رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

08:34 25.4.2022

یوکرین کی ماریوپول میں پھنسے شہریوں پر روس کے ساتھ خصوصی مذاکرات کی تجویز

یوکرین اور روس میں ایسٹر تہوار کے موقع پر ماریوپول میں شہریوں کی تصویر
یوکرین اور روس میں ایسٹر تہوار کے موقع پر ماریوپول میں شہریوں کی تصویر

یوکرین نے روس کے ساتھ مذاکرات کا ایک 'خصوصی' دور ماریوپول کے ازوسٹال اسٹیل پلانٹ کے سائے میں منعقد کرنے کی تجویز دی ہے جس میں شہر میں پھنسے شہریوں اور یوکرینی فوجیوں کی قسمت پر تبادلہ خیال کیا جائے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے یوکرین کے صدر کے ایک مشیر کے حوالے سے رپورٹ دی کہ
مشیر اولیکسی آریسٹووچ نے کہا کہ روس سے مذاکرات کا مقصد ماریوپول میں فوری جنگ بندی اور کئی روز کے لیے انسانی راہداریوں کا قیام ہے۔

علاوہ ازیں ان مذاکرات میں ازوسٹال پلانٹ میں پھنسے یوکرینی جنگجوؤں کو آزاد یا روس کے ساتھ ان کے تبادلے پر بات کرنا بھی شامل ہے۔

10:20 25.4.2022

ایردوان، پوٹن ملاقات سے قبل زیلنسکی کی ترک صدر سے ماریوپول سے شہریوں کے انخلا پر بات

ماریوپول میں ایک لڑکا تباہ شدہ عمارت کے سامنے کھڑاہے
ماریوپول میں ایک لڑکا تباہ شدہ عمارت کے سامنے کھڑاہے

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ محصور شہر ماریوپول سے شہریوں کے فوری انخلا کی ضرورت پر بات چیت کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے یہ بات چیت ترک صدر ایردوان کی اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات سے پہلے کی ہے۔

ترک صدر سے بات کے بعد زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے ازوسٹال سمیت ماریوپول سے شہریوں کے فوری انخلاء اور فوجیوں کے فوری تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔

15:36 25.4.2022

جنگ کا خاتمہ تمام علاقوں کو روسی قبضے سے پاک کرنے کے ساتھ ہو گا، یوکرین

ایمبولینس کارکنان مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک کے علاقے میں ایک زخمی یوکرینی فوجی کی مدد کر رہے ہیں
ایمبولینس کارکنان مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک کے علاقے میں ایک زخمی یوکرینی فوجی کی مدد کر رہے ہیں

یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمائل نے کہا ہے کہ رؤسی حملے کے بعد سے جاری ہ جنگ "اس وقت ختم ہو جائے گی جب ہم اپنے علاقوں کو روسی قابضین سے پاک کر لیں گے۔

وہ اتوار کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں سی بی ایس سے بات کر رہے تھے۔

19:52 25.4.2022

یوکرین کی کوریج کرتے ہوئے اب تک 20 رپورٹر ہلاک ہوچکے ہیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین کے خلاف روسی جارحیت تیسرے مہینے میں داخل ہوچکی ہے۔ ایسے میں جب انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں زوروں پر ہیں، وہ صحافی جو اس تنازع کی پیشہ وارانہ کوریج پر مامور ہیں، انہیں انتہائی چوکنا انداز اپنانا پڑے گا۔

ذرائع ابلاغ کے گروپوں کے بارے میں انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آئی) کا کہنا ہے کہ 24 فروری سے اب تک متعدد غیر ملکی اور یوکرینی صحافی ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔وہ اتفاقیہ نشانہ بنے یا پھر انھیں کوریج کرتے ہوئے گولی ماری گئی۔

یوکرین کی 'نیشنل یونین آف جرنلسٹس' نے اطلاع دی ہے کہ اب تک 20 رپورٹر ہلاک ہوچکے ہیں، ان میں وہ ہلاکتیں بھی شامل ہیں جن کی ہلاکت کے بارے میں شہادتیں نہیں مل پائیں یا ان کی ہلاکت کی وجہ ابھی طےہونا باقی ہے۔

ایندری تالکینکو ان اخباری نمائندوں میں شامل ہیں جو گولی لگتے لگتے بچے، اس تنازع کے خطرات اتنے بڑھ گئے ہیں کہ رپورٹروں کو پیشہ وارانہ کام کے انداز میں تبدیلی لانی پڑ رہی ہے۔

تالکینکو یوکرین کے' ون پلس ون چینل' کے نامہ نگار ہیں۔ انھیں 25 مارچ کو اس وقت گولے کے دھاتی ٹکڑے لگے، جب وہ چرنیخیف کے شمالی شہر کے قریب واقع ایک شہری آبادی کی کوریج میں مصروف تھے۔ انھیں کئی روز تک اسپتال میں رہنا پڑا تاکہ اس کے زخم پُر ہوجائیں۔

انھوں نے بتایا کہ ''میں روس کی سرحد کے ساتھ علاقے میں کوریج کر رہا تھا جہاں روسی فوج پسپائی اختیار کررہی تھی، وہاں سے میں چریخیف کے شہر گیا جہاں میں زخمی ہوگیا۔اس سے قبل میں بوچا گیا تھا جہاں ہلاک ہونے والوں سے متعلق فلم رپورٹ تیار کی، پھر زید ہیکا گیا، جہاں روسی فوج کا ایک بڑا کیمپ تھا۔ یہ سب کام کرنے کے بعد

میں آخری رپورٹ بنا ہی رہا تھا کہ زخمی ہونے کے بعد اسپتال جا پہنچا''۔

اسی لیے، انھوں نے روسی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والے ساتھی رپورٹروں کو یہ مشورہ دیا ہے کہ ''آپ کی زندگی آپ کی خبرسے زیادہ اہم ہے''۔

بقول ان کے ''میں یہ مشورہ دوں گا کہ پہلے مکمل طور پر صحت یاب ہوجائیں پھر اپنا کام شروع کریں''۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG