رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

19:37 4.5.2022

بحیرہ اسود میں کھڑی آبدوز سے یوکرین کے اہداف پر دو میزائل داغے گئے ہیں، روس

روسی وزیر دفاع، سرگئی شوگو (دائیں جانب) اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے (فائل فوٹو)
روسی وزیر دفاع، سرگئی شوگو (دائیں جانب) اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے (فائل فوٹو)

روس نے کہا ہے کہ اس نے بدھ کے روز بحیرہ اسود میں موجود آبدوز سے یوکرین کےاہداف پر دو کیلبر کروز میزائل داغے ہیں، ساتھ ہی اس انتباہ کا اعادہ کیا کہ وہ نیٹو کی جانب سے یوکرین کو بھیجے جانے والے اسلحے کو نشانہ بنائے گا۔

روسی وزارت دفاع نے بحیرہ اسود سے کروزمیزائل چلائے جانے کی ایک ویڈیو فٹیج شائع کی ہے اور دعویٰ کیا کہ یہ میزائل یوکرین کے نامعلوم زمینی اہداف کو لگے ہیں۔

اس سے قبل 29 اپریل کو روس نے کہا تھا کہ اس نے ایک آبدوز سے میزائل حملے کیے تھے۔

بدھ ہی کے روز وزیر دفاع سرگئی شوگو نے اس انتباہ کا اعادہ کیا کہ روس مغربی ملکوں کی جانب سے یوکرین کے لیے بھیجے گئے بحری جہازوں کو نشانہ بنائے گا جواسلحے کی کمک لاتے ہیں، اور جس رسد میں حالیہ ہفتوں کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے اہلکاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، شوگو نے کہا کہ ''امریکہ اور اس کے نیٹو کے اتحادی یوکرین کو ہتھیار اور گولہ بارود فراہم کر رہے ہیں''۔ یہ اجلاس ایسے وقت منعقد کیا گیا جب یوکرین کے خلاف روس کی خصوصی فوجی کارروائی کو 70 دن ہوچکے ہیں۔

21:07 4.5.2022

یوکرین کے معاملے پر پوپ فراینسس کی سفارت کاری تاحال غیرمؤثر

پوپ فرینسس
پوپ فرینسس

پوپ کی جانب سے اوتھوڈوکس ایسٹر پر یوکرین میں امن کی اپیلوں پر کان نہیں دھرا گیا۔روسی قدامت پسند چرچ کے سربراہ کے ساتھ ان کی ملاقات کو منسوخ کیا گیا۔ ان کے مجوزہ دورہ ماسکو ہونا باقی ہے۔ یہاں تک کہ روس۔یوکرین دوستی کی کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوئیں۔

پوپ فرینسس یوکرین میں روسی لڑائی پر کسی قسم کا سفارتی اثر ڈالنے میں کامیاب نہیں ہوئے، بظاہر وہ کسی طرح کا اخلاقی اختیار استعمال کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے، نہ ہی ماسکو خونریزی بند کرنے یا کم از کم جنگ بندی پر تیار ہو سکا ہے۔

دوسری جانب پوپ کا سامنا ایک غیر معمولی صورت حال سے ہے۔ وہ روس اور صدر ولادیمیر پوٹن کا نام لے کر نہیں پکارتے۔ ان کا کہنا ہے کہ پوپ ایسا نہیں کیا کرتے؛ ساتھ ہی وہ روسی اوتھوڈوکس چرچ کے سربراہ کے ساتھ انتہائی خوش گوار تعلقات کا دفاع کرتے ہیں، جنھوں نے روحانی لحاظ سے لڑائی کو جائز قرار دیا ہے

22:05 4.5.2022

غیر ملکی اسلحے کے شبہے میں روسی افواج کے یوکرین میں حملے

ماریوپول میں روسی فوج کا گشت (فائل فوٹو)
ماریوپول میں روسی فوج کا گشت (فائل فوٹو)

روسی افواج نے یوکرین بھر میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کا نشانہ غیر ملکی اور مغربی ممالک سے ہتھیاروں کی رسد کے ذرائع ہیں۔ یہ حملےایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب یورپی یونین نے بدھ کو یوکرین پر لڑائی مسلط کرنے کی پاداش میں ماسکو کو مزید سزا دینے کے لیے تیل کی درآمدات پر بندش کی تجویز کو حتمی شکل دی ہے۔

روسی فوج نے بدھ کو کہا ہے کہ اس نےسمندر اور فضا سے جدید میزائل داغ کر پانچ ریلوے اسٹیشنوں کو ہدف بنایا اور بجلی کی تنصیبات کو تباہ کیا، جب کہ توپ خانے اور لڑاکا طیاروں کی مدد سے فوج کےمضبوط ٹھکانوں اور گولہ بارود کے ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیر دفاع نے یہ بات دہرائی کہ ماریوپول میں ایک اسٹیل مل کو بند کرادیا گیا ہے ، جہاں سے بیسیوں شہریوں کو گزشتہ ہفتے نکال لیا گیا تھا۔ ایک اور اہل کار نے ا س بات کی تردید کی کہ تنصیب پر دھاوا بولا گیا ہے۔

دریں اثنا، یوکرینی حکام نے کہا ہے کہ مشرقی ڈوباس کے علاقے میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 21 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

08:15 5.5.2022

یوکرینی فوج نے امریکی انٹیلی جنس کی مدد سے روسی جرنیلوں کو نشانہ بنایا، رپورٹ

ماکیوکا میں روسی حمایت یافتہ فورسز کے زیر کنٹرول علاقے میں میزائلوں کے حملے کے بعد تیل کے ڈپو پر گاڑیوں میں آگ کا منظر
ماکیوکا میں روسی حمایت یافتہ فورسز کے زیر کنٹرول علاقے میں میزائلوں کے حملے کے بعد تیل کے ڈپو پر گاڑیوں میں آگ کا منظر

سینئر امریکی حکام نے اخبار 'دی نیویارک ٹائمز' کو بتایا ہے کہ امریکہ یوکرین کو انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے جس کی مدد سے یوکرینی افواج نے جنگی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے بہت سے روسی جنرلوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یوکرین نے کہا کہ انہوں نے اگلے مورچوں پر تقریباً 12 جنرلوں کو ہلاک کیا ہے۔

ٹائمز کے مطابق، یوکرین کے روسی ہدف بنانے میں دی گئی مدد صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی اس خفیہ کوشش کا حصہ ہے جس کے ذریعے یوکرین کو حقیقی وقت میں میدان جنگ کی انٹیلی جنس ملتی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG