رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

07:49 29.4.2022

یوکرین جنگ اور غذا کی قلت: بائیڈن انتظامیہ کا گندم کی کاشت بڑھانے کے لیے 50 ارب ڈالر کا پروگرام

فائل فوٹو: امریکی ریاست الی نائے میں گندم کی کٹائی کا منظر
فائل فوٹو: امریکی ریاست الی نائے میں گندم کی کٹائی کا منظر

امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے کاشت کاروں کو گندم کی پیداوار دوگنا کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے کانگریس سے امریکی فارم سیکٹر کے لیے 50 ارب ڈالر کی منظوری کے لیے کہا ہے۔

امریکہ کی جانب سے یہ کوشش اس وقت سامنے آئی ہے جب یوکرین پر روس کے حملے کے بعد عالمی سطح پر اناج کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مکئی اور گندم کی ترسیل میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ روس اور یوکرین دونوں کا گندم اور مکئی کے دنیا کے بڑے سپلائرز میں شمار ہوتا ہے۔

امریکی محکمہ زراعت کے ایک اہلکار کے مطابق 50 ارب ڈالر کی درخواست کا مقصد امریکی غذائی فصلوں، خاص طور پر گندم کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے کیوں کہ جنگ کے باعث عالمی سطح پر گندم کی قلت ہوئی ہے۔

09:11 29.4.2022

ماریوپول میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

ماریوپول میں ایک اسٹیل پلانٹ میں سے دھوان نکل رہا ہے
ماریوپول میں ایک اسٹیل پلانٹ میں سے دھوان نکل رہا ہے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نےجمعرات کو کہا ہے کہ ان کی تنظیم ماریوپول میں اسٹیل پلانٹ کو خالی کرانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جہاں جنگجو اور عام شہری چھپے ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز 'کے مطابق سیکریٹری جنرل نے یوکرین کے صدر ولودویمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد کہا کہ "ہم اس وقت ہر ممکن اقدامات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں"

اس موقع پر زیلینسکی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سیکریٹری جنرل اور وہ مل کر اسٹیل پلانٹ میں پھنسے شہریوں کی مدد کر سکیں گے۔

اس سے قبل جمعرات کو گوتیرس نے کیف سے باہر ان تین قصبوں کا دورہ کیا تھا جن پر روسی افواج نے قبضہ کیا تھا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "جہاں بھی جنگ ہوتی ہے، سب سے زیادہ قیمت عام شہری ادا کرتے ہیں۔"

15:22 29.4.2022

یوکرین کےشہر ماریوپول میں فیلڈ اسپتال روسی بمباری کا نشانہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین کی وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ روس نے ماریوپول میں ایک فیلڈ ہسپتال کو بمباری کا نشانہ بنایا۔

اخبار دی نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی وزارت نے کہا کہ زخمی فوجیوں کا قتل یا مزید زخمی کرنا جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

19:43 29.4.2022

روس عالمی ادارے کے چارٹر کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے، زیلنسکی

کیف میں ملاقات کے بعد یوکرین کے صدر زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے سربراہ اینتونیو گئیٹرس
کیف میں ملاقات کے بعد یوکرین کے صدر زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے سربراہ اینتونیو گئیٹرس

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے روس پر الزام لگایا ہے کہ روسی افواج نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، کیف پر اس وقت میزائل حملے کیے جب عالمی ادارے کے سربراہ دارالحکومت کا دروہ کر رہے تھے، جس سے کئی ہفتوں سے جاری لڑائی میں نسبتاً خاموشی کو توڑا گیا اور کشیدگی کو ہوا دی گئی۔

زیلنسکی نے کہا کہ دریں اثنا، یوکرین کی فوج نے جنوب اور مشرق کی جانب روس کی پیش قدمی روک دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ماریوپول میں محصور مکینوں کو محفوظ گزرگاہ دینے کی کوششیں جاری ہیں، جس شہر کو دو ماہ تک محصور رکھا گیا جس دوران اسے ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔

یوکرینی صدر کے دفتر کے ایک اہل کار نے کہا ہے کہ جمعے کے روز انخلا کا کام کیا جاسکتا ہے۔ روسی فوج کی جانب سے جمعرات کو یوکرین کے متعدد شہروں پر میزائل حملے کیے گئے۔ کیف کی ایک بلند عمارت کو ہدف بنایا

گیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG