روس کا پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس بند کرنے کا فیصلہ، یورپی یونین کی کوشش ہوگی کہ صارفین پر کم سے کم اثرات پڑیں
یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وون ڈر لیان نے بدھ کے روز کہا ہے کہ یورپی یونین روسی گیس کے بڑے کاروباری ادارے، گیزروم کے فیصلے کے نتیجے میں صارفین پر پڑنے والے اثرات میں کمی کو یقینی بنائے گی ، روس کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی رسد بند کی جائے گی۔
وون ڈر لیان نے برسلز میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ہم فوری ، متحدہ اور مربوط جوابی کارروائی کریں گے۔ پہلے ہم یہ بات یقینی بنائیں گے کہ گیزروم کے فیصلے کا یورپی صارفین پر ممکنہ حد تک کم اثر پڑے۔
امریکہ اور اتحادی یوکرین کی حمایت میں اضافہ لارہے ہیں
کہامریکہ اور اس کے اتحادیوں نے منگل کے روز اس بات کا اشارہ دیا کہ وہ یوکرین کی افواج کی حمایت میں فوری اور موثر اقدام کریں گے، ساتھ ہی روس کی معیشت کو ہدف بنانے کے معاملے پر دباؤ میں اضافہ کریں گے، ایسے میں جب کہ روس نے ہمسایہ ملک یوکرین پردو ماہ سے جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روس کے صدر نے اس بات پر رضامندی کا اظہار کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی امدادی گروپ کو آنے کی اجازت دے گا، تاکہ ماریوپول کی بندرگاہ والے شہرمیں محصور شہری آبادی کو نکالا جا سکے۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے منگل کے دن امریکی سینیٹ کی امور خارجہ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اس سے قبل یوکرین کو فوجی آلات اور گولہ بارود بھیجنے میں کئی ہفتے لگتے تھے، لیکن اب یوکرین کو تین دن کے اندر اندر ہتھیار بھیجے جا سکتے ہیں۔
بلنکن نے کہا کہ گزشتہ اختتام ہفتہ جب سے ان کی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ہمراہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے کیف میں ملاقات ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے مابین یکسوئی سے کام جاری ہے اور بہتر نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔
نیوکلیئر کے عالمی ادارے کو یوکرین کی جوہری تنصیب تک رسائی درکار
ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ یورپ کا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ ، جس پر ان دنوں روس کا قبضہ ہے، اس کی مرمت کے لیے تنصیب تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
رافیل گروسی نے ایسو سی ایٹڈ پریس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں زپوریزہیا میں واقع نیوکلیئر پلانٹ کی جانب دھیان مبذول کرایا ہے، جہاں 1986 ء میں چرنوبل کا حادثہ پیش آیا تھا۔ اس پلانٹ پر بھی روسی افواج نے قبضہ کرلیا تھا۔
گروسی نے کہا کہ آئی اے اِی اے کے معائنہ کاروں کو زپوریزہیا تک رسائی درکار ہے، جو یوکرین کے جنوب میں واقع ہے، اور دیگر چیزوں کے علاوہ وہ پھرسے اقوام متحدہ کے ادارے کے ویانا میں قائم صدر دفتر سے روابط قائم کر نے کی ضرورت ہے ۔ اس کے لیے روس اور یوکرین دونوں سے مدد کی ضرورت پڑے گی۔
انھوں نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی جس سے ایک ہی روز قبل اس معاملے پریوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ان کی ملاقات ہوئی ہے۔
روس اورامریکہ کا قیدیوں کا تبادلہ
روس نے ماسکو میں قید ایک سابق میرین کو رہا کردیا ہے، جب کہ امریکہ نے منشیات کےایک روسی اسمگلر کو رہا کیا ہے، جو کنیٹی کٹ کی جیل کاٹ رہے تھے۔
بدھ کے روزکیا جانے والا یہ تبادلہ ایسے وقت ہوا جب روس کی یوکرین میں لڑائی کے نتیجےمیں دونوں کے تعلقات عشروں کی نچلی ترین سطح پر ہیں۔
روس نے ٹریور ریڈ کو حوالے کیا۔ ٹیکساس کے رہائشی کو 2019ء میں گرفتار کیا گیا تھا، جس سے قبل روسی حکام نے اس پر ایک افسر پر حملے کا الزام لگایا تھا۔
امریکہ نے ایک روسی پائلٹ، کانسٹینٹن یاروشنکو کو واپس کردیا ہے، جو کوکین امریکہ اسمگل کرنے میں ملوث پائے گئے تھے، جس کی پاداش میں 20 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔
صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ریڈ کو رہا کرانے کے لیے بات چیت میں مشکل فیصلے لینا پڑے۔
اب بھی ایک امریکی، ڈبلیو این بی اے کی کھلاڑی، برٹنی گرنر روس کی جیل میں ہیں۔