رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

18:26 2.4.2022

چیک ری پبلک: یوکرین سے آنے والے پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ریڈیو نشریات

روس کی یوکرین پر جارحیت کے بعد لگ بھگ تین لاکھ مہاجرین چیک ری پبلک پہنچے ہیں۔

چیک ری پبلک کے دارالحکومت پراگ میں قائم ایک نئے انٹرنیٹ ریڈیو اسٹیشن نے پناہ گزینوں کے لیے نشریات کا آغاز کیا ہے جہاں سے خبریں، معلومات اور موسیقی پر مبنی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

ایک اسٹوڈیو میں ریڈیو کا تجربہ رکھنے والے افراد بالکل نئے عملے کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ یوکرین سے آنے والے پناہ گزینوں تک وہ تمام معلومات پہنچائی جا سکیں جو انہیں ایک نئے ملک میں درکار ہوتی ہیں۔

اس ریڈیو اسٹیشن کا 10 افراد پر مشتمل عملہ یوکرین سے آنے والے پناہ گزینوں کو ان افراد سے جوڑتا ہے جو کئی برس سے یہاں مقیم ہیں۔

ان کا مقصد ان یوکرینی پناہ گزینوں کا مدد کرنا ہے جن کا وطن ان دنوں روسی جارحیت کی لپیٹ میں ہے۔

19:59 3.4.2022

یوکرین میں تیل ریفائنری، اہم تنصیبات پر روس کے میزائل حملے

یوکرین کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ روس کے اتوار کو میزائل حملوں میں تیل ریفائنری اور بندرگاہ سمیت اوڈیسا شہر کے قریب اہم بنیادی تنصیبات تباہ ہو گئی ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق روس کی افواج نے اوڈیسا شہر، جو یوکرین کی نیوی کا اہم اڈہ ہے، پر حملہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ ماریوپول اور میکلیو کی بندرگاہوں پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔ ان حملوں سے روس کو کرائمیا، ٹرانسنیسٹریا اور روسی زبان بولنے والے صوبے مالڈوو تک زمینی رسائی مل سکتی ہے۔

روس یوکرین جنگ کے دوران تیل کی تنصیبات پر مسلسل حملے کیے گئے ہیں۔

20:02 3.4.2022

روس کی فوج پر جنگ کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

یوکرین اور یورپ کے حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ روس کی فوج کسی اور جگہ حملہ کرنے کے لیے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مضافات میں اپنی پوزیشنوں سے پیچھے گئی ہے البتہ روسی فوج اس دوران شہریوں پر مظالم کی مرتکب ہوئی ہیں۔

کیف سے 37 کلومیٹر دور شہر بُچہ کے میئر نے ہفتے کا آگاہ کیا کہ روس کی فوج کے ایک ماہ پر محیط محاصرے کے دوران شہر کے 300 سے زائد مکین ہلاک ہوئے۔

’رائٹرز‘ کے مطابق ان افراد کی لاشیں شہر سے باہر اجتماعی قبر میں رائٹرز کی ٹیم نے دیکھی ہیں۔

یوکرین نے ہفتے کو کہا تھا کہ اس نے دارالحکومت کے مضافات میں سارا علاقہ واپس حاصل کر لیا ہے۔

بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے بھی ایک بیان میں روس پر جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے ایسے کئی واقعات کو دستاویزی شکل دی ہے جن میں روسی افواج نے جنگی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

20:05 3.4.2022

یوکرین کا روس پر مزید پابندیاں لگانے کا مطالبہ

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اتوار کو ٹی وی انٹرویو میں روس کے حملے کو نسل کشی کی مہم قرار دے دیا ہے۔

امریکہ کے نشریاتی ادارے ’سی بی ایس‘ کے پروگرام ’فیس دی نیشن‘ میں بات کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین میں 100 کے قریب قومیتیں آباد ہیں۔

انہوں نے روسی حملے کو ان قومیتوں کی تباہی اور قتل و غارت سے تشبیح دیتے ہوئے کہا کہ ہم یوکرین کے شہری ہیں اور ہم روسی وفاق کے آگے جھکنا نہیں چاہتے۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ان کے ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے روس پر پابندیوں کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات اکیسویں صدی میں یورپ میں کیے جا رہے ہیں۔ یہ ایک پوری قوم پر تشدد کے مترادف ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG