس میں کامیابیوں کا مسلسل ذکر کر رہے ہیں، تاہم خارکیف کے قریب کی صورتِ حال پر ان کی جانب سے کچھ نہیں کہا جا رہا۔

ایک سینئیر امریکی دفاعی عہدیدار نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ خارکیف میں لڑائی میں اضافے کی خبروں کے باوجود ابھی کوئی بڑی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیدار نے نامہ نگاروں کو بتایا ،" ہمارا اب بھی اندازہ ہے کہ یو کرینی افواج روسی فورسز کو شہر سے مزید پرے دھکیل رہی ہیں''۔"

22:24 27.5.2022

روس یو کرین کے خلاف نسل کشی کی کھلی پالیسی پر کاربند ہے، زیلنسکی

بو چا میں ایک اجتماعی قبر۔ فائل فوٹو
بو چا میں ایک اجتماعی قبر۔ فائل فوٹو

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے روزانہ کے خطاب میں کہا ہے کہ روس یو کرین کے خلاف کھلے بندوں نسل کشی کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا،" اگر دنیا کے مضبوط لوگ روس کے ساتھ شامل نہ ہوتے اور جنگ بند کرنے کے لیے روس پر واقعتاً دباؤ ڈالتے تو تباہ کن واقعات نہ ہوتے۔"

زیلنسکی نے کہا کہ ایسے میں جب یورپی یونین روس کے خلاف تعزیروں کے چھٹے پیکیج پر اتفاقِ رائے کی کوشش کر رہی ہے، " روس توانائی سپلائی کر کے یورپ سے تقریباً ایک ارب یورو روزانہ حاصل کر رہا ہے۔"

اسی دوران اپنی حمایت کے اظہار کے لیے فن لینڈ کی وزیرِ اعظم ثنا مرین نےجمعرات 26 مئی کو یو کرین میں صدر زیلنسکی سے ملاقات کی اور کیف کے علاوہ ارپن اور بوچا کا بھی دورہ کیا، جو مبینہ روسی جنگی جرائم کا مرکز رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں،" روس کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں جنگی جرائم کی چھان بین اور ثبوت جمع کر نے کی حمایت کرتی ہیں۔"

زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں فن لینڈ کی اس حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

اسی دوران اہم مغربی ممالک نے جمعرات کے روز یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

02:38 28.5.2022

روسی جہاز پر قبضے کے مقدمے میں امریکہ کی ابتدائی کامیابی

امریکہ نے فی جی میں ساڑھے بتیس کروڑ ڈالر کے روسی ملکیت والے بڑے بحری جہاز کے قبضے سے متعلق قانونی لڑائی کے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

اب یہ مقدمہ سماعت کے لیے فی جی کی اعلیٰ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس سے پہلے جمعے کے روز اپیل کورٹ نے عمادیہ نامی جہاز کی قانونی ملکیت رکھنے والی کمپنی کے نمائندے فیض الحنیف کی اپیل مسترد کر دی تھی۔

حنیف نے اپنی اپیل میں کہا تھا کہ فی جی کے باہمی معاونت کے قانون کے تحت امریکہ کو اس جہاز کو قبضے میں لینے کا کوئی اختیار نہیں جب تک کہ عدالت یہ فیصلہ نہ کر دے کہ اس کا اصل مالک کون ہے۔

وہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ امریکی ایجنٹوں کو اپیل کے فیصلے تک عمادیہ جہاز کو چلانے سے روک دے۔

اس مقدمے سے وہ قانونی اختلافی پہلو اجاگر ہوئے ہیں جو یو کرین پر روسی حملے کے بعد روس کے ارب پتی الیگارکس پر پابندیوں سے پیدا ہوئے ہیں۔

17:43 29.5.2022

روس کی فوج لیمان شہر پر قبضے کا دعویٰ

لیمان شہر، یوکرین
لیمان شہر، یوکرین

روس کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مشرقی یوکرین کے شہر لیمان پر قبضہ کر لیا ہے جو ڈونیٹسک خطے میں قائم ریلوے کا ایک اہم مرکز ہے۔

یہ قبضہ روس یوکرین جنگ کی شدت میں تبدیلی کا اشارہ دیتا ہے۔

روس کی وزارتِ دفاع نے مذکورہ علاقے کے لیے روس کا نام لائمن استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ڈونٹیسک پیپلز ری پبلک کی ملیشیا اور روسی فورسز کے مشترکہ آپریشن سے کرینسی لائمن ٹاؤن کو یوکرین سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے۔

اس سے قبل روس کا ہفتے کو کہنا تھا کہ اس نے آرکٹک میں ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ زرکون ہائپر سونک کروز میزائل نے ایک ہزار کلو میٹر کا سفر طے کر کے آرکٹک میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG