رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

14:02 20.4.2022

یوکرین کے مہاجرین میں 90 فی صد خواتین اور بچے ہیں

فائل فوٹو میں یوکرین کے مہاجرین نظر آرہے ہیں
فائل فوٹو میں یوکرین کے مہاجرین نظر آرہے ہیں

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ روس کے حملے کے بعد یوکرین چھوڑ کر دوسرے ممالک جانے والے افراد میں 90 فی صد خواتین اور بچے ہیں۔

ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ان مہاجرین کو بے پناہ خطرات کا سامنا ہے۔ انہیں انسانی اسمگلنگ، استحصال اور صنفی بنیاد پر تشدد کا سامنا ہے۔

سفیر لنڈا گرین نے زور دیا کہ ان مہاجرین کو درپیش خطرات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

90 percent of the people who have had to flee Ukraine are women and children. They face immense risks – of being trafficked, exploited, and experiencing gender-based violence. And we must do everything we can to mitigate those risks.

— Ambassador Linda Thomas-Greenfield (@USAmbUN) April 19, 2022

20:58 20.4.2022

چونوبل اور یوکرین کے جوہری پاور پلانٹ کے نگراں ادارے کے مابین رابطہ بحال

یوکرین نےمنگل کے روز ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے اِی اے) کو بتایا ہے کہ روسی فوج کی جانب سے تنصیب خالی کرنے کے بعد، چونوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ اور یوکرین کے ایٹمی توانائی کے نگراںادارے کے مابین براہ راست رابطہ بحال ہوگیا ہے۔

آئی اے اِی اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائی گروسی نے کہا ہے کہ یہ پیش رفت ایک ''بہت ہی اچھی خبر '' ہے اور یہ کہ اسی ماہ ماہرین کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے وہ خود صورت حال کا جائزہ لیں گے۔

روسی افواج نے یوکرین پر حملے کے فوری بعد چرنوبل پاور پلانٹ پر قبضہ کر لیا تھا، جسے 31 مارچ کو خالی کیا گیا۔

21:32 20.4.2022

ماریوپول میں مزاحمت کے گڑھ کے خلاف روسی فوج کی گھمسان کی لڑائی

روسی افواج نے بدھ کو ماریوپول شہر کے اس علاقے پردباؤ بڑھا دیا ہے جہاں سے اسے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔اب یہ امید ہو چلی ہے کہ بندرگاہ والے اس شہر کے ہزاروں محصور شہریوں کا انخلا ممکن ہوسکے گا۔ ماریوپول کے کلیدی میدان جنگ میں روسی افواج کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اس پر قبضہ جماسکیں تاکہ مشرقی یوکرین کا یہ اہم صنعتی علاقہ ان کے کنٹرول میں آ سکے۔

ماریوپول کے مزاحمت والے اس علاقے کو نشانہ بنانے کے علاوہ روسی فورسزنے ڈونباس کے سینکڑوں میل کی طویل پٹی پر قبضے کی جنگ تیز کردی ہے۔ اگر روس یہاں کامیاب ہوجاتا ہے تو یوکرین کے دو ٹکڑے ہوجائیں گے اور اس کے بعد صدر ولادیمیر پوٹن کو گنتی کی کامیابی مل سکتی ہے، جس کے لیے وہ برے طرح تڑپ رہے ہیں، چونکہ روس کی افواج نے پہلے ہی دارالحکومت کیف پر قبضے کی لڑائی میں منہ کی کھائی ہے۔

22:40 20.4.2022

روس پر مغربی ملکوں کی عائد کردہ پابندیوں کے اثرات آذربائیجان پر بھی مرتب ہونے لگے

ایسے میں جب روس کے خلاف مغربی ملکوں کی جانب سے عائد پابندیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، آذربائیجان میں مبصرین کو اس بات پر تشویش لاحق ہے کہ روس کے ساتھ قریبی معاشی تعلقات والے اس ملک کو ممکنہ اثرات جھیلنا پڑیں گے۔

کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ روس کی بگڑتی ہوئی معاشی صورت حال کے نتیجے میں آذربائیجان کے تجارتی تعلقات اور روس کے ساتھ رقوم کی منتقلی کے معاملات میں مشکل نوعیت کے اثرات مرتب ہوں گے، چونکہ درآمد کے شعبے میں آذربائیجان روس کا کلیدی شراکت دار ہے، جہاں آذربائیجان کے 25 لاکھ تارکین وطن محنت کش موجود ہیں۔

معاشی امور کے ماہر، ناطق جعفری نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ روس پر عائد تعزیرات کے آذربائیجان کے بینکاری کےشعبے کے لیے مسائل پیدا ہوں گے جب کہ بین الاقوامی منی ٹرانسفرز کے معاملے میں بھی مشکلات پیدا ہوں گی، کیونکہ آذربائیجان کا روس کے ساتھ علیحدہ سے رقوم کی ترسیل کاکوئی نظام موجود نہیں ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG