رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

13:12 24.4.2022

ایسٹر سے قبل کرفیو نافذ

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ روس کی فوج کے یوکرین میں مشرقی محاذ پر مزید حملوں کے اعلان کے باوجود مزید علاقے پر قبضہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔

حکام نے ہفتے کو بتایا کہ یوکرین نے اتوار کو ایسٹر سے قبل ملک گیر کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

دوسری طرف یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی فوج ساحلی شہر ماریوپول سے نکلنے کے لیے کوشاں شہریوں کے لیے رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔

ماریوپول کے عہدیدار پیٹرو کا ٹیلی گرام پر کہنا تھا کہ شہر سے انخلا کو روک دیا گیا جب کہ انخلا کے لیے حکومت کے مقررہ مقام پر لگ بھگ 200 شہری اکٹھے ہوئے جنہیں روسی فوج نے منتشر کر دیا تھا۔

13:30 24.4.2022

نظامِ صحت تباہ، ہزاروں زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں: عالمی ادارہٴ صحت

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی یوکرین میں صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

عالمی ادارہٴ صحت کے مطابق صحت جا نظام تباہ ہونے کی وجہ سے ماریوپول اور دیگر محصور علاقوں میں ہزاروں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ بہت ضروری ہے کہ انہیں ماریوپول اور مشرقی یوکرین میں جنگ سے متاثرہ علاقوں تک فوری رسائی دی جائے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ انہیں رپورٹس ملی ہیں کہ لیوہنسک اور دیگر علاقوں میں یا تو صحت کی سہولیات کو نقصان پہنچا ہے یا تباہ ہو چکی ہیں۔

17:06 24.4.2022

‘روس نے مقبوضہ علاقوں میں آزادی کا ریفرنڈم کرایا تو یوکرین امن مذاکرات سے باہر ہو جائے گا‘

یوکرین کے صدر نے روس کے منفی اقدامات کی صورت میں امن مذاکرات سے الگ ہونے کی دھمکی دی ہے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ اگر روس نے ماریوپول میں واقع اسٹیل پلانٹ میں پناہ لیے ہوئے یوکرینی باشندوں کو ہلاک کیا یا مقبوضہ علاقوں میں آزادی کے لیے ریفرنڈم کرایا تو یوکرین امن مذاکرات سے باہر ہو جائے گا۔

17:11 24.4.2022

روس کی جارحیت سے اب تک 213 بچوں کی موت ہو چکی ہے: رپورٹ

یوکرین پر رواں سال 24 فروری سے اب تک کیے جانے والے روسی حملوں میں 213 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

خلیجی نشریاتی ادارے ‘الجزیرہ’ کے مطابق یوکرین کے پروسیکیوٹر جنرل آفس کا کہنا ہے کہ روسی حملوں میں اب تک 389 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG