رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

01:38 20.4.2022

روس نے شمالی یوکرین میں ملنے والے دھچکے سے کچھ نہیں سیکھا، برطانوی اہلکار

برطانوی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یوکرین کی لڑائی اگلے مرحلے میں داخل ہونے والی ہے، جو ممکنہ طور پر ''ندامت'' کی صورت اختیار کرسکتا ہے، جو چند ماہ تک جاری رہے گی۔

برطانیہ کے قومی سلامتی کے ایک اعلیٰ اہلکار نے منگل کے روز کابینہ کو بریفنگ دی، ایسے میں جب روس نے مشرقی ڈونباس علاقے کے کنٹرول کے حصول کی لڑائی کا آغاز کیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اہلکار نے وزرا کو بتایا کہ یوکرین کی شدید مزاحمت کے سامنے روس کی فوجوں کی بڑی تعداد '' فیصلہ کن مات دینے کی حیثیت میں نہیں ہے''۔

اہلکار نے کابینہ کو بتایا کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ روس نے شمالی یوکرین میں ملنے والے دھچکے سے کچھ نہیں سیکھا۔ اس بات کا ثبوت موجود ہے کہ روس یہ لڑائی ''خانہ پری کے انداز''میں لڑ رہا ہے، جب کہ کچھ سپاہی یا دستے لڑنے سے انکار کررہے ہیں۔

جانسنز کے ترجمان، میکس بلین نے کہا کہ وزیر اعظم نے کابینہ کو بتایا ہے کہ یوکرین کی صورت حال اب بھی ''خطرے سے خالی نہیں ہے'' چونکہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن شکست سے دوچار ہونےکے بعد غصے میں ہیں، اور انسانی جانوں کی پرواہ کیے بغیر کچھ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

07:45 20.4.2022

امریکہ، اتحادیوں کا روس پر مزید اقتصادی اور فوجی دباؤ

ماریوپول میں روسی حملے کے بعد ایک تباہ شدہ رہائشی عمارت کا منظر
ماریوپول میں روسی حملے کے بعد ایک تباہ شدہ رہائشی عمارت کا منظر

صدر جو بائیڈن نے منگل کو کہا ہے کہ امریکہ اور نیٹو اتحادی ماسکو پر مزید دباؤ ڈال رہے ہیں جب کہ اسی روز روسی حکام نے مشرقی یوکرین میں نئے حملے کا اعلان کیا ہے۔

صدر بائیڈن امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں اتحادی ممالک برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، نیٹو، پولینڈ، رومانیہ اور یورپی کمیشن کے رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کرنے کے بعد نامہ نگاروں سےبات کر رہے تھے۔

بائیڈن نے اتحادیوں کو یوکرین جنگ کے تناظر میں منظم رہنے کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے بہت سے ممالک کو اس بات پر راضی کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ذخائر میں سے پیٹرولیم کی سپلائی جاری کریں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا کہ بائیڈن اور رہنماؤں نے کیف کو مزید گولہ بارود اور سیکیورٹی امداد فراہم کرنے کے بارے میں بھی بات کی۔

دوسری جانب روس نے منگل کو اعلان کیا کہ اس نے مشرقی یوکرین کے کنٹرول کے لیے ڈنباس کے علاقے میں اہداف پر بمباری کے ساتھ تازہ کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے علاقے کا دفاع کر رہا ہے اور روسی فوج کے حملوں کو پسپا کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روسی آپریشن کا ایک اور مرحلہ اب شروع ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو کا مقصد مشرق میں ڈنیٹسک اور لوہانسک کے علاقوں کی مکمل آزادی ہے۔

09:05 20.4.2022

اقوام متحدہ کی یوکرین میں 21 اپریل سے آرتھوڈوکس ایسٹر کے دوران جنگ بندی کی اپیل

فائل فوٹو: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس
فائل فوٹو: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رواں ہفتے آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر چار دن کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بند ی کی اپیل کی ہے۔

گوتریس نے مطالبہ کیا کہ 21 اپریل سے لڑائی روکی جائے کیوں کہ یہ آرتھوڈوکس عیسائی کیلنڈر میں مقدس جمعرات ہے۔ اس کے مطابق 24 اپریل تک ایسٹر کا تہوار منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس دونوں ممالک میں ہی شہری اس عرصے کے دوران ایسٹر مناتے ہیں۔

مشرقی یوکرین پر روس کے حملے کے بارے میں گوتریس کا کہنا تھا کہ جنگ کے اس مرحلے میں شہریوں پر حملے پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہو سکتے ہیں۔

عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہونے دیا جا سکتا، کیوں کہ یہ لاکھوں جانوں کا معاملہ ہے۔

وہ سوئیڈن کے آرٹسٹ کارل فریڈرک رائٹرزوارڈ کے بنائے ہوئے دی ناٹڈ گن کے مجسمے کے سامنے صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔

کانسی کے اس مجسمے میں ایک بڑے سائز کا ریوالور دکھایا گیا ہے اور اسے ایک غیر متشدد دنیا کے لیے وقف کیا گیا ہے۔

گوتریس نے کہا کہ جنگ میں مختصر وقفے سے ان شہریوں کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداریاں کھولنے کی اجازت ملے گی، جو متاثرہ علاقوں کو چھوڑنا چاہتے ہیں اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی مدد سے ایسا کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ میں وقفے کے دوران یوکرین کے ماریوپول، کھیرسن، ڈنیٹسک اور لوہانسک سمیت شدید متاثر ہونے والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کی جا سکے گی۔

11:01 20.4.2022

جنگ کے باعث عالمی معیشت کی شرح نمو کم ہو کر3.6 فی صد رہے گی: آئی ایم ایف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے عالمی معیشت سست رفتار سے ترقی کرے گی۔

ادارے نے ایک رپورٹ میں رواں سال 3.6 فی صد نمو کی پیش گوئی کی ہے۔ گزشتہ سال عالمی شرح نمو 6.1 فی صد تھی۔

اس سے قبل آئی ایم ایف نے رواں برس 4.4 فی صد ترقی کی پیش گوئی کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے معاشی اثرات دور دور تک پھیل رہے ہیں۔

جنگ نے منفی اقتصادی رجحانات کو بڑھا دیا ہے، تجارت میں خلل پڑ گیا ہے اور ایندھن اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG