رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

20:10 29.4.2022

یورپ کو گیس بند کرنے کی دھمکی، 'روس کی بلیک میلنگ کامیاب نہیں ہو گی'

(فائل فوٹو)بلغاریہ کی توانائی کی ضروریات روسی گیس سے پوری ہوا کرتی تھیں
(فائل فوٹو)بلغاریہ کی توانائی کی ضروریات روسی گیس سے پوری ہوا کرتی تھیں

امریکہ اور یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کو گیس کی رسد بند کرنے کی دھمکی دے کر روس 'بلیک میل کرنے' پر اتر آیا ہے، جس کی پرواہ نہیں کی جائے گی۔روس یورپ کی گیس کی تقریباً 40 فی صد ضروریات پوری کرتا ہے۔ بقول روس، ''غیر دوستانہ '' یورپی ملک گیس کے بلوں کی ادائیگی روبل میں کریں۔

ماہرین کے مطابق، اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ روسی بینکوں پر ، جس میں روس کا مرکزی بینک بھی شامل ہے، مغربی ملکوں کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے پیش نظر، روس کی کوشش ہے کہ کسی طرح اک کی کرنسی کی قدر میں اضافہ کیا جاسکے۔

یورپی یونین کے چند ملکوں نے روسی بینکوں میں اکاؤنٹس کھولے ہیں تاکہ پابندیوں کے دائرے سے بچا جاسکے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو کہا ہے کہ امریکہ یورپی اتحادیوں کی مدد کر رہا ہے، تاکہ وہ گیس کی رسد کو متنوع بنائیں۔

وائٹ ہاؤس میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، بائیڈن نے کہا کہ ''جارحیت کی فتح نہیں ہوگی۔ دھمکیاں کامیاب نہیں ہوں گی۔ یہ یورپ اور دنیا بھر کے لیے ایک لازمی یاد دہانی ہے کہ وشفاف توانائی کی ذرائع اختیار کرکے اس صورت حال میں خاطر خواہ متبادل حاصل کرسکتے ہیں۔

20:32 29.4.2022

جنگ بندی کے لیے روس، یوکرین مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہورہے، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ اہلکار، ڈیریک شولے (فائل فوٹو)
امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ اہلکار، ڈیریک شولے (فائل فوٹو)

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے کہا ہے کہ ایسے میں جب روس کی لڑائی تیسرے مہینے میں داخل ہورہی ہے، امریکہ کو اس بات کا کوئی عندیہ نہیں ملا کہ روس یوکرین مذاکرات کسی طور پر ''نتیجہ خیز'' ثابت ہو رہے ہیں۔

جمعرات کو ایک انٹرویو میں محکمہ خارجہ کے اہل کار، ڈیرک شولے نے بتایا کہ ''نہیں لگتا کہ روس با معنی انداز میں مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے''۔

ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے تقریباً دو گھنٹے کی ملاقات کے بعد اقوام متحدہ کے سربراہ ، اینتونیو گیٹرس نے یوکرین کا دورہ کیا ۔

محکمہ خارجہ کے اہل کار نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے ماسکو اور کیف کے دورے سے قبل گیٹرس سے بات کی تھی اور امریکہ اس دورے کے اختتام کا منتظر ہے اور چاہتا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بتائیں کہ آیا امن کی جانب پیش رفت کا امکان ہے۔

21:25 29.4.2022

کیف پر روسی میزائل حملہ، ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کی نامہ نگار ہلاک

ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کی صحافی، ویرا ہائرچ کی فیس بک پیج کی تصویر (فائل فوٹو)
ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کی صحافی، ویرا ہائرچ کی فیس بک پیج کی تصویر (فائل فوٹو)

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کی رہائشی عمارتوں پر فضائی حملہ کیا ہے، جس میں وہاں رہائش پذیر یوکرین کے لیے ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کی نمائندہ، ویرا ہائرچ ہلاک ہوگئی ہیں۔

ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کی یوکرینی سروس کی اطلاع کے مطابق، 29 اپریل کی علی الصبح عمارت کے ملبے سے ہائرچ کی میت برآمد ہوئی، جہاں ایک ہی رات قبل روسی میزائل گرا تھا۔

ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی وائس آف امریکہ سے منسلک نشریاتی ادارہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، انتونیو گئیٹرس دارالحکومت کیف کے دورے پر تھے جب 28 اپریل کو فضائی حملہ ہوا، جس میں اپارٹمنٹ بلاک بھی شامل ہیں۔

جس مقام پر میزائل لگے، ویڈیوز اور تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ان عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ وہاں کھڑی کاروں کی کھڑکیاں ٹوٹ کر بکھرگئیں۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان، اگور کوناشنکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والی اور جدید میزائلوں کی مدد سے 28 اپریل کو یوکرین میں کیف کی ا یک فیکٹری کی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں آرٹم راکٹ تیار کیے جاتے ہیں۔

یوکرین کے حکام نے کوئی بیان نہیں دیا جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ حملے میں فیکٹری کو ہدف بنا یا گیا تھا۔

21:52 29.4.2022

یوکرین میں لڑتے ہوئے، ایک سابق امریکی فوجی ہلاک

ایک شخص لڑائی لڑنے کے لیے پولینڈ سے یوکرین میں داخل ہوتے ہوئے۔ 2 مارچ 2022ء (فائل فوٹو)
ایک شخص لڑائی لڑنے کے لیے پولینڈ سے یوکرین میں داخل ہوتے ہوئے۔ 2 مارچ 2022ء (فائل فوٹو)

یوکرینی افواج کے ہمراہ روس کے خلاف لڑائی لڑتے ہوئے ایک سابق امریکی میرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بات ان کے رشتہ داروں نے خبروں کے اداروں کو بتائی ہے۔ وہ پہلے امریکی شہری ہیں جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ لڑائی لڑتے ہوئے یوکرین میں ہلاک ہوئے۔

ربیکا کابریرا نے سی این این کو بتایا کہ ان کا 11 برس کا بیٹا، ولِی فوزف کینسل پیر کے دن ہلاک ہوا۔ وہ ایک عسکری کانٹریکٹنگ کمپنی سے منسلک ہوا تھا جس نے انھیں لڑنے کے لیے یوکرین روانہ کیا۔

کابریرا نے بتایا کہ وہ ٹینیسی میں کریکشنز افسر کے طور پر کام کیا کرتا تھا، جس نے ایک نجی کمپنی میں شمولیت اختیار کی، اور وہ فروری کے اواخر میں لڑنے کی غرض سے یوکرین روانہ ہوا۔ انھوں نے سی این این کو بتایا کہ و ہ یوکرین جانے پر رضامند تھا۔

بقول ان کے ''وہ وہاں جانا چاہتا تھا چونکہ ان کا انہی اقدار میں یقین تھا جن کی سربلندی کے لیے یوکرین اپنا دفاع کر رہا ہے۔ اور وہ یوکرین کا ساتھ دینا چاہتا تھا۔ وہ چاہتا تھا کہ لڑائی وہیں رکی رہے اور یہاں تک نہ پہنچے، تاکہ امریکی فوجیوں کو اس میں ملث ہونے کی ضرورت نہ پڑے''۔

کاربریرا نے کہا کہ ان کے بیٹے کی میت نہیں مل سکی۔

بقول ان کے، ''ان کی لاش برآمد نہیں کر پائے جس کی کوشش جاری ہیں ''۔

انھوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا 12 مارچ کو پولینڈ روانہ ہوا تھا اور کچھ ہی دنوں کےاندر یوکرین میں داخل ہو چکا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ وہ جن لڑاکوں کے ساتھ لڑ رہا تھا ان کا تعلق متعدد ملکوں سے تھا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG