رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

01:00 26.5.2022

روسی قبضے والے یو کرینی علاقوں میں روسی پاسپورٹ کا حصول

یوکرین میں زندگی۔ فائل فوٹو
یوکرین میں زندگی۔ فائل فوٹو

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک فرمان پر دستخط کئے ہیں جس سے جنوبی یو کرین کے جن حصوں پر روس کا قبضہ ہو گیا ہے وہاں کے رہائیشیوں کے لیے روسی پاسپورٹ کا حصول آسان ہو جائے گا۔

اس اقدام کا اطلاق شہر خیرسون کے لوگوں پر ہو گا جو ماسکو کے جزوی قبضے والے زپوری یہیزا کے علاقے میں واقع ہے جو سب سے پہلے روسی فورسز کے قبضے میں آیا تھا۔

یو کرین نے پاسپورٹ کے اس منصوبے پر شدید نکتہ چینی کی ہے جو سن 2019 میں مشرقی یو کرین کے ان حصوں کے لیے وضع کیا گیا تھا جو روس نواز علیحدگی پسندوں کے کنٹرول میں تھا۔یو کرین نے اسے اپنی خودمختاری اور علا قائی یک جہتی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ روس کی جانب سے یو کرین کے لوگوں پر اپنی مرضی زبر دستی ٹھونسنے کی کوشش ہے۔

01:28 26.5.2022

جنوبی یوکرین کے زیر قبضہ علاقے کے رہائشیوں کے لیے روسی پاسپورٹ کے حصول میں آسانی کا فرمان جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک فرمان پر دستخط کیے ہیں جس سے جنوبی یو کرین کے جن حصوں پر روس کا قبضہ ہو گیا ہے وہاں کے رہائشیوں کے لیے روسی پاسپورٹ کا حصول آسان ہو جائے گا۔

اس اقدام کا اطلاق شہر خیرسون کے لوگوں پر ہو گا جو ماسکو کے جزوی قبضے والے زپوری یہیزا کے علاقے میں واقع ہے جو سب سے پہلے روسی فورسز کے قبضے میں آیا تھا۔

یو کرین نے پاسپورٹ کے اس منصوبے پر شدید نکتہ چینی کی ہے جو سن 2019 میں مشرقی یو کرین کے ان حصوں کے لیے وضع کیا گیا تھا جو روس نواز علیحدگی پسندوں کے کنٹرول میں تھا۔یو کرین نے اسے اپنی خودمختاری اور علا قائی یک جہتی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ روس کی جانب سے یو کرین کے لوگوں پر اپنی مرضی زبر دستی ٹھونسنے کی کوشش ہے۔

20:29 26.5.2022

روسی ارب پتیوں کے منجمد اثاثے یوکرین کی تعمیرِ نو پرخرچ کرنے کی تجویز

یورپی کمیشن کے نائب صدر مارگریٹس سوچنیس، فائل فوٹو
یورپی کمیشن کے نائب صدر مارگریٹس سوچنیس، فائل فوٹو

بدھ کے روز یورپی یونین کے انتظامی شعبے کواس وقت اہم قانونی معاملہ درپیش ہوا جب یہ تجویز دی گئی کہ یوکرین پر حملے کی پاداش میں روس پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے روسی ارب پتی اولیگارکس کے اثاثے ضبط کر لیے جائیں۔

یورپی کمیشن نے یورپی یونین کے دو ایسے قوانین تجویز کیے جو 27 رکن ممالک کو فوجداری معاملات پر قومی خود مختاری ایک حد تک پسِ پشت ڈالنے پر مجبور کر یں گے۔

مجوزہ قوانین میں سے ایک یورپی یونین کی جانب سے بلیک لسٹ کیے گئے افراد کے اثاثے منجمد کر نے کے لیے نئے یورپی ضابطوں سے متعلق ہے جبکہ دوسرا مجوزہ مسودہ یورپی تعزیروں کی خلاف ورزی سمیت یورپ کی جرائم کی فہرست میں اضافے سے متعلق ہے۔

دونوں مجوزہ قوانین کے لیے یورپی یونین میں شامل حکومتوں کی منظوری ضروری ہے اور یہ عمل برسوں نہیں تو کئی ماہ پر محیط ہوتا ہے۔

آئندہ ہفتے یورپی یونین کے سربراہانِ مملکت کی دو روزہ کانفرنس میں، تعزیروں کے تحت روسی ارب پتیوں کے منجمد اثاثے، یو کرین کی تعمیرِ نو پر خرچ کرنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

یو رپی کمیشن کے نائب صدر مارگریٹس سکینس نے برسلز میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا"اب ضائع کرنے کے لیے کوئی وقت نہیں ہے۔ ہم بارہا دیکھتے ہیں کہ چھوٹے لوگوں کے اثاثے منجمد کر لیے جاتے ہیں جبکہ بڑی مچھلیاں بچ نکلتی ہیں۔"

21:19 26.5.2022

اناج برآمد کرنے کے لیے ترکی کے یو کرین اور روس سےمذاکرات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترکی کے ایک سینئیر عہدیدار نے کہا ہے کہ یوکرین سے اناج برآمد کرنے سے متعلق ترکی کے مذاکرات جاری ہیں۔

ترکی کے سینئیر عہدیدار نے جمعرات کے روز خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ ترکی روس اور یوکرین سے اس بارے میں مذاکرات کر رہا ہے کہ بوسفورس سے ہوتا ہوا ایک راستہ کھولا جائے جس کے ذریعے اناج یوکرین سے برآمد کیا جا سکے۔

فروری میں یوکرین پر حملے کے بعد روس نے بحیرہ اسود میں یوکرین کی بندرگاہیں بند کر دی تھیں اور تب سے دو کروڑ ٹن سے زیادہ اناج وہاں رکا ہوا ہے۔

روس اور یو کرین دنیا میں گندم کی تقریباً ایک تہائی سپلائی فراہم کرتے ہیں اور یو کرین سے برآمدات نہ ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر خوراک کا بڑھتا ہوا بحران پیدا ہو رہا ہے۔

ترک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ترکی، یو کرین سے اناج کی برآمد کے لیے روس اور یو کرین دونوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور یہ بات زیرِ غور ہے کہ ترکی کے راستے اناج یوکرین سے مقررہ منڈیوں تک پہنچایا جائے ۔

روسی صدر رجب طیب ایردوان کے دفتر نے اس بارے میں تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔ تاہم، بدھ کے روز روسی نائب وزیرِ خارجہ آندرے رودنکو کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ روس مغربی ممالک کی عائد کردہ بعض تعزیریں ختم کرنے کی شرط پر اناج لیجانے والے جہازوں کو محفوظ راستہ دینے پر تیار ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG